08/09/2026
لوکل گورنمنٹ انتخابات: اسسٹنٹ کمشنر کی تربیتی عملہ سے ملاقات
اسسٹنٹ کمشنر خپلو ڈاکٹر وجاہت سلیم نے گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے تربیت کے لیے آئے ہوئے اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے تربیتی امور، انتظامی معاملات اور انتخابی عمل کو شفاف و منظم انداز میں مکمل کرنے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تربیتی عملہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے عمل کو قانون و ضابطے کے مطابق یقینی بنایا جائے گا