آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں

آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں آپ کے مسائل اور قرآن وحدیث سے ان کا حل

27/09/2020
 سوالآج کل کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ ماسک پہن کر نماز پڑھتے ہیں اور ہمارے امام صاحب بھی ماسک پہن کر نماز پڑھاتے ہیں اس ط...
24/03/2020


سوال
آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ ماسک پہن کر نماز پڑھتے ہیں اور ہمارے امام صاحب بھی ماسک پہن کر نماز پڑھاتے ہیں اس طرح نماز پڑھنا اور پڑھانا درست ہے؟

جواب
فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ عام حالات میں بلا عذر ناک اور منہ کسی کپڑے وغیرہ میں لپیٹ کر نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے نماز میں چہرہ کو ڈھانپا جائے یا ماسک پہنا جائے تو نماز بلا کراہت درست ہو گی؛ لہٰذا موجودہ وقت میں وائرس سے بچاؤ کی تدبیر کے طور پر احتیاطاً ماسک پہن کر نماز پڑھنے سے نماز بلاکراہت ادا ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 652):
"يكره اشتمال الصماء والاعتجار والتلثم والتنخم وكل عمل قليل بلا عذر".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 652):
"(قوله: والتلثم) وهو تغطية الأنف والفم في الصلاة؛ لأنه يشبه فعل المجوس حال عبادتهم النيران، زيلعي. ونقل ط عن أبي السعود: أنها تحريمية".

جہاں تک مذکورہ وائرس (یا دیگر مضر چیزوں اور بیماریوں) سے بچاؤ کا معاملہ ہے، اس کے لیے درج ذیل دعا کا اہتمام رکھیں:

"أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ.

بِسْمِ اللهِ الَّذِيْ لاَ يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْئٌ فِيْ الأَرْضِ وَ لاَ فِيْ السَّمَاءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ".

مذکورہ بالا دونوں دعائیں صبح و شام ( فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ) اہتمام کے ساتھ تین تین مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائیں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ تمام موذی امراض سے محفوظ فرمائے رکھے گا۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144107200280

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Address

Karachi
Karachi
75210

Telephone

03367970709

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آپ کے مسائل اور ان کا حل قرآن وحدیث کی روشنی میں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category