Thalay Valley

Thalay Valley جنت فلک تلے ہے
بلغار اور تھلے ہے
(2)

06/09/2026

06/09/2026

جشنِ گنگ چھے پولو ٹورنامنٹ کا آغاز 6 ستمبر سے شاہی پولو گراؤنڈ خپلو میں ہو رھا ھے اور شکاری تھلے پولو ٹیم اپنا پہلا میچ 7 ستمبر کو روندو کے خلاف کھیلیں گے 🏇
ٹیم شکاری تھلے کے لیے نیک خواہشات 👍
تھلے کے شائقین پولو سے گزارش ھے کہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے 7 ستمبر کو شاہی پولو گراؤنڈ پہنچ جائیں🙏🐴


Thally Polo Thally Polo
Enayat Ali Hadiree
Shahansha Thalvi Farman Baig Maqbool Hussain Thalvi Ali Tabassum

دلاور حسین تھلوی کی قومی انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ میں  بطور گول کیپر شمولیت، گلگت بلتستان کا فخر میدان میںقومی انڈر 18 ہاک...
12/04/2026

دلاور حسین تھلوی کی قومی انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ میں بطور گول کیپر شمولیت، گلگت بلتستان کا فخر میدان میں

قومی انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز ہوا، جس میں وادی تھلے، ضلع گنگچھے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت گول کیپر دلاور حسین نے اسلام آباد ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ دلاور حسین کی شمولیت گلگت بلتستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے، اور ان کی کارکردگی سے شائقین کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری آئی پی سی و پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر محی الدین احمد وانی نے ہٹ لگا کر ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

چیمپئن شپ کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں کے پی بی نے گلگت بلتستان کو 1-10 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں کے پی کے اے نے پنجاب اے کو 0-4 سے ہرایا۔ تیسرے مقابلے میں پاک کسٹمز نے پنجاب ڈی کو 1-2 سے شکست دی۔

ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔

اس موقع پر خاص طور پر گول کیپر دلاور حسین کی شمولیت اور ان کی کارکردگی پر نظریں جمی ہوئی ہیں، جو نہ صرف اسلام آباد ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنا رہے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کے نوجوان ٹیلنٹ کی بہترین نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دلاور حسین مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے ایک اہم اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

Address

Khapalu
44000

Telephone

0311-5522558

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thalay Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Thalay Valley:

Shortcuts

Share