Voice Of Pattoki, Cunnia & Phool Nagar

Voice Of Pattoki, Cunnia & Phool Nagar Political Base Social News

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر شاہراہ قائد اعظم پر عارضی ناجائزتجاوزات کا خاتمہ کیا گیا دکاندار کو مطلع کیا...
22/03/2025

حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر شاہراہ قائد اعظم پر عارضی ناجائزتجاوزات کا خاتمہ کیا گیا دکاندار کو مطلع کیا گیا کہ ناجائزتجاوزات قائم کرنے والوں کا دن میں تین دفعہ جائزہ لیا جائے گااورتصویری ریکارڈ بھی رکھا جائے گا اور آپریشن کے وقت کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔

15/12/2021

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا طریقہ کار*

(1) بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے- کوئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن نہیں لڑ سکتا –

(2) بلدیاتی الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں (EVM) کے ذریعے ہوں گے –

(3) تحصیل کونسلز ، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کا نظام ختم کر کے میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور ضلع کونسل کا نظام لایا گیا ہے –

(4) پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر شہر اور سیالکوٹ شہر اور گجرات شہر میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی – ان شہروں کے علاوہ ان اضلاع کے بقیہ تمام علاقوں پر مشتمل ضلع کونسلز ہوں گی – البتہ لاہور کا پورا ضلع میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہو گا – میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا سربراہ لارڈ مئیر کہلائے گا جبکہ دیگر میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ سٹی مئیر کہلائیں گے –

(5) وسطی پنجاب کے شہر فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گے جبکہ ان اضلاع کے بقیہ تمام علاقے (علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز) ضلع کونسلز ہوں گی – وسطی پنجاب کے دیگر تمام اضلاع مکمل طور پر ضلع کونسل ہوں گے – ضلع کونسل کا سربراہ ڈسٹرکٹ مئیر کہلائے گا –

(6) میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور ضلع کونسلز کے الیکشن کے لئے ہر پارٹی کے نامزد مئیر اور ڈپٹی مئیرز کے اُمیدواروں کے علاوہ اقلیتی کونسلرز، خواتین کونسلرز، یوتھ کونسلرز، کسان یا ورکر کونسلرز، ٹریڈر کونسلرز اور معذور کونسلرز کی مخصوص نشستوں کا ایک پینل ہو گا – جو پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرے گی، اُس کا یہ مکمل پینل کامیاب ہو جائے گا – اسی طرح ہر پارٹی کی طرف سے جنرل کونسلرز کے نامزد اُمیدواروں کا بھی پینل ہو گا – کسی پارٹی کے حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب سے اُسے جنرل کونسلرز کی نشستیں ملیں گی – البتہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن یا ضلع کونسل کی تمام نشستوں کے لئے ایک ہی بیلٹ ہو گا جس پر صرف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ہوں گے –

(7) یونین کونسلز ختم کر کے نیبرہُڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کا نظام متعارف کروایا گیا ہے –

(8) الیکشن کمیشن نیبرہُڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا اور حلقہ بندیوں کے حتمی نوٹیفکیشن کے 45 دن بعد پولنگ ہو گی – ممکنہ طور پر الیکشن کمیشن جنوری 2022 میں حلقہ بندیاں مکمل کر لے گا اور جنوری کے آخر تک الیکشن شیڈول جاری کر دے گا –

(9) شہری علاقوں میں نیبرہُڈ کونسلز (NCs) اور دیہی علاقوں میں ویلیج کونسلز (VCs) ہوں گی جو کہ مردم شماری 2017 کے مطابق اوسطاً 20 ہزار کی آبادی پر بنائی جائیں گی – آبادی میں دس فیصد کمی بیشی کے مارجن کے ساتھ کم از کم آبادی 18 ہزار اور زیادہ سے زیادہ آبادی 22 ہزار ہو گی –

(10) سال 2019 میں پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں (جو اب ختم ہو گئی ہیں) میں نیبرہُڈ کونسلز اوسطاً 15 ہزار کی آبادی پر بنائی جائیں گی – آبادی میں دس فیصد کمی بیشی کے مارجن کے ساتھ کم از کم آبادی 13,500 اور زیادہ سے زیادہ آبادی 16,500 ہو گی –

(11) پہلے مرحلہ میں نیبرہُڈ کونسلز (NCs) اور ویلیج کونسلز (VCs) کے الیکشن ہوں گے – نیبرہُڈ اور ویلیج کونسلز کے الیکشن مکمل ہونے کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور ضلع کونسلز کے الیکشن ہوں گے –

(12) یوتھ کونسلر کے اُمیدوار کی عمر 18 سال سے 32 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے –

(13) دیگر تمام کونسلر کے اُمیدواروں کی عمر کم از کم 21 سال ہونا ضروری ہے –

(14) میئر، ڈپٹی میئر، NC / VC چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین کے اُمیدوار کی عمر کم از کم 25 سال ہونا ضروری ہے –

(15) مئیر یا NC / VC کے چئیرمین کے اُمیدوار کی کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازمی ہے –

(16) نیبرہُڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے الیکشن کے لئے ہر پارٹی کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے نامزد اُمیدواروں کے علاوہ ایک اقلیتی کونسلر، دو خواتین کونسلرز، ایک یوتھ کونسلر اور ایک کسان یا ورکر کونسلر کی مخصوص نشستوں کے اُمیدواروں کا ایک پینل ہو گا – جو پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرے گی، اُس کا یہ مکمل پینل کامیاب ہو جائے گا – اسی طرح ہر پارٹی کی طرف سے جنرل کونسلرز کے نامزد اُمیدواروں کا بھی پینل ہو گا – کسی پارٹی کے حاصل کردہ ووٹوں کے تناسب سے اُسے جنرل کونسلرز کی کُل پانچ نشستوں میں سے حصہ ملے گا – البتہ نیبرہُڈ کونسل یا ویلیج کونسل کی تمام نشستوں کے لئے ایک ہی بیلٹ ہو گا جس پر صرف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ہوں گے –

(17) تمام پارٹیاں ہر کیٹیگری کے لئے متعین نشستوں کی تعداد سے کم امیدوار نامزد نہیں کر سکتیں – البتہ نشستوں کی کُل تعداد سے زیادہ کورنگ امیدوار (Covering Candidates) نامزد کئے جا سکتے ہیں –

(18) سیاسی جماعتیں اپنے نامزد اُمیدواروں کی فہرست کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی مقررہ تاریخ تک جمع کروانے کی پابند ہوں گی، جن میں بعد ازاں کوئی ردو بدل نہیں کیا جا سکے گا۔

سوشل میڈیا پر نون لیگ کے پاور شو کا کس طرح مذاق بنایا جا رہا ہے رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان اور ان کے بھتیجے ضلع...
08/11/2021

سوشل میڈیا پر نون لیگ کے پاور شو کا کس طرح مذاق بنایا جا رہا ہے رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان اور ان کے بھتیجے ضلعی چیئرمین نے سکندر حیات نے اپنا پاور شو کیا گیا اگر اس پاور شو کو کو مثبتب طریقہ دیکھا جائے تو اس میں زیادہ تر وہ لوگ شامل تھے جن کو مہنگائی سے کچھ لینا دینا نہیں اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کیسے رانا برادران کی جانب سے مہنگی ترین گاڑیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا رانا برادران جن کے اپنے بنک بیلنس اور جائیداد کا موازنہ کیا جائے تو پچھلے بیس سال میں یہ لوگ کیا تھے اور اب کیا ہیں کس طرح عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے غریب عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پھنسی ہوئی ہے ان کو دوبارہ الیکشن میں استعمال کرنے کے لیے بیوقوف بنایا جا رہا ہے رانا محمد حیات خان رانا سکندر حیات کس طرح مہنگی گاڑیوں پر احتجاج میں شریک ہوئے اس سے انکو کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ ان کے پاس تو پیسہ بہت ہے زیادہ فرق پڑا تو اس غریب کو جو آج اپنا کام کاروبار چھوڑ کر اس احتجاج میں شامل ہوا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج ریکارڈ کروانا ان کا آئینی حق ہے لیکن اس طرح عوام کو ذلیل نہ کیا جائے اور اپنے مقصد کے لئے استعمال نہ کیا جائے سوشل میڈیا پر ان پر بہت تنقید بھی کی گی

لندن میں سلیمان شہباز کے دو منجمد اکاونٹس کی بحالی کا آرڈر یہ ھے اب یہ کہاں کہتا ھے کہ اس شہباز شریف کو منی لانڈرنگ سے ب...
29/09/2021

لندن میں سلیمان شہباز کے دو منجمد اکاونٹس کی بحالی کا آرڈر یہ ھے اب یہ کہاں کہتا ھے کہ اس شہباز شریف کو منی لانڈرنگ سے بری کر دیا ھے وہ یہ آرڈر پڑھ لیں

جب میٹرک پاس جعلی صحافی ہوں گے تو ایسے واقعات ہونا کو بڑی بات نہیں ہے صحافت میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا ورنہ  ہ...
27/08/2021

جب میٹرک پاس جعلی صحافی ہوں گے تو ایسے واقعات ہونا کو بڑی بات نہیں ہے صحافت میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا ورنہ ہمارا معاشرہ مزید تباہی کی طرف جارہا ہے ۔
صحافت کو ملک کا چوتھا اہم ستون صحافت میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا ورنہ ہمارا معاشرہ مزید تباہی کی طرف جارہا ہے ۔
صحافت کو ملک کا چوتھا اہم ستون مانا جاتا ہے مگر کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے مقدس پیشہ بدنام ہورہا ہے
چونیاں کے نجی ٹی وی چینل کے نمائیدے علی رضا عرف راجو کا بھائ
چونیاں میں ناموار منشیات فروش نکلا اور لڑکیوں کو حراساں کرنے سے لے کر 18مخلتف مقدمات میں ملوث ہے زرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ علی رضا عرف راجو پر بھی منشيات فروشی جیسے کاموں میں ملوث ہونے کا الزام ہے علی رضاعرف راجو کا بھائ جس کا نام عمثان عرف محمود سکول جاتی 10سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرتا پایا گیا مگر چونکہ اسکا بھائ چونیاں کا نام نہاد صحافی بنا پھیرتا ہے اس لیے کسی نے آواز اٹھانے کی کوشش ہی نہیں کی چونیاں کہ تمام صحافیوں سے گزارش ہے اس بچی کو انصاف دلوایا جاے اور ان کالی بھیڑوں کو صحافت کو بدنام کرنے سے روکا جاے ۔
ایف آئ آر ۔بچی کا وڈویو بیان بھی دیکھ سکتے ہیں آپ ہے مگر کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے مقدس پیشہ بدنام ہورہا ہے
چونیاں کے نجی ٹی وی چینل کے نمائیدے علی رضا عرف راجو کا بھائ
چونیاں میں ناموار منشیات فروش نکلا اور لڑکیوں کو حراساں کرنے سے لے کر 18مخلتف مقدمات میں ملوث ہے زرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ علی رضا عرف راجو پر بھی منشيات فروشی جیسے کاموں میں ملوث ہونے کا الزام ہے علی رضاعرف راجو کا بھائ جس کا نام عمثان عرف محمود سکول جاتی 10سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرتا پایا گیا مگر چونکہ اسکا بھائ چونیاں کا نام نہاد صحافی بنا پھیرتا ہے اس لیے کسی نے آواز اٹھانے کی کوشش ہی نہیں کی چونیاں کہ تمام صحافیوں سے گزارش ہے اس بچی کو انصاف دلوایا جاے اور ان کالی بھیڑوں کو صحافت کو بدنام کرنے سے روکا جاے ۔
ا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ۔۔۔۔
05/08/2021

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ۔۔۔۔

میٹرک پاس لوکل صحافیوں کی جانب سے ایک بار پھر ناجائز سفارشات نہ ماننے پر اے سی پتوکی اسامہ نیازی کے خلاف میڈیا ٹرائل شرو...
05/08/2021

میٹرک پاس لوکل صحافیوں کی جانب سے ایک بار پھر ناجائز سفارشات نہ ماننے پر اے سی پتوکی اسامہ نیازی کے خلاف میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے باہر سے دیہاڑی والے مزدوروں کو اے سی آفس میں لا کر احتجاج کروایا گیا یہ وہی صحافی ہیں جن کے پاس نہ تو جنرلزم کی ڈگری ہے اور نہ ہی صحافی ہیں تمام سو کالڈ صحافی پشہ کے لحاظ سے دوکان دار ہیں پتوکی کی تاریخ میں پہلی بار نڈر بے باک اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون نیازی جس نے بغیر کسی دبائو اور پریشر کے پتوکی میں ترقیاتی کام کروانے میں دن رات محنت کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی گی اب ایک بار پھر چند صحافیوں کی جانب سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے

السلام و علیکم وائس آف پتوکی چونیاں اینڈ پھول نگر کی  جانب سے تمام ممبرز  اور نکے اہلِ خانہ کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے ...
21/07/2021

السلام و علیکم
وائس آف پتوکی چونیاں اینڈ پھول نگر کی جانب سے تمام ممبرز اور نکے اہلِ خانہ کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے *عید الاضحیٰ* مُبارک ہو ❤️ *اللّہٰ پاک* آپکو اور آپکے عزیز و اقارب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ ہمیشہ یوں ہی ہنستے مُسکراتے رہیں اور آپکو ایسی خوشیوں بھری بیشمار عیدیں دیکھنا نصیب ہو (آمین)

یہ تحریر سکندر حیات کے سوشل میڈیا پیچ پر لگائی گی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ  نکئی خاندان اس حلقہ پر براجمان رہا یہاں کو...
17/07/2021

یہ تحریر سکندر حیات کے سوشل میڈیا پیچ پر لگائی گی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ نکئی خاندان اس حلقہ پر براجمان رہا یہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے تو میں موصوف کو بتاتا چلوں کہ پھول نگر میں کونسے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جناب آپ کے خاندان نے دس سال سپیکر کے مزے لوٹے اپنے خاندن کے بچے بچے کو اس غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے مزے کرواتے رہے آپکے والد بھی تو اسی حلقہ سے منتخب ہوتے رہے ہیں اس وقت سوائے آپکع ججہ کلاں میں۔ لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے اور کوئی ترقیاتی کام یاد نہ آئے یہ سکندر خود بھی تو ضلعی چیئرمین رہا اس وقت اسکو اس حلقہ میں ترقیاتی کام یاد نہ آئے تھے کیا آج جب دو سال سے کم عرصہ رہ گیا ہے رام انتخابات میں تو انکو یاد آ گیا کہ یہاں نہریں ہونی چاہئیں یہاں ترقیاتی کام ہونے چائیں جناب دس سال سپیکر والد ایم این اے اک ہیڈ بلوکی سڑک تو بنا نہیں سکے خود ضلعی چیئرمین بھی تھا یہ انسان میرے خیال اس اس بار نئے چہروں کو موقع دینا چائیے کیا جناب اب یہ عوام آپکی ان باتوں میں نہیں آنے والی ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پاگل بنانا بند کیا جائے لکھنے کو اور بھی بہت کچھ ہے مگر صرف اتنا کہوں گا کہ شرم تم کو آتی نہیں ہے

نوٹ اس پوسٹ سے گروپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم اس سے معزرت خواہ ہیں شکریہ

Post recive by Group membersآج کل یہ تصویر بہت گردش کر رہی ہے معذرت کے ساتھ یہ کس ترقی اور خوشحالی کی بات ہو رہی ہے یہ ت...
27/06/2021

Post recive by Group members

آج کل یہ تصویر بہت گردش کر رہی ہے معذرت کے ساتھ یہ کس ترقی اور خوشحالی کی بات ہو رہی ہے یہ ترقی اور خوشحالی غریب کی نہیں ان امیر کروڑوں روپے کی اے سی والی گاڑیوں میں گھومنے والوں کی ہوگی یہ ترقی ان کی آنے والی نسلوں کی ہوگی انکی اولاد باہر جا کر تعلیم حاصل کرے گی اور غریب کا بچہ جہاں تھا ویسے ہی رہے گا انکا بچہ اے سی والے کمرے میں سوئے گا غریب کا بچہ باہر گرمی میں سوئے گا دس سال اقتدار میں رہنے والے دس سال سپیکر شپ کو انجوائے کرنے والے پانچ سال رانا حیات رکن قومی اسمبلی رہے دو سال سکندر حیات چئیرمین قصور رہا دو سال پھول نگر ٹائون کمیٹی کی چیرمین شپ پاس رہی مگر سوائے اپنے بنک بیلنس اور اپنے اثاثے بنانے کے کیا کیا گیا ہے اک ہیڈ بلوکی روڈ تو بنا نہیں سکے یہ خود تو مہنگی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں انکو کیا پتہ کہ جھٹکا کیا ہوتا ہے آج سے پندرہ سال پہلے اور آب کے انکے اثاثے دیکھے جائیں تو ترقی تو رانا خاندان کی ہوئی ہے غریب پندرہ سال پہلے بھی وہی تھا آج اسکی اولاد بھی وہی ہے معذرت کے ساتھ سوائے عوام کو پاگل بنانے کے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے

رانا حیات
رانا اسحاق
رانا سکندر
اسکے بعد عوام انکے بچوں کی غلام ہوگی کیا یہ لوگ اس بار بلدیات میں ٹائون کمیٹی پھول نگر سے آپ عوام میں۔ سے کسی کو چئیرمین بننے کی اجازت دے سکتے ہیں کبھی بھی نہیں یہ اقتدار کہ ہوس ہے اور کچھ نہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ آپ میں سے کسی غریب کا بیٹا سامنے آئے جو غریب کا دکھ سکھ سکے

اک تلخ حقیقتجس کے اکاؤنٹ میں 25ارب روپے آئے وہ  پراڈو گاڑی میں بیٹھ کر وکٹری کا نشان بنا رہا ہے اور جن کاپیسہ ہےوہ دھوپ ...
27/06/2021

اک تلخ حقیقت
جس کے اکاؤنٹ میں 25ارب روپے آئے وہ پراڈو گاڑی میں بیٹھ کر وکٹری کا نشان بنا رہا ہے اور جن کاپیسہ ہےوہ دھوپ میں کھڑے گاڑی پر پھول پھینک رہے ہیں

یہ ہیں جناب صادق اور آمین سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان  کرپشن کے بے تاج بادشاہ انکے صاحب زادے سابق چیرمین ضلع...
01/06/2021

یہ ہیں جناب صادق اور آمین سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان کرپشن کے بے تاج بادشاہ انکے صاحب زادے سابق چیرمین ضلع کونسل قصور رہ چکے ہیں جو ہر وقت انصاف کا درس دیتے ہیں کہتے ہیں ہم صادق اور آمین ہیں جناب کے دور کی ترقیاتی کاموں کی کرپشن کی داستان سن لے موصوف نے سرکاری ملازمین کے ساتھ مل کر ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم خرد برد کی جناب یہ پیسہ عوام کے خون پسینے کا پیسہ ہے جو آپ نہیں کھا سکتے ہیں خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جو بویا ہے اسکا حساب یہاں ہی دے کر جانا ہوگا آپ خالی ہاتھ آئے تھے اور مرنے کے بعد خالی ہاتھ ہی جانا ہے آپ کو شرم مگر تم تو آتی نہیں اس جو زیادہ سے زیادہ شئر کریں تاکہ مسلم لیگ ن والوں کو بھی پتہ چلے کہ انکا لیڈر ان سے ووٹ لیتا ہے لگاتا ہے تو خود کرنا کھاتا ہے سکندر حیات اس بارے میں کیا کہیں گے؟؟؟؟

نوٹ اس پوست کا ایڈمن سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ پوسٹ اک گروپ ممبر کی طرف سے بھیجی گی ہے جس جو ویسے ہی پوسٹ کر دیا گیا ہے شکریہ

Address

Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Pattoki, Cunnia & Phool Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share