Assistant Commissioner Kharian

Assistant Commissioner Kharian Assistant Commissioner Kharian (Official Page)
Public Service | Administration | Community Welfare

مویشی منڈی لالہ موسیٰ کے عارضی سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے عید الاضحیٰ کے موقع پ...
24/05/2026

مویشی منڈی لالہ موسیٰ کے عارضی سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں اور فروختہ کنندگان کو سہولیات کی فراہمی، جانوروں کی قیمتوں کے تعین، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا بغور معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ خریداروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا ناجائز منافع خوری کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے اور منڈی میں نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے بس اسٹینڈ کھاریاں کا دورہ کیا اور مسافروں سے ...
24/05/2026

عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے بس اسٹینڈ کھاریاں کا دورہ کیا اور مسافروں سے کرایوں کی وصولی، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظام و انصرام کا جائزہ لیا۔ ٹرانسپورٹرز کو سخت ہدایت دی گئی کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے اور عید کے موقع پر مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں قبرستانوں کا دورہ کیا اور صفائی و دیکھ بھال ک...
24/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں قبرستانوں کا دورہ کیا اور صفائی و دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔
عید کے موقع پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ صفائی، گھاس کی کٹائی اور راستوں کی درستگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے صُتھرا پنجاب آگاہی و سہولت کیمپ کا دورہ کیا۔کی...
24/05/2026

عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے صُتھرا پنجاب آگاہی و سہولت کیمپ کا دورہ کیا۔
کیمپ میں شہریوں کو صفائی کے معیاری طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، بیگز تقسیم کیے گئے اور سوپس کارڈ فراہم کیے گئے تاکہ عید کے موقع پر قربانی کے بعد صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کیمپ کے عملے کو ہدایت کی کہ ہر شہری تک آگاہی کا پیغام پہنچایا جائے

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ نگرانی انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شدید گرم...
23/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ نگرانی انجمن تاجران کے نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شدید گرمی کی لہر، بازار میں عوامی سہولت اور عید الاضحیٰ کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ہیٹ ویو کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے تاجر برادری کو آگاہ کیا گیا اور بازاروں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاجر یونین نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں جن کا بھرپور نوٹس لیا گیا اور عملی حل فراہم کیے گئے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی منڈیوں کا انتظام، ٹریفک کنٹرول، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

22/05/2026

حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام

پنجاب بھر میں اس ماہ درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ محکمے مکمل الرٹ پر ہیں اور انتظامیہ آپ کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
آپ کی پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ خود کو گرمی سے بچائیں اور پھر اپنے گھر والوں، پڑوسیوں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی آگاہ کریں — کیونکہ ایک باشعور شہری ہی دوسروں کی جان بچا سکتا ہے۔

ہنگامی صورت میں فوری کال کریں
📞 1122 / 1129

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ صدارت تحصیل انتظامیہ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے انتظا...
12/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ صدارت تحصیل انتظامیہ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ عید کے دوران تحصیل کھاریاں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ نگرانی کھاریاں میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے ایک پروقار تق...
09/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیرِ نگرانی کھاریاں میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور شاندار آتشبازی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے انتظامات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خاور گجر کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، سرکاری افسران، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے بھرپور محبت و یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سکول طلبہ نے تقاریر پیش کیں جبکہ ملی نغموں کی خوبصورت پرفارمنس نے تقریب کو مزید جوش و جذبے سے بھر دیا۔
رنگ برنگی آتشبازی نے آسمان کو جگمگا دیا جبکہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

09/05/2026

Address

Gt Road Kharian
Kharian
5090

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share