FR Kohat Levies/ Khasadar

FR  Kohat  Levies/ Khasadar FR Kohat Levies/Khasadar

ہارڈ ایریا الاؤنس کے حالیہ نوٹیفکیشن پر اہم سوالاگر اس نوٹیفکیشن میں صرف افسران کو ہارڈ ایریا کی سہولت دی گئی ہے اور سپا...
15/09/2026

ہارڈ ایریا الاؤنس کے حالیہ نوٹیفکیشن پر اہم سوال

اگر اس نوٹیفکیشن میں صرف افسران کو ہارڈ ایریا کی سہولت دی گئی ہے اور سپاہی، حوالدار، ASI اور انسپکٹر کو نظرانداز کیا گیا ہے، تو یہ ان اہلکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے جو دہشت گردی کے خلاف میدانِ جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

میدان میں گولی سپاہی اور حوالدار بھی کھاتے ہیں، ASI اور انسپکٹر بھی اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔ پھر مراعات اور سہولیات میں انہیں کیوں نظرانداز کیا جائے؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہارڈ ایریا کی سہولت ان تمام اہلکاروں کو دی جائے جو واقعی مشکل اور خطرناک علاقوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

09/09/2026

عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت احتجاج ا ہوگا:


لیویز اور خاصہ دار فورس کے سینئر رہنما شیر بہادر آفریدی نے فورس کے اہلکاروں کو 45 سال کی عمر میں جبری ریٹائر کرنے کے قانون کے خلاف جاری جدوجہد کے حوالے سے اہم میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے متاثرہ لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، تاہم انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اب تک اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
شیر بہادر آفریدی نے کہا کہ 45 سال کی عمر میں جبری ریٹائرمنٹ کی پالیسی لیویز اور خاصہ دار فورس کے ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ سنگین ناانصافی اور ان کے معاشی مستقبل کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے متاثرہ اہلکاروں کے حق میں آ چکے ہیں، جبکہ سروس ٹریبیونل سے بھی اہلکاروں کو قانونی ریلیف حاصل ہوا، لیکن اس کے باوجود متعلقہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلوں پر عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہائی کورٹ واضح طور پر متاثرہ اہلکاروں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے تو پھر اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور متاثرہ اہلکاروں کو ان کے قانونی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں۔
شیر بہادر آفریدی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عدالتی فیصلے پر فوری اور من و عن عمل درآمد نہ کیا اور مزید تاخیری حربے استعمال کیے تو اس کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، پریس کلبوں کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے اور احتجاجی تحریک کو صوبائی سطح پر مزید وسعت دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

09/09/2026

سابقہ لیویز خاصہ دار فورس کا آج 24ویں روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

موجودہ صورتحال، مطالبات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلات بتا رہے ہیں ڈی ایس پی سید جلال وزیر۔

ضلع خیبر کے تمام ایس ایچ او ایڈیشنل ایس ایچ او صاحبان ڈی ایس پی صاحبان لیویز خاصہ دار درنے میں شرکت کرے

مکمل تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔

ڈسٹرکٹ لیویز  کوہاٹ (District Levies Kohat) کے ہمارے انتہائی قابلِ فخر اور فرض شناس افسر محترم   صاحب کو نائب صوبیدار کے...
08/09/2026

ڈسٹرکٹ لیویز کوہاٹ (District Levies Kohat)
کے ہمارے انتہائی قابلِ فخر اور فرض شناس افسر محترم صاحب کو نائب صوبیدار کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 👏💐
​نائب صوبیدار قیاس خان کی یہ ترقّی ان کی سخت محنت، صداقت اور شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ نیا عہدہ ان کے لیے، ان کے اہل خانہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ برکت اور عزت و سرفرازی کا سبب بنے۔ 🤲✨
​اللہ پاک آپ کو آئندہ بھی کامیابیوں اور کامرانیوں کی بلندیوں پر گامزن رکھے۔ آمین! 🤲

ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروموٹ ہونے والے لیویز اہلکاران کے اعزاز میں تقریب کا...
08/09/2026

ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروموٹ ہونے والے لیویز اہلکاران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز کوہاٹ نے (3) لیویز اہلکاران کو حوالدار اور (3) کو نائب صوبیدار کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز کوھاٹ نے ترقی پانے والے لیویز اہلکاران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ترقی پانے والے لیویز اہلکاران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ لیویز کوھاٹ نے مزید کہا کہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے لیویز اہلکاران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے.

06/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں اہالیانِ شادی خیل کے مشران کے ساتھ ایک اہم "امن جرگہ" ...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے دفتر میں اہالیانِ شادی خیل کے مشران کے ساتھ ایک اہم "امن جرگہ" منعقد ہوا۔ جرگے کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے کی جبکہ نائب تحصیلدار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
​جرگے میں شادی خیل علاقے کے مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے میں پائیدار امن و امان کے قیام، باہمی بھائی چارے کے فروغ اور مقامی مسائل کے پرامن حل کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
​اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے تمام شرکاء کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کا قیام اور عوام کا تحفظ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے
​جرگے کے اختتام پر شادی خیل کے مشران نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کے اس تحسین آمیز اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

مالاکنڈ لیویز کے جبری ریٹائرڈ اہلکاروں کے لیے بڑی خوشخبری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بڑا جھٹکاسپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی سی پی...
28/08/2026

مالاکنڈ لیویز کے جبری ریٹائرڈ اہلکاروں کے لیے بڑی خوشخبری، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بڑا جھٹکا

سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی سی پی ایل اے خارج کردی، جبری ریٹائرڈ اہلکاروں کی بحالی کی راہ ہموار

سپریم کورٹ آف پاکستان، پشاور رجسٹری نے صوبائی حکومت کی سی پی ایل اے خارج کرتے ہوئے مالاکنڈ لیویز کے جبری ریٹائرڈ اہلکاروں کی بحالی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ، جس میں جسٹس شکیل خان بھی شامل تھے، نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے کے نتیجے میں مالاکنڈ لیویز کے ان اہلکاروں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے جنہیں جبری طور پر ریٹائر کیا گیا تھا۔ اہلکاروں کی جانب سے بحالی کے لیے اپیل دائر کی گئی ہے، جس پر 9 ستمبر کی تاریخ مقرر ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلے یہ جواز پیش کیا جاتا رہا کہ سروس ٹریبونل کے 60 سالہ ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے، اس لیے اہلکار بحال نہیں ہوسکتے۔ تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کی اپیل خارج کیے جانے کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ کا یہ جواز ختم ہوگیا ہے، جو سروس ٹریبونل میں بار بار پیش کیا جا رہا تھا۔

اب 9 ستمبر کو سروس ٹریبونل میں ہونے والی سماعت کے دوران صوبائی حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں، اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اس فیصلے کے لیے تیار نہیں، جبکہ کیس لڑنے والے جبری ریٹائرڈ اہلکار بھی اپنی بحالی کے لیے ہار ماننے کے موڈ میں نہیں۔

لیویز اہلکاروں کی جانب سے ممتاز قانون دان ڈاکٹر بیرسٹر عدنان نے کیس کی پیروی کی اور عدالت کے سامنے اہلکاروں کا مؤقف پیش کیا۔

عدالتی فیصلے کو مالاکنڈ لیویز کے جبری ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے اہم قانونی کامیابی اور انصاف کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بحالی کی راہ میں مزید رکاوٹیں بھی ڈالی جاسکتی ہیں، کیونکہ عدالتی بحالی کے فیصلوں اور توہینِ عدالت کی کارروائیوں کے باوجود جبری ریٹائرڈ اہلکار گزشتہ کئی سال سے اپنی بحالی کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

متاثرہ اہلکاروں میں اکثریت غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہے، جو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے باعث شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ اہلکاروں نے صوبائی حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاست کا شکار ہونے والے اہلکاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحال کیا جائے۔بی این این رپورٹ

28/08/2026

خیبرپختونخوا پولیس کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات منظور
دہشتگردی کے تناظر میں صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ دیگر اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دینے کی تجویز، پولیس افسران کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی سفارشات منظور

27/08/2026

خاصہ دار و لیویز فورس کے حقوق کے لیے اہم پیش رفت

تمام احتجاجی کیمپوں کے حوالے سے چیئرمین سید جلال وزیر، خاصہ دار فورس اور لیویز فورس کمیٹی کے ممبران نے اورکزئی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اورکزئی کی تمام پولیس فورس نے ال فاٹا خاصہ دار لیویز فورس فاٹا کمیٹی کے ساتھ اتفاق اور اتحاد کا اعلان کیا اور اہلکاروں کے جائز حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد میں تعاون کے یقین د ہانی کرائی۔
کل سابقہ خاصہ دار لیویز فورس کا احتجاج کیمپ باب خیبر میں شرکت کریں گے۔

اس اہم دورے اور ملاقات کی مکمل تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

Address

Dara Adam Khel
Kohat
26100

Telephone

+923046146644

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FR Kohat Levies/ Khasadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to FR Kohat Levies/ Khasadar:

Shortcuts

Share