18/01/2021
پ ر
نیشنل یونیورسٹی ماڈرن لینگویجز(نمل) کے طلبہ نمل یونیورسٹی کی جانب سے فزیکل امتحانات کے خلاف اور آنلائن امتحانات کے حق میں مظاہرہ کررہے تھے، پر پولیس نے دھاوا بول کر آٹھ طلبہ گرفتار اور کئی زخمی کیئے ہیں، ان گرفتارشدہ طلبہ میں سے ایک پی آر ایس ایف اسلام آباد کے ساتھی جمیل اقبال بھی ہیں، ہم پولیس کی اس غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھی جمیل اقبال سمیت تمام گرفتار طلبہ کو فوری رہا کرکے نمل یونیورسٹی کے طلبہ کے جائز مطالبات مانے جائیں بصورتِ دیگر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ سمیت نمل کے خلاف تحریک چلائی جائیگی.
پروگریسو اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ