SSP District south karachi

Directions

SSP District south karachi Official Page | SSP District South Karachi
Law & Order • Public Safety • Verified Updates

( SSP MAHZOR ALI)

03/09/2026

*KPMC-KPO*
*PRO SOUTH INFO:*
Date: 03 Sep 2026

An encounter took place between Police and robbers at Qayyumabad near Shaukat Khanum after exchange of firing 02 robbers arrested in injured condition namely,
1. Malik Jahangir s/o Muhammad Zahoor
2. Muhammad Sameer s/o Muhammad Hussain, however his another companion managed to escape from the spot. Police recovered 02 pistols along with rounds & bike. Injured shifted to hospital & further investigation is underway.

*PS-DEFENCE*
District South

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس، کراچی*  *تاریخ 03 ستمبر 2026*  *ڈیفنس پولیس مقابلہ* ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابل...
03/09/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس، کراچی*
*تاریخ 03 ستمبر 2026*

*ڈیفنس پولیس مقابلہ*

ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد شوکت خانم کے قریب دورانِ گشت موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے

ملزمان کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت ملک جہانگیر ولد محمد ظہور اور محمد سمیر ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی

زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے

ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے

فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

03/09/2026
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 01 ستمبر 2026* کلِفٹن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کلِفٹن...
01/09/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 01 ستمبر 2026*

کلِفٹن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کلِفٹن پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان ولد یار محمد اور عبدالرحمن ولد سلوار خان کے ناموں سے ہوئی ہے

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 70 سی سی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، جو تھانہ بوٹ بیسن کی حدود سے چھینی گئی تھی

برآمد شدہ موٹرسائیکل کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج ہے

ملزمان کے خلاف مزید مقدمات تھانہ کلِفٹن میں درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 31 اگست 2026* درخشاں پولیس کی گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان...
01/09/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 31 اگست 2026*

درخشاں پولیس کی گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

درخشاں پولیس نے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر گٹکا/ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کو فیز-V، ڈی ایچ اے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا

ملزمان کی شناخت اسد ولد محمد اسماعیل اور ولید عرف ولی ولد عباس کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 50 آداب گٹکا اور 40 صفینہ گٹکا برآمد کیا گیا

دونوں ملزمان کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ 2019 کی دفعہ 8(i) کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی تاریخ 30 اگست 2026فرئیر پولیس کی گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںفرئیر پولی...
30/08/2026

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی
تاریخ 30 اگست 2026

فرئیر پولیس کی گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

فرئیر پولیس نے گٹکا ماوا فروشی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے سفینہ گٹکا ماوا، آداب، 08 گرام آئس اور 01 گرام کوکین برآمد کرلی

گرفتار ملزمان کی تفصیلات:

گرفتار ملزمان کی شناخت 1 وقار ولد محمد جمیل 2 ندیم احمد ولد عبدالوہاب 3 یاسر ولد طاہر شاہ کے ناموں سے ہوئی

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات تھانہ فرئیر میں درج کر لیے گئے ہیں

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

26/08/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس، کراچی*
*تاریخ: 26 اگست 2026*

ربیع الاول کے موقع پر مذہبی اجتماعات و جلوسوں کے لیے جامع سیکیورٹی انتظامات

ربیع الاول کی بابرکت مناسبت اور 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے مذہبی اجتماعات، جلوسوں اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر جامع اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے جلوس کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا خود تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں

انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، اجتماع گاہوں اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کو ہر صورت مؤثر اور یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جائے

اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، اے آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بھی مختلف مقامات اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

افسران نے موقع پر موجود پولیس افسران سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

سیکیورٹی پلان کے تحت جلوسوں کے مقررہ روٹس، اجتماع گاہوں اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ اور نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے

جلوسوں کی گزرگاہوں پر پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل اسکواڈز کے ذریعے مسلسل پٹرولنگ جاری رہی، جبکہ متعلقہ تھانوں کے افسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہے

ربیع الاول کے مقدس موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 23 اگست 2026*  *تھانہ آرام باغ پولیس کی بائیک لفٹر گینگ کے خلاف کارروائی* تھانہ آرام ...
23/08/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 23 اگست 2026*

*تھانہ آرام باغ پولیس کی بائیک لفٹر گینگ کے خلاف کارروائی*

تھانہ آرام باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کی شناخت متین عرف بیٹری ولد محمد ریحان اور محمد رضا ولد محمد زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تھانہ بلال کالونی کی حدود سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی

برآمد موٹر سائیکل نمبر: KBY-1078
میکر: سپر پاور
رنگ: سیاہ

برآمد شدہ موٹر سائیکل مقدمہ الزام نمبر 423/2026، بجرم دفعہ 381-A PPC، تھانہ بلال کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی

دورانِ تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے رکشے اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے AVLC حکام کے سپرد کردیا گیا ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 23 اگست 2026*  *درخشاں پولیس مقابلہ* درخشان پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابل...
23/08/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 23 اگست 2026*

*درخشاں پولیس مقابلہ*

درخشان پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار

درخشان پولیس نے دورانِ گشت خیابان شاہین فیز 6 کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت حسنین ولد اشفاق جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت خضر عباس ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 عدد TT پستول 30 بور، بمعہ زندہ راؤنڈز 01 ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی

زخمی گرفتار ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے

گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*  *تاریخ 23 اگست 2026*  *درخشان پولیس کی آن لائن منشیات سپلائی کے خلاف کارروائی* آن لائن منشیا...
23/08/2026

*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی*
*تاریخ 23 اگست 2026*

*درخشان پولیس کی آن لائن منشیات سپلائی کے خلاف کارروائی*

آن لائن منشیات سپلائی میں ملوث 2 رائیڈرز گرفتار، 95 گرام آئس برآمد

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر درخشان پولیس نے آن لائن منشیات سپلائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

درخشان پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بکنگ کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے رائیڈرز کو گرفتار کیا

گرفتار ملزمان کی شناخت منصور احمد ولد منظور احمد اور راشد علی ولد منظور احمد کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 33 گرام آئس اور رقمِ زرِ فروخت برآمد ہوئی

کارروائی کے دوران ان کا ساتھی فرحان عرف فیضان عرف فیضی ولد محمد رفیق پولیس کو دیکھ کر منشیات پر مشتمل شاپر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا

شاپر سے مزید 62 گرام آئس برآمد ہوئی

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ فرحان عرف فیضان عرف فیضی کی منشیات/آئس آن لائن بکنگ کے بعد ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کسٹمرز تک پہنچانے کا کام کرتے تھے

ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر HEO-3804، میکر یونیک 70 اور KGF-3063، میکر سپر پاور 70 بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 584/2026، زیرِ دفعہ 9(2)3 اور 9(2)1 نارکوٹکس ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس*
*ایس ایس پی مہزور علی*

Address

SSP SOUTH OFFICE
Karachi
75500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP District south karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share