11/06/2026
*سول ڈیفنس کرک*
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخواہ جناب زاہد عثمان کاکاخیل صاحب، کنٹرولر سول ڈیفنس کرک جناب اسد سرور صاحب اور سول ڈیفنس آفیسر جناب محمد امتیاز صاحب کی خصوصی ہدایت پر انسٹرکشنل سٹاف نے مین ہائی وے پر مختلف پٹرول پمپس کا فائر سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران پٹرول پمپس پر فائر سیفٹی آلات، ایمرجنسی انتظامات، فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی اور مجموعی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض مقامات پر معمولی خامیاں پائی گئیں جن پر موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔
متعلقہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر فائر سیفٹی کے تمام تقاضے مکمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں چالان اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سول ڈیفنس حکام نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔