PMLN Ground Report

PMLN Ground Report Pakistan ki siyasat aur ground reality par mabni taza tareen updates. Har khabar ki asal haqiqat aap tak pohanchana hamara maqsad hai.

Haq aur sach ke liye hamare sath judiye. I have a online website to sale smart Watch and Earbuds

12/05/2026

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 22 مئی سے 23 اگست تک کرنے کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے منظوری دے دی…!!!

23/04/2026

کالم: "یتیمی، بیماری اور بے حس نظام"
تحریر: شہباز
ملتان کارڈیالوجی ہسپتال کی راہداریوں میں آج انسانیت کو اس وقت سسکتے دیکھا جب ایک 15 سالہ یتیم بچے کی زندگی "ایک کلو وزن" کی بھینٹ چڑھ گئی۔ جس بچے کے سر پر باپ کا سایہ نہیں اور جس کے دل کا سوراخ اور سانس کی نالی کی پیچیدگی کا آپریشن برسوں پہلے ہو جانا چاہیے تھا، وہ آج بھی صرف اس لیے زندہ ہے کہ موت نے شاید ابھی مہلت دے رکھی ہے، مگر ہمارا نظامِ صحت اسے جیتے جی مارنے پر تلا ہوا ہے۔
آج ڈاکٹرز کا یہ سرد جواب کہ "ہمارے پاس 38 کلو سے کم وزن کے بچوں کے لیے آلات نہیں ہیں، لہٰذا یا تو 15 دن میں اس کا وزن ایک کلو بڑھا کر لائیں یا پھر دوبارہ چکر لگائیں"، کسی تازیانے سے کم نہ تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان (CPEIC) جیسے عظیم الشان ادارے میں ان یتیم اور بے سہارا جانوں کو بچانے کے لیے ضروری آلات کا نہ ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے یا غریبوں کو ٹرخانے کا ایک نیا بہانہ؟ کیا ایک کلو وزن کا فرق زندگی اور موت کے درمیان کی لکیر بن سکتا ہے؟
یہ صرف ایک بچے کی کہانی نہیں، بلکہ اس بیوہ ماں کی مامتا کا نوحہ ہے جو اپنے یتیم بچے کو گود میں لیے دور دراز دیہاتوں سے کرائے مانگ کر شہر آتی ہے، مگر اسے صرف نئی تاریخیں ملتی ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور حکومتِ پنجاب سے التجا کرتے ہیں کہ ملتان کارڈیالوجی کے اس نظام کا نوٹس لیں، اس سے پہلے کہ آلات کی کمی اور تاریخوں کے گورکھ دھندے میں کسی بیوہ کا سہارا چھن جائے۔


_Multan_CPEIC Health Department Punjab
@حکومتِ_پنجاب
Maryam Nawaz Sharif

Address

Khanwal
58150

Telephone

+923047545467

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN Ground Report posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share