DZC Khairpur

DZC Khairpur District Zakat & Ushr Committee Khairpur

Blind persons
19/06/2021

Blind persons

11/09/2019
15/10/2018
09/11/2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،دو قرار دادیں اتفاق رائے سے اور ایک قرار داد کثرت رائے سے منظور ،ایواننے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو زکوٰۃ فنڈز فوراً جاری کیے جائیں ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور برما کے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ یہ مطالبات بدھ کو تین قرار دادوں میں کیے گئے ، جن میں سے دو قرار دادیں اتفاق رائے سے اور ایک قرار داد کثرت سے منظور کی گئی ۔ پہلی قرار اداد ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے پیش کی ، جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو زکوٰۃ فنڈ زفوراً جاری کرے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18 ء کے لیے سندھ کو زکوٰۃ فنڈز ابھی تک جاری نہیں کیے ہیں ۔ سندھ کے ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کا انحصار اس زکوٰۃ پر ہے ۔ یہ خاندان بہت پریشان ہیں ۔ اسی طرح سندھ کے اسپتالوں میں بھی زکوٰۃ فنڈز ختم ہو گئے ہیں ، جس کی وجہ سے مستحق مریضوں کا علاج میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ۔ان غریب طالب علموں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے جو زکوٰۃ پر انحصار کرتے ہیں ۔ یہ ایوان وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ کو زکوٰۃ فنڈز فور طور پر جاری کرنے کے لیے وہ احکامات جاری کریں ۔ قرار داد پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن رؤف صدیقی نے کہا کہ زکوٰۃ اللہ کا مال ہے ۔ اسے نہیں روکا جا سکتا ۔ وزیر اعظم کو اس پر صرف دستخط کرنے ہیں ۔ یہ دستخط کرنے میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے زکوٰۃ فنڈز جاری کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ۔ اس لیے تو وہ نااہل ہوئے ۔ اب نئے وزیر اعظم کو اس سمری پر دستخط کر دینے چاہئیں ۔ یہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔ دوسری قرار داد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیرالنساء مغل نے پیش کی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ اس اضافے سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں اضافہ ہو گیا ہے اور مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ قرار داد پر خطاب کرتے ہوئے متعدد ارکان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہونے والی کمی کا فائدہ پاکستان کے عوام کو نہیں دیا جا رہا ہے ۔ یہ قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے اس کی مخالفت کی ۔ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں ۔ پٹرولیم مصنوعات پر حکومت سبسڈیز بھی دے رہی ہے ۔ تیسری قرار داد ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے پیش کی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ برما کے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے ۔ سندھ حکومت بنگلہ دیش میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرے اور ارکان سندھ اسمبلی فی کس 50 ہزار روپے عطیہ کریں ۔ دنیا کے مسلم لیگ ممالک بھی ان متاثرین کی مدد کریں ۔ ان کا مسئلہ حل کرانے کے لیے اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم سے بھی رجوع کیا جائے ۔ ان قرار دادوں کی منظوری کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ۔

18/08/2017

Dio Khairpur
Yesterday at 3:33am ·
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس خیرپور
خیرپور17 اگست2017 : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہی قومیں ترقی حاصل کرتی ہیں جس کے نوجوان تعلیم یافتہ ہوں پاکستان اور سندھ کا مستقبل مزید روشن بنائیں گے ہمیں مزید انجینئرز، ڈاکٹرز، سافٹ ویئر انجینئرزکی ضرورت ہے تاکہ سندھ تقری کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میں زکوۃو عشر کمیٹی خیرپور کے تعاون سے مستحق طالب علموں میں مالی مدد چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹوکے فلسفے پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت بھرپور طریقے سے عمل درآمد کررہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے تعلیمی ماحول میں اضافے کے لیے تعلیمی ادارے بنائے ہیں خیرپور میں زرعی، انجینئرنگ، میڈیکل ، آئی ٹی کالج اور یونیورسٹیاں شہیدوں سے وفا کا عملی ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مٹلف شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے آئی ٹی کالج تعمیر ہورہا ہے ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس خیرپور کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کیمپس کے بجٹ میں اضافے کے لیے بھی بالا حکام سے بات چیت کی جائے گی اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے کیمپس کے دس سے زائد طالب علموں میں مالی مدد کے چیک تقسیم کیے اس موقع پر امتیاز ملاح، لال بخش منگی، مظہر خان، پروفیسر ڈاکٹرمیر اختر حسین تالپور اور دیگر موجود تھے۔
خ

MERIT Scholarship Cheques Distribution ceremonies with the Ex-CM Sindh, Honorable Syed Qaim Ali Shah amongst the Deservi...
18/08/2017

MERIT Scholarship Cheques Distribution ceremonies with the Ex-CM Sindh, Honorable Syed Qaim Ali Shah amongst the Deserving students of MUET campus Khairpur mirs and Government College for women Khairpur mirs on Dated:16-08-2017

Address

Khairpur Mirs

Telephone

02439280214

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DZC Khairpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DZC Khairpur:

Share