26/08/2026
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ
اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران فائر ایکسٹنگوشرز، ہائیڈرینٹ ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی آلات کی چیکنگ کی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہسپتال میں موجود فائر سیفٹی آلات کی دستیابی، حالت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو حفاظتی انتظامات مؤثر رکھنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
مریضوں، لواحقین اور ہسپتال کے عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
DC Layyah Govt of Punjab Government of Pakistan Commissioner DGKhan Chief Secretary Punjab Team MNS