Deewan Soharwardi Foundation D S F - Khanqah Dogran

Deewan Soharwardi Foundation D S F - Khanqah Dogran DSF

مخدوم جمیل الزماں سجادہ نشین درگاہ مخدوم نوح سندھی ر ح ھالہ شریف سندھ کی خانقاہ ڈوگراں میاں مشتاق حسین ڈوگر (مرحوم) کے ر...
20/09/2024

مخدوم جمیل الزماں سجادہ نشین درگاہ مخدوم نوح سندھی ر ح ھالہ شریف سندھ کی خانقاہ ڈوگراں میاں مشتاق حسین ڈوگر (مرحوم) کے رسم چہلم پر درگاہ بابا حاجی دیوان نعمت اللہ رح آمد۔

خانقاہ ڈوگراں خبر غم حاجی میاں مشتاق حسین ڈوگر سابقہ ایم پی اے ( سینیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز) رضائے ال...
23/08/2024

خانقاہ ڈوگراں خبر غم
حاجی میاں مشتاق حسین ڈوگر سابقہ ایم پی اے ( سینیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز) رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

09/07/2024

ٹریکٹر کی نئی قیمت

میلہ بابا شاہ حسین رحپورا نام :-  محمد حسین چغتائیمغل بادشاہ ہمایوں کا دور تھا، حضرتِ دیوان نعمت اللہ رح اپنے پیر و مرشد...
23/05/2023

میلہ بابا شاہ حسین رح
پورا نام :- محمد حسین چغتائی
مغل بادشاہ ہمایوں کا دور تھا، حضرتِ دیوان نعمت اللہ رح اپنے پیر و مرشد حضرتِ نوح سندھی رح سے فیضیاب ہونے کے بعد وطن واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ایک جگہ پڑاؤ کیا، وہاں کے لوگوں کیساتھ نشت و برخواست ہوئی، اہل علاقہ دیوان صاحب رح کی روحانی و عارف شخصیت سے بےحد متاثر ہوئے اور اس قبیلے کے فرمانروا محمد حسین چغتائی کو اس ہستی بارے آگاہی دی، فرمانروا بھی ملنے کے مشتاق ہوئے، یہ ملاقات ہونی تھی کہ فرمانروا کے دل کی دنیا بدل گئی اور انہوں نے اپنی جاگیر عزیز و اقارب گھر بار سب کو خیرآباد کہتے ہوئے یہ کہا کہ سنبھال لو سب کچھ، میرا جینا مرنا اب اس ہستی کیساتھ ہی ہے اور دیوان صاحب کے ساتھ سفر معرفت میں شریک ہو گئے، شب و روز دیوان صآب کی صحبت اور فیضانِ نظر نے فرمانروا محمد حسین چغتائی کو حضرتِ شاہ حسین رح بنا دیا ۔ ۔ ۔
دیوان صاحب رح نے شاہ حسین رح کو حکم دیا کہ چک ورکاں (جہاں سکھ آباد تھے) جائیں اور دین اسلام کی تبلیغ کریں، جس پر شاہ حسین رح نے استفسار کیا کہ یا مرشد میں اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے صرف اور صرف آپ کی سنگت واسطے آپکے ساتھ آیا ہوں اور آپ مجھے اپنے سے جدا کرنا چاہ رہے ہیں، جس پر دیوان صاحب رح نے فرمایا کہ اللّٰہ ج اور رسول ص کے دین کا پرچار ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد اور حقیقی نصب العین ہے، دیوان صاحب رح نے اپنے خلیفہ خاص کو اس وعدے سے روانہ کیا کہ آپ مایوس و فکرمند نہ ہوں، جب تک دنیا رہے گی میری اولاد ہر سال میرے عرس سے پہلے آپکا عرس منعقد کیا کرے گی ۔ ۔ ۔
کم و بیش پانچ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی مرشدِ کامل کے مرید خاص کیساتھ کئے گئے اسی عہد کی وفا میں آج بھی اولاد دیوان رح ہر سال (ہاڑ کی پہلی جمعرات) پورے اہتمام کیساتھ موضع چک ورکاں (نوکھر) میں میلے کا انعقاد کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
"نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے"

میلہ دال دلیہ بابا حاجی دیوان صاحب پہلے دن کی چند تصویری جھلکیاں
12/03/2023

میلہ دال دلیہ بابا حاجی دیوان صاحب پہلے دن کی چند تصویری جھلکیاں

12/03/2023
مخدوم آف ہالہ کے ساتھ پانچ صدیوں پر محیط  روحانی اور قلبی تعلق کی بنیاد ہمارے جد امجد حضرت حاجی دیوان نعمت اللہ نے اس وق...
10/03/2023

مخدوم آف ہالہ کے ساتھ پانچ صدیوں پر محیط روحانی اور قلبی تعلق کی بنیاد ہمارے جد امجد حضرت حاجی دیوان نعمت اللہ نے اس وقت رکھی جب وہ قرآن ،حدیث اور فقہ کی تعلیم کے لیے ہالہ گۓاور وہاں پرغوث الحق مخدوم نوح سرور سہروردی کے شاگردوں میں شامل ہو گۓ جو کہ اپنے وقت کے بہت بڑےصوفی، فقیہ اور محد ث تھے اور آپ نے قرآن پاک کا پہلا فارسی ترجمہ بھی کیا معتبر روایات کے مطابق 12 سال تک اپنے مرشد سے دینی اور روحانی زندگی کے اسرار و رموز کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے خانقاہ ڈوگراں کو اپنا مسکن بنایا اور ہزاروں لوگوں کو دین اسلام کی روشنی سے منور کیا مخدوم امین فہیم صاحب جب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر بنےتو آپ پنجاب کے دورہ پر خانقاہ ڈوگراں تشریف لاۓاور آپ کے وصال کے بعد ایک لمبے انتظار کے بعد آپ کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں سہروردی خانقاہ ڈوگراں تشریف لا رہے ہیں جو کہ سندھ سے قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اور آپ کے صاحبزادے مخدوم محبوب الزمان سندھ کابینہ میں ریونیو اور ریلیف کے منسٹر ہیں ہم اہالیان خانقاہ ڈوگراں اپنے مرشد کی آمد پر چشم براہ ہیں. Welcome
جی آیاں نوں
خوش آمدید

میلہ بابا حاجى ديوان صاحب (رحمتہ اللہ علیہ) #اتوار - 12 مارچ 2023 - لنگر دلیہ #سوموار - 13 مارچ 2023 - لنگر دال روٹیدونو...
04/03/2023

میلہ بابا حاجى ديوان صاحب (رحمتہ اللہ علیہ)
#اتوار - 12 مارچ 2023 - لنگر دلیہ
#سوموار - 13 مارچ 2023 - لنگر دال روٹی
دونوں دن صبح 7 بجے اور #تقسیمِ_لنگر سہہ پہر 3 بجے انشاءاللہ

حضرتِ   (رح) کے فَرزَندِ اکبر   (رح) کا سالانہ عُرس بروز ہفتہ بتاریخ ( ) 16جولائی 2022ء کو انعقاد پذیر ہو رہا ہے ✅16 اور...
15/07/2022

حضرتِ (رح) کے فَرزَندِ اکبر (رح) کا سالانہ عُرس بروز ہفتہ بتاریخ ( ) 16جولائی 2022ء کو انعقاد پذیر ہو رہا ہے ✅
16 اور 17 جولائی #صبحِ_6_بجے محفلِ ذکر و ختمِ پاک میں شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں 🙏

سالانہ عرس بابا شاہ حسین رحپورا نام : محمد حسین چغتائیمغل بادشاہ ہمایوں دور کی بات ہے حضرتِ دیوان صاحب نعمت اللہ رح اپنے...
18/05/2022

سالانہ عرس بابا شاہ حسین رح
پورا نام : محمد حسین چغتائی
مغل بادشاہ ہمایوں دور کی بات ہے حضرتِ دیوان صاحب نعمت اللہ رح اپنے پیر و مرشد حضرتِ نوح سندھی رح سے فیضیاب ہونے کے بعد وطن واپسی کیلئے رواں دواں تھے راستے میں ایک جگہ پڑاؤ کیا وہاں کے لوگوں سے گفت و شنید ہوئی، اہل علاقہ دیوان صاحب رح کی شخصیت سے بہت متاثر ہوئے اور اس ریاست کے فرمانروا محمد حسین چغتائی کو اس ہستی کے بارے آگاہی دی، فرمانروا بھی ملنے کے مشتاق ہوئے، یہ ملاقات ہونی تھی کہ فرمانروا کے دل کی دنیا بدل گئی اور انہوں نے اپنی ریاست اپنے لواحقین کے حوالے کی اور حلقہ دیوان صآب کی تاحیات ممبرشپ لے لی پھر گھر بار عزیز و اقارب کو خیر آباد کہا اور دیوان صاحب کے ساتھ سفر ابدیت میں شریک ہوئے، شب و روز دیوان صآب کی صحبت نے فرمانروا محمد حسین چغتائی کو حضرتِ شاہ حسین رح بنا دیا ۔ ۔ ۔
دیوان صاحب رح نے شاہ حسین رح کو حکم دیا کہ چک ورکاں (جہاں سکھ آباد تھے) جائیں اور دین اسلام کی تبلیغ کریں، جس پر شاہ حسین رح نے کہا یا مرشد میں اپنا سب کچھ چھوڑ کر صرف اور صرف آپ کی خدمت و قربت کیلئے آیا اور آپ مجھے اپنے سے دور جانے کو کہہ رہے ہیں، جس پر دیوان صاحب رح نے انہیں کہا کہ اللّٰہ اور رسول ص کے دین کا پرچار ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے، دیوان صاحب رح نے اپنے خلیفہ خاص کو اس وعدے سے روانہ کیا کہ آپ مایوس و فکرمند نہ ہوں میری اولاد میرے عرس سے پہلے آپکا عرس منعقد کیا کرے گی ۔ ۔ ۔
مرشد و مرید کے اسی وعدے کی وفا میں آج بھی اولاد دیوان رح ہر سال پوری تیاری اور شوق کیساتھ میلے کا اہتمام کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
کم و بیش پانچ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی لجپال کی لج کو قائم رکھنے کیلئے اولاد دیوان رح ہر سال ہاڑ کی پہلی جمعرات کو موضع چک ورکاں میں بابا شاہ حسین رح کا عرس لگواتی ہے ۔ ۔ ۔
"نگاہِ فقر میں شان سکندری کیا ہے
خراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے"
(از قلم میاں پھول)

Address

Main Lahore - Sarghoda Road , Kingdom Came In District Sheikhupura
Khanqah Dogran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deewan Soharwardi Foundation D S F - Khanqah Dogran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share