Arain Community Khanpur Pakistan

Arain Community Khanpur Pakistan Social & Welfare care of ARAIN Community in Khanpur. - Distt: Rahim Yar Khan

کوئی فیکٹری مالک یعنی کاٹن فیکٹری یا ٹیکسٹائل ملز یا کوئی اور اپنی مصنوعات بازار میں لاتا ہے تو امیر ہو جاتا ہے اس کی پی...
17/12/2025

کوئی فیکٹری مالک یعنی کاٹن فیکٹری یا ٹیکسٹائل ملز یا کوئی اور اپنی مصنوعات بازار میں لاتا ہے تو امیر ہو جاتا ہے اس کی پیدوار مقرر ہے وہ اسے بڑھا نہیں سکتا یعنی ایک فلور ملز والا ایک من گندم پیس کر من آٹا ہی بنا سکتا ہے اکتالیس کلو نہیں اسی طرح شوگر ملز والے گنے کی ایک مقررہ مقدار سے لگی بندھی چینی کی مقدار ہی پیدا کر سکتے ہیں اسی طرح ٹیکسٹائل انڈسٹری والے ایک من دھاگے سے ایک مقررہ حد تک ہی کپڑے کا حصول کر سکتے ہیں اور ان ساری انڈسٹریز کا اللہ تبارک و تعالیٰ کی جانب سے کوئی حکم موجود نہیں یعنی نام لے کر کچھ نہیں کہا گیا متذکرہ بالا تمام اقسام کے لوگ اپنی فیکٹری چلانے کے ایک سال بعد سائیکل سے کار پر اور کار سے پراڈو پر اور پراڈو سے وی ایٹ اور جہازوں پر منتقل ہو جاتے ہیں گندم کو لے لیجیے ایک دانے سے ہزار دانے سے زیادہ بن جاتے ہیں ایک دانے سے دس سے پندرہ ڈالیاں نکلیں اور ایک سٹے سے سو دانے نکلیں توایک ہزار سے اوپر بن جائیں گے یعنی اگر کسان ایک من گندم بوتا ہے تو چالیس سے پچاس من گندم پیدا کرتا ہے گنا وہ کھیت میں اسی من بوتا ہے اور ہزار من سے پندرہ سو من تک نکالتا ہے رایا وہ کھیت میں ڈیڑھ کلو ڈالتا ہے اور بیس سے پچیس من رایا پیدا کرتا ہے مکئی کا بیس کلو بیج لگا کر سو من مکئی پیدا کرتا ہے یعنی اگر کسان کے بیج اور پیدوار کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو فیصد لاکھوں میں ٹھہرے گی لیکن یہ جادو گری کیا ہے کہ ایک من گندم سے ایک ہی من آٹا بنانے والا امیر ایک من دھاگے سے اتنی کی مقدار میں کپڑا بنانے والا امیر کھال سے جوتے بنانے والا امیر لیکن ایک من کو پچاس من بنانے والا غریب اور مقروض ایک سال موٹر سائیکل پر تو دوسرے سال سائیکل پر ایک سال کار پر تو دوسرے سال موٹر سائیکل پر ایک سال ایک لاکھ کا مقروض دوسرے سال تین لاکھ کا باقی سب کے بچے اعلیٰ ترین سکولوں میں اس کے بچے ٹاٹ سکولوں میں کوئی صنعتکار کوئی حکومتی عہدیدار کوئی زراعت کا ماہر کوئی ماہر معاشیات مجھے یہ فلسفہ سمجھا دے میں ساری زندگی اس کا مشکور رہوں گا

Please like/share and post your best on this page to support ARAIN Community of Khanpur.....برائے کرم آرایئں برادری کو ...
16/12/2025

Please like/share and post your best on this page to support ARAIN Community of Khanpur.....
برائے کرم آرایئں برادری کو سپورٹ کرنے کے لیے اس فیسبک پیج کو لایئک شیئر کریںاور اپنی بہتریں پوسٹ بھی شیئر کریں، شکریہ۔

Address

Model Town A, Kachehri Road, KHANPUR. Distt: Rahim Yar Khan
Khanpur Janubi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arain Community Khanpur Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category