14/05/2026
صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت سیکرٹری لائیوسٹاک جناب ظریف المانی صاحب , ڈائیریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خان صاحب اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع کرک میں FMDV (تبق) کی ویکسینیشن مہم جا ری ہے۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے ویکسینیشن،چیک پوسٹوں، میلے مویشیوں میں کانگو سپرے کے لئے باقاعدہ تربیت یافتہ ویٹرنری افسران کے زیر نگرانی باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وہ خود بھی ان تمام ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں
تفصیل ؛ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لایوسٹاک کرک جناب ڈاکٹر نعیم شاہ صاحب نے موذی بیماری FMDV ویکسینیشن کے لئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو کرک کے مختلف علاقوں میں جیسا کہ خدہ بانڈہ،لشتی بانڈہ، انزر بانڈہ،سید علی بانڈہ،شنوا گڈی خیل، مونا خیل، منزینی، ٹیری، دمگری سراج خیل،فتح خان بانڈہ ،بیرگئے،ڈھوک بانڈہ،میر آدم کلہ، مسوری کلہ،نری پنوس وغیرہ میں ویکسینیشن مہم جاری ہے تاکہ اس موذی بیماری کا روک تھام ہو سکیں
اسکے علاوہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے الگ ٹیمیں بنائ گئ ہیں وہ میلے مویشیاں میلہ تختی نصرتی، صابر اباد، لتمبر،ٹیری، میٹھا خیل، مچکی اور اسکے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں میں کانگو سپرے سرانجام دے رہے ہیں ۔علاوہ ازیں صاف وشفاف گوشت کو یقینی بنانے کے لئے میلوں میں بھی ہماری ٹیمیں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں دوسری طرف ویٹرنری اداروں میں اپنی خاضری یقینی بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر تمام سٹاف کو سخت ہدایات دی گئی
عوام سے گزارش ہیں کہ متعلقہ ٹیموں کیساتھ تعاون کیجئے یہ آپکے اپنے بھائ ہیں جو اپ لوگوں کے لیے فیلڈ میں لڑ رہے ہیں اسکا بس ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ اپ کو جانوروں سے لگنے والی بیماریوں اور جانوروں کو لگنے والے مختلف بیماریوں کو ختم کرنا۔اور یہ اپ لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوگا۔
#ویکسینیشن