Tehreek e Inqilab -Political Movement

Tehreek e Inqilab -Political Movement Reforming institutions, empowering citizens & strengthening Pakistan.

Rule of Law, Democracy, Social Justice, Equal Rights, Good Governance, Accountability
No personality-driven or dynastic politics—only people-centered leadership and Pakistan’s progress

پریس ریلیزخیبر پختونخوا کو کسی دوسرے ملک سے جوڑنا اور پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے: نعیم شاہینچیئرمین تحریکِ ...
06/09/2026

پریس ریلیز
خیبر پختونخوا کو کسی دوسرے ملک سے جوڑنا اور پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا افسوسناک ہے: نعیم شاہین

چیئرمین تحریکِ انقلاب محمد نعیم شاہین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا کسی پڑوسی ملک سے موازنہ کرنا اور اسے پنجاب کے لیے خطرہ قرار دینا نہایت افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور وفاقی یکجہتی کے منافی ہے۔

نعیم شاہین نے کہا کہ پاکستان چاروں صوبوں کی مشترکہ قربانیوں اور اتحاد کا نام ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملکی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان برداشت کیا، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کے عوام کو اجتماعی طور پر شک، خوف یا خطرے کے تناظر میں پیش کرنا نہ صرف ان کی توہین ہے بلکہ اس سے وفاق کی اکائیوں کے درمیان نفرت، تعصب اور بداعتمادی کو فروغ ملتا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن آئینی عہدے پر فائز شخصیات کو قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور ذمہ دارانہ سیاسی رویے کو مقدم رکھنا چاہیے۔

چیئرمین تحریکِ انقلاب نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ پاکستان کی مضبوط وفاقی اکائیوں کا حصہ ہیں۔ کسی ایک صوبے کی مشکلات، امن و امان یا انتظامی مسائل کا ذمہ دار دوسرے صوبے یا اس کے عوام کو قرار دینا مسائل کا حل نہیں۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور خیبر پختونخوا کے عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے علانیہ معذرت کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جو لسانی، صوبائی یا علاقائی تعصب کو ہوا دیں۔

نعیم شاہین نے مزید کہا کہ تحریکِ انقلاب ایک مضبوط، متحد، جمہوری اور خوشحال پاکستان پر یقین رکھتی ہے، جہاں کسی صوبے یا قوم کو دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کے بجائے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق، عزت اور مواقع حاصل ہوں۔

محمد نعیم شاہین
چیئرمین، تحریکِ انقلاب

06/09/2026

آلائی و بٹگرام کی بربادی صرف خان ازم کی بوسیدہ اور فرسودہ نظام کی وجہ سے ہے ۔
نعیم شاہین چیئرمین تحریک انقلاب

چھتر پلین شمولیتی پروگرام آج چھتر پلین میں ہوتل بتکول سے تعلق رکھنے والے محترم جمروز خان لالا ،سیف الحق صاحب، شمس الحق ص...
06/09/2026

چھتر پلین شمولیتی پروگرام
آج چھتر پلین میں ہوتل بتکول سے تعلق رکھنے والے محترم جمروز خان لالا ،سیف الحق صاحب، شمس الحق صاحب، مسلیں صاحب، موبین صاحب، سلمان صاحب، عیسی خان صاحب، یونس صاحب محمد صاحب، اختر نواز صاحب، فواد خان،راشد خان،آنس خان،آصف خان، امجد خان،گل نواز خان، عدنان خان،حسن خان ،عدیل خان،طارق نواز خان،یوسف خان،حق نواز خان،بخت نواز،جواد خان،شہزاد عبداللہ، اور عامر نے اپنے خاندان سمیت تحریک انقلاب میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر مبین خان اور مرسلین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خاندان کی طرف سے تحریک انقلاب میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چئیرمین نعیم شاہین صاحب، شاہد سالار اور آصف درویش نے نے خطاب کیا۔
چئیرمین نعیم شاہین صاحب نے خطاب کرتے ہوئے سب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کے لیے اہم قرار دیا۔
اور کہا کہ تحریک انقلاب بہت کم عرصہ میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اور انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں جاگیرداروں کے سیاسی قبضہ ختم کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
کارکنان تیار کریں ملک میں کسی بھی وقت کوئی بھی الیکشن ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر تحریک انقلاب کے رہنماء سراج روم خان ،بختیار اللہ صاحب، نمبردار صاحب، گل نواز صاحب، حسین صاحب، سلیمان شاہین، احمد شاہین بھی موجود تھے۔
سراج روم کی خصوصی کوشش سے یہ شمولیت ممکن ہوئی جس کے لئے ہم سب مشکور ہے۔

30/08/2026

شکریہ نوجوانان نوگرام آلائی

30/08/2026

ضلع آلائی کے حوالے سے چیئرمین نعیم شاہین صاحب کا موقف

شکریہ نوجوانان نوگرام آلائی
30/08/2026

شکریہ نوجوانان نوگرام آلائی

30/08/2026

شانگلہ، بشام: چیئرمین تحریکِ انقلاب نعیم شاہین صاحب نے عمر خیل قوم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اپنے قومی مشر کے ٹاکنہ پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین نعیم شاہین صاحب نے قومی وحدت، باہمی اتحاد اور اتفاق کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری اصل طاقت تقسیم نہیں بلکہ اتحاد اور اجتماعی شعور میں ہے۔ انہوں نے تمام اقوام کو باہمی احترام اور یکجہتی کے ساتھ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

چوہدری ریاض گجر کا اہم بیانبٹل دیولی کے نوعمر نوجوان رفاقت کی اسلام آباد کے ایک گھر میں ہونے والی موت کے معاملے میں ہمار...
28/08/2026

چوہدری ریاض گجر کا اہم بیان
بٹل دیولی کے نوعمر نوجوان رفاقت کی اسلام آباد کے ایک گھر میں ہونے والی موت کے معاملے میں ہماری آواز اور پُرامن احتجاج رنگ لے آیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے گھر کے مالکان اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس پی کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں مقتول رفاقت کے والد کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ وہ اس پورے معاملے کی نگرانی کر سکیں۔
میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ابتدا میں پولیس لواحقین کی بات تک سننے کو تیار نہیں تھی، لیکن ہمارے پُرامن احتجاج کے دوران نہ صرف متعلقہ افراد کو حراست میں لیا گیا بلکہ ایس پی صاحب نے خود ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
یہ سب آپ بھائیوں کے احتجاج اور اتحاد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ میں اپنے تمام نوجوان بھائیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جو بڑی تعداد میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے، ہمارے ساتھ تھانے گئے اور پُرامن احتجاج میں شریک ہوئے۔
آپ کے اتحاد، یکجہتی اور آواز نے ثابت کر دیا کہ جب ہم متحد ہو کر اپنے حق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو ہماری آواز ضرور سنی جاتی ہے۔
میں اپنے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اتفاق اور اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ ظلم کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہوں، اپنے حقوق کے لیے پُرامن اور قانونی طریقے سے آواز بلند کریں اور کسی کو بھی آپ کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہ دیں۔
ہم رفاقت کے معاملے میں انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مرکزی صدر، تحریکِ انقلاب

گورنر ہاؤس سندھ، کراچیچیئرمین تحریکِ انقلاب پولیٹیکل موومنٹ نعیم شاہین صاحب، رکنِ صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی...
26/08/2026

گورنر ہاؤس سندھ، کراچی
چیئرمین تحریکِ انقلاب پولیٹیکل موومنٹ نعیم شاہین صاحب، رکنِ صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر محمد رشاد خان صاحب، سابق ناظم محترم جناب نجیب اللہ خان صاحب، حیات خان، نواز خان، سعد خان، شوکت خان، عالمگیر خان اور خنزلہ خان سمیت گورنر سندھ جناب نہال ہاشمی صاحب سے گورنر ہاؤس سندھ میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، سندھ اور کراچی کے مجموعی مسائل سمیت کراچی میں مقیم پختونوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، باہمی تعاون اور تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔

Address

District Battagram Tehsil Allai
Khyber

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek e Inqilab -Political Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share