DSP Kharian

DSP Kharian Sub Divisional Police Officer, Kharian Circle, District Gujrat

05/06/2025
محکمہ پولیس  ضلع گجرات 02جون 2025پریس ریلیز گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائیقتل کے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، آل...
02/06/2025

محکمہ پولیس ضلع گجرات
02جون 2025
پریس ریلیز
گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی بڑی کاروائی
قتل کے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، آلہ قتل اوروقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 16مئی 2025 کو تھانہ ڈنگہ پولیس کوریاض نامی شخص نے اطلاع دی کہ میرے سالے نوید عالم کوعبدالمناف، طیر عباس وغیرہ نے ڈھلیان چوک پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SIفہد الرحمن، SI شعیب شاہ اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس استعمال کرتے ہوئے محض چند دنوں میں واقعہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ عبدالمناف 2۔ طیر عباس شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے آلہ قتل رائفل 244 بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔۔ ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے جس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

گجرات: آپریشن بنیان المرصوص / معرکۂ حق کے سلسلے میں منائے جانے والے یومِ تشکر کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد مح...
16/05/2025

گجرات: آپریشن بنیان المرصوص / معرکۂ حق کے سلسلے میں منائے جانے والے یومِ تشکر کے موقع پر ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود نے آرمی افسران کےہمراہ لادیاں ، شیخپور سریعہ، کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔افسران نے شہداء کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور قوم کو ان کی قربانیوں کی بدولت امن و استحکام عطا فرمائے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔یومِ تشکر کی یہ تقریبات قومی وحدت، قربانی کے جذبے اور دشمن کی جارحیت کے خلاف قوم کے پختہ عزم کی علامت ہیں۔

یوم تشکر کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس کھاریاں میں پرچم کشائی کی تقریب
16/05/2025

یوم تشکر کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس کھاریاں میں پرچم کشائی کی تقریب

ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود نے تھانہ گلیانہ کا سرپرائز وزٹ کیا!جس میں انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، افسران و ملازمین ک...
03/04/2025

ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود نے تھانہ گلیانہ کا سرپرائز وزٹ کیا!
جس میں انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، افسران و ملازمین کی حاضری، حوالات میں بند ملزمان اور تھانہ کی صفائی و ستھرائی چیک کی۔ اس دوران انہوں نے تھانہ آئے ہوئے سائلین کے مسائل بھی سنے۔

انتہائی افسوس کہ ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی سے وفات پ...
08/03/2025

انتہائی افسوس کہ ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں انکی نماز جنازہ 8مارچ بروز ہفتہ دن اڑھائی بجے رشید قبرستان نزد ریلوئے پھاٹک شکرگڑھ سٹی میں ادا کی جائے گی

*26فروری 2025**پریس ریلیز**گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس نےقتل کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،...
26/02/2025

*26فروری 2025*
*پریس ریلیز*
*گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس نےقتل کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، آلات قتل برآمد*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 فروری 2025 کو تھانہ ڈنگہ پولیس کو اصغر ساکن وڑایچانوالہ نامی شخص نے اطلاع دی کہ ملزمان قیصر عباس وغیرہ نے ہمارے گھر داخل ہو کر فائرنگ کی۔ جس سے میں زخمی ہو گیا ہوں اور میرا بھائی اکبر علی قتل ہو گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی اصغر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے محض چند دنوں میں ملزم قیصر عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 9 ایم ایم برآمد کر لیا گیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ ڈنگہ پولیس کو مورخہ 16 فروری 2025 کو اظہر اقبال ساکن بگنہ نے اطلاع دی کہ میرے بھتیجے حمزہ مظہر کو میرے دوسرے بھتیجے احمد رضا ولد یاسر اقبال نے بذریعہ فائر قتل کر دیا ہے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے نامزد ملزم کے خلاف اظہر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے محض چند دنوں میں ملزم احمد رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔جس سے مزید انکشاف کی توقع ہے گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر  کا سیکورٹی سٹاف سے میٹنگ .سیکورٹی کے حوالہ سے تمام تر وسائل بروے کار لانے ...
25/02/2025

ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کا سیکورٹی سٹاف سے میٹنگ .سیکورٹی کے حوالہ سے تمام تر وسائل بروے کار لانے کی ہدایت کی گی

گجرات تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کاروائیبھابی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 14فروری ...
24/02/2025

گجرات تھانہ گلیانہ پولیس کی بڑی کاروائی
بھابی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14فروری 2025 کو تھانہ گلیانہ پولیس کومحمد یوسف نامی شخص نے اطلاع دی کہ میرے بیوی شبانہ کوثر کومیر بھائی نے دستی پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہSI محمد انور پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کرکے نامزد ملزم کے خلاف مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس استعمال کرتے ہوئے محض چند دنوں میں ملزم عمران مالک کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔۔ ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے جس میں مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

محکمہ پولیس  ضلع گجرات19فروری2025گجرات پولیس تھانہ ککرالی کی بڑی کارروائیگزشتہ ماہ کوٹلہ بازار میں جیپ پر فائرنگ کرکے را...
19/02/2025

محکمہ پولیس ضلع گجرات
19فروری2025
گجرات پولیس تھانہ ککرالی کی بڑی کارروائی
گزشتہ ماہ کوٹلہ بازار میں جیپ پر فائرنگ کرکے راہ گیر خاتون سمیت 2افرا د کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،
آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت خصوصی آپریشن کرکے دو افرادکو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر بشارت احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے گزشتہ ماہ کوٹلہ بازار میں فائرنگ کرنے والے ملزم آصف رضا عرف عفی سکنہ جکھڑ شرقی کو گرفتار کیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگا کر مخالفین کی جیپ پر فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان شاہد رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ میں ایک راہ گیر خاتون آسیہ بی بی بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔گرفتار ملزم سے آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

محکمہ پولیس  ضلع گجرات18فروری2025گجرات تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کارروائی15سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2ملزم ...
18/02/2025

محکمہ پولیس ضلع گجرات
18فروری2025
گجرات تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کارروائی
15سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2ملزم 24گھنٹے کی اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی پولیس کو خلیل نامی شخص نے اطلاع دی کی 4کس افراد نے میرے 15سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر بشارت احمد نے فوری طور پرمقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف چند گھنٹوں کے اندر 2ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عمیر ریاض اور جبران تبارک شامل ہیں۔جبکہ واقع میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں
گرفتار جنسی درندوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، تاکہ اس طرح کے جرائم کو سختی سے روکا جا سکے۔

ترجمان گجرات پولیس

شہریوں کی خدمت۔۔۔۔۔۔۔۔۔عزت و احترام کے ساتھ ڈی ایس پی کھاریاں شاہد حسین نےدفتر آئی بزرگ سائل کامسئلہ سن کر متعلقہ آفیسر ...
15/02/2025

شہریوں کی خدمت۔۔۔۔۔۔۔۔۔عزت و احترام کے ساتھ
ڈی ایس پی کھاریاں شاہد حسین نےدفتر آئی بزرگ سائل کامسئلہ سن کر متعلقہ آفیسر کو فوری حل کرنے کی ہدائیت کی ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقہ کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Address

Kharian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSP Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DSP Kharian:

Share

Category