04/06/2026
""""میڈیا رپورٹ""""
اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک احمد خان اور چیئرمین پامرا جناب ملک احمد سعید خان صاحب کو کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد
قائد محترم جناب شیخ محسن الیاس صاحب، ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد، وفاق و پنجاب، کی قیادت میں صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونی پاکستان لائزن کونسل کے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک احمد خان صاحب اور چیئرمین پامرا جناب ملک احمد سعید خان صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں چین کے کامیاب دورے کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
وفد میں جناب بلال احمد سیال، جناب شفیق احمد خان صاحب، جناب ناصر محمود صاحب، جناب نذر حسین باجوا صاحب، جناب عامر عالم صاحب، جناب ندیم قیصر صاحب اور جناب عبدالستار چیمہ صاحب شامل تھے۔
ملاقات کے دوران قائد محترم شیخ محسن الیاس صاحب اور وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب ملک احمد خان صاحب سے باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال اور مزدور طبقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ بعد ازاں آئندہ وفاقی و صوبائی بجٹ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع، اجرتوں میں بہتری اور محنت کش طبقے کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا