SP Investigation Kohat

Call Directions Website Contact the organization

SP Investigation Kohat Official Police page This page is for Police investigation and effort of Police investigation against the accused

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا جائے وقوعہ کا دورہکوہاٹ: تھانہ بلی ٹنگ کی حدود میں بینک میں ڈکیتی کی و...
08/10/2026

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا جائے وقوعہ کا دورہ

کوہاٹ: تھانہ بلی ٹنگ کی حدود میں بینک میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) نے جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او گمبٹ سرکل سجاد حیدر سمیت متعلقہ پولیس افسران، تفتیشی افسران اور ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو واردات سے متعلق دستیاب تمام شواہد محفوظ اور سائنسی بنیادوں پر اکٹھے کرنے کی ہدایت کی۔ موقع سے حاصل ہونے والے شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، مشتبہ افراد کی نقل و حرکت، جائے وقوعہ کے فنگر پرنٹس اور دیگر فرانزک شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے روٹس کا سراغ لگایا جائے جبکہ جدید تفتیشی ذرائع اور دستیاب ٹیکنیکل شواہد کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک پہنچنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی کے لیے تفتیش کو سائنسی خطوط پر آگے بڑھایا جائے گا اور کیس میں دستیاب ہر اہم شہادت کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا شادی پور پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے جائے وقوعہ کا دورہکوہاٹ: ایس پ...
07/10/2026

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا شادی پور پولیس پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے جائے وقوعہ کا دورہ
کوہاٹ: ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) نے رات کے وقت دہشت گردوں کی جانب سے شادی پور پولیس پوسٹ پر کیے گئے حملے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن روح الامین اور ایس ڈی پی او گمبٹ سرکل سجاد حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور حملے کے دوران موجود شواہد کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے ایس پی انوسٹی گیشن کو حملے، پولیس کی جوابی کارروائی اور موقع پر موجود شواہد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی سائنسی بنیادوں پر جانچ اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس فورس متحد، پرعزم اور پوری قوت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

رواں ماہ کوہاٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہائی پروفائل اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے قطر سے گرف...
06/10/2026

رواں ماہ کوہاٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہائی پروفائل اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے قطر سے گرفتار، کوہاٹ منتقل کرکے جیل بھیج دیا گیا
رواں سال 21 ہائی پروفائل اشتہاری ملزمان مختلف ایئرپورٹس سے گرفتار
کوہاٹ۔ تفصیلا ت کے مطابق اشتہاری محمد ابراہیم عرف پرویز ولد عبدالرشید، سکنہ محمد زئی، سال 2021ء کے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، جو واردات کے بعد بیرونِ ملک فرار ہوکر قطر چلا گیا تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے اپنی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری اور منتقلی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قطر جاکر قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا اور کوہاٹ منتقل کیا۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
مزید برآں ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی نگرانی میں بیرونِ ملک فرار ہونے والے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں کے دوران رواں سال اب تک 21 ہائی پروفائل اشتہاری ملزمان کو مختلف ایئرپورٹس پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ یہ کارروائیاں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کوہاٹ پولیس کی مسلسل نگرانی، مؤثر حکمتِ عملی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ کاری کا نتیجہ ہیں
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کا کہنا تھا کہ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان جہاں کہیں بھی فرار ہوں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام قانونی اور دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائے گے۔ بیرونِ ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

کوہاٹ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سیفو...
06/10/2026

کوہاٹ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سیفور خان کے گھر آمد، شہید کے لواحقین سے ملاقات، دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے پولیس لائنز دھماکے میں شہادت کا مرتبہ پانے والے پولیس کانسٹیبل سیفور خان کے گھر جا کر شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ضلعی تفتیشی سربراہ نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے شہید کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کا ہر فورم پر بھرپور خیال رکھا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے کانسٹیبل سیفور خان سمیت پولیس لائنز دھماکے میں شہادت پانے والے تمام پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے قوم و ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں پوری پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہر شہید کی قربانی جوانوں کے اندر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے مزید عزم، حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتی ہے۔
آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

02/10/2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس ڈرائیور کانسٹیبل سیفور کی نماز جنازہ پولیس کلب میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال، پولیس افسران، اہلکاروں، شہداء پولیس کے لواحقین اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے شہید کانسٹیبل سیفور علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ افسران نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔

ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال سمیت پولیس افسران نے شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ شرکاء نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔

شہید کانسٹیبل سیفور نے دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ کوہاٹ پولیس کے افسران اور جوانوں نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

بڑے کیس کا بڑا فیصلہننھے شہریار کے قتل و کیس میں ملزم انور خان کو جرم ثابت ہونے پر بھاری قید کی سزا کوہاٹ: ننھے شہریار ک...
30/09/2026

بڑے کیس کا بڑا فیصلہ
ننھے شہریار کے قتل و کیس میں ملزم انور خان کو جرم ثابت ہونے پر بھاری قید کی سزا
کوہاٹ: ننھے شہریار کے قتل اور جنسی زیادتی کے سنگین مقدمہ میں اہم پیش رفت، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم انور خان کو دفعہ 302 PPC کے تحت عمر قید جبکہ دفعہ 376 PPC کے تحت 25 سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں ملزم انور خان نے نونہال شہریار کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا اور مقتول کی لاش کو ایک کنویں میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کوہاٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ ایم آر ایس میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔
مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر امان اللہ نے انتہائی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور شواہد کی بنیاد پر مکمل کی۔ دورانِ تفتیش دستیاب شواہد، گواہان کے بیانات اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ملزم کو چالان عدالت کیا گیا۔
مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج-VI نثار محمد خان کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے مقدمہ کے تمام گواہان کے بیانات اور پیش کیے گئے شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملزم انور خان پر جرم ثابت ہونے پر اسے دفعہ 302 PPC کے تحت عمر قید اور دفعہ 376 PPC کے تحت 25 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے،
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ اور نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، تاہم قانون کے مطابق ملزم کو سزا ملنا انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کوہاٹ پولیس متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور سنگین جرائم کے مقدمات میں مؤثر تفتیش اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوہاٹ پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ انہوں نے مقدمہ کی تفتیش کرنے والے سب انسپکٹر امان اللہ اور تفتیشی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا

کوہاٹ: ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے آج پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار یوس...
22/09/2026

کوہاٹ: ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے آج پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار یوسف جمیل کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ایس پی انوسٹی گیشن نے زخمی پولیس اہلکار کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر مشکل گھڑی میں صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں، اور ان کی قربانیاں محکمہ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے پولیس لائنز دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز کا سانحہ ہمارے لیے صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ وہ دردناک باب ہے جس میں ہمارے بہادر جوانوں اور بے گناہ شہریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور قوم کو یہ پیغام دیا کہ وطن کی حفاظت کا عہد جان سے بڑھ کر ہوتا ہے۔"انکا مزید کہنا تھا کہ اس سانحے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہوں یا معصوم شہری، ان کی قربانیاں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ جو لوگ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جان دے گئے، وہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ضرور ہوئے ہیں، مگر ان کی بہادری، وفاداری اور قربانی ہمیشہ ہماری یادوں کا حصہ رہے گی

ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی زیرِ صدارت اردلی روم  کا قیام، پولیس جوانوں کے مسائل کے فوری حل ...
18/09/2026

ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی زیرِ صدارت اردلی روم کا قیام،

پولیس جوانوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری

کوہاٹ: ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) کی جانب سے شعبہ تفتیش سے وابستہ پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے بروقت ازالے کے لیے اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ اردلی روم کے دوران شعبہ تفتیش سے تعلق رکھنے والے افسران و جوان باری باری ایس پی انوسٹی گیشن کے روبرو پیش ہوئے اور اپنے ذاتی، محکمانہ اور دفتری مسائل سے آگاہ کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے ہر اہلکار کا مؤقف غور سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں، جبکہ بعض معاملات میں فوری کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے۔ اسی طرح ان اہلکاروں کے محکمانہ انکوائری کیسز، جن کی انکوائریاں مکمل ہو چکی تھیں، کا بھی جائزہ لیا گیا اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے متعلق ضروری احکامات/آرڈرز جاری کیے گئے تاکہ زیرِ التواء معاملات کو بروقت نمٹایا جا سکے۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نیاز محمد خان یوسفزئی (PSP) نے کہا کہ پولیس فورس کی اصل طاقت اس کے جوان ہیں؛ ایک مطمئن، باعزت اور مسائل سے آزاد پولیس اہلکار ہی پوری یکسوئی، جذبے اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوام کی خدمت اور جرائم کے خلاف مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا بروقت حل اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرنا محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے ویژن کے مطابق پولیس فورس میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور ویلفیئر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اردلی روم کا مقصد صرف مسائل سننا نہیں بلکہ جوانوں اور افسران کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور جائز مسائل کا بروقت اور قانون و قواعد کے مطابق ازالہ یقینی بنانا ہے

تھانہ جنگل خیل بلائنڈ مرڈر کیس کا ڈراپ سینمقتول عظمت خان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اعترافِ جرمکوہاٹ: تھانہ جنگل خیل ک...
05/09/2026

تھانہ جنگل خیل بلائنڈ مرڈر کیس کا ڈراپ سین
مقتول عظمت خان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

کوہاٹ: تھانہ جنگل خیل کی حدود میں 06 اپریل 2026 کو پیش آنے والے بلائنڈ مرڈر کیس کا پولیس نے سراغ لگا کر ڈراپ سین کر دیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول عظمت خان سکنہ افغان مہاجر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ جنگل خیل میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) نے سب انسپکٹر زین العابدین خان کی نگرانی میں خصوصی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی، جس نے شبانہ روز محنت، پیشہ ورانہ تفتیش اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے بالآخر ملزم عبید خان عرف بدی ولد نسیم خان سکنہ چارباغ جنگل خیل کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ سرسری انٹروگیشن وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مقتول عظمت خان کے قتل کا اقرار کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن کوہاٹ نیاز محمد خان (PSP) نے کہا کہ کوہاٹ پولیس جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بلائنڈ کیسز کو جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عرفان طارق (PSP) اور ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال (PSP) کے وژن اور واضح ہدایات کے مطابق مؤثر تفتیش، جدید تحقیقاتی تکنیکوں کے استعمال اور سنگین مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Address

Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SP Investigation Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to SP Investigation Kohat:

Shortcuts

Share

Category