28/03/2026
Hangu
ریجنل پولیس آفیسر (RPO) کوہاٹ عرفان خان طارق کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ہنگو خانزیب مہمند کے اعزاز میں ایک باوقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ، ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی، نو تعینات ہونے والے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہنگو اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
* آر پی او کوہاٹ عرفان خان طارق نے خانزیب مہمند کی بطور ڈی پی او ہنگو تعیناتی کے دوران ان کی پیشہ ورانہ خدمات، جرات اور فرض شناسی کو بھرپور الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خانزیب مہمند نے مشکل حالات میں امن و امان کے قیام کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔
* آر پی او کوہاٹ عرفان خان طارق نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او کو ان کی بہترین کارکردگی پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمشنر کوہاٹ اور دیگر شرکاء نے بھی انہیں الوداعی تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
* تقریب کے دوران نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کو بھی خوش آمدید کہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ ضلع میں امن کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
خانزیب مہمند نے آر پی او کوہاٹ اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ ریجن میں کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا اور ساتھی افسران کا تعاون ہمیشہ ان کے لیے یادگار رہے گا۔