09/03/2026
09 مارچ 2026
ریسرچ اینڈ پبلیکیشن آفس
چاندنی چوک، راولپنڈی
جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کا ایک اہم اور باضابطہ اجلاس بسلسلہ "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" ریسرچ اینڈ پبلیکیشن آفس، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینئر جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جواد قیوم زاہدی نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری کنوینگ کمیٹی آصف محمود راجہ، سابق سیکرٹری جنرل عمران جہانگیر کیانی، سابق سینئر وائس چیئرمین ہمایوں مظفر، سابق چیف آرگنائزر عبد القدوس الطاف، سابق ترجمان فہیم بھیا، سابق ترجمان سردار غلام اویس، سابق ضلعی صدر محسن بخاری، فاروق قیصر، سابق ضلعی صدر انیس مجید اور سابق جنرل سیکرٹری جامع کشمیر اکرام فاروق نے شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی و سیاسی امور، طلباء کی موجودہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر میں طلباء کے فعال کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلباء کو منظم، باشعور اور متحرک کر کے تحریک آزادی کے نظریاتی محاذ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں آئندہ ہونے والے مرکزی "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" کے انعقاد اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ اہم کنونشن 17 اپریل 2026 کو کوٹلی کے مقام پر منعقد ہوگا جس میں مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و نوجوان بھرپور شرکت کریں گے۔
اجلاس میں کنونشن کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
چیف الیکشن کمشنر
ہمایوں مظفر
ممبران الیکشن کمیشن
سردار غلام اویس
عمران جہانگیر کیانی
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ طلباء کو ایک نظریاتی اور منظم قوت کے طور پر ابھارنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" اس سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
جاری کردہ:
کنوینگ کمیٹی
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ
علم جدوجھد آزادی خودمختاری خوشحالی