30/11/2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اہم اجلاس!
اجلاس میں آئی ایس ایف کے صوبائی صدر مشرف خان آفریدی،
ریجنل اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔
ریجن صدر نظیر زمان کے ہمراہ ضلعی صدر مہتاب مینوال خٹک نے صوبائی ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت۔
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا:
🔹 عمران خان نے پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ میں نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا اور آج اللہ کے فضل سے وزیر اعلیٰ ہوں, یہ نوجوانوں کو قیادت دینے کے عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے۔
🔹 کچھ لوگ کہتے ہیں پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کرتی ہے، حالانکہ اگر انصاف ملتا تو ہمیں کبھی احتجاج نہ کرنا پڑتا۔ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے بری ہوگئے، جبکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو سزا دی گئی, یہ انصاف کا قتل ہے۔
🔹 موجودہ نظام پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے اور عدالتی ڈھانچہ مفلوج کر دیا گیا ہے۔ تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے مگر پھر بھی میری عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، اس لیے ہمارے پاس پرامن احتجاج کے سوا کوئی اور آئینی راستہ نہیں بچتا۔
🔹 چار دسمبر کو این ایف سی کا اجلاس ہے۔ نوجوانوں کو صوبے کے حقوق کا علم ہونا چاہیے اور آپ سب نے یہ آگاہی گھر گھر پہنچانی ہے۔
🔹 ایک طرف وفاق کہتا ہے وسائل نہیں ہیں، دوسری طرف آئی ایم ایف 5300 ارب روپے کی کرپشن کی چارج شیٹ پیش کرتا ہے, ہم نے اس رقم کا حساب لینا ہے۔
🔹 ہم اپنے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سابق فاٹا کے انضمام کے بعد بھی صوبے کو این ایف سی میں مکمل حصہ نہیں مل رہا اور اجلاس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔ پہلے کسی نے شاید حق نہ مانگا ہو، مگر ہم حق مانگ بھی رہے ہیں اور لے کر رہیں گے۔
🔹 نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وفاق کے ذمے 2200 ارب روپے کے واجبات ہیں، جن کے حصول کے لیے ہم بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔
🔹 صوبے میں عمران خان کے وژن کے مطابق گورننس اور سروس ڈلیوری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کا بیانیہ گھر گھر پہنچائیں۔
🔹 عہدے انسان کو بڑا نہیں بناتے، انسان عہدوں کو بڑا بناتا ہے۔ بڑے عہدوں پر فائز لوگوں کو بھی دیکھ لیں اور جیل میں موجود عمران خان کی عظمت بھی۔
🔹 جو ذمہ داری آپ کے سپرد ہے، اسے محنت، دیانت اور مستقل مزاجی سے ادا کریں۔