28/05/2026
چئیرمین طارق شمسی نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میگا کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کے عملے، سپروائزرز اور متعلقہ ٹیموں کو ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چئیرمین طارق شمسی نے اپنی نگرانی میں یونین کونسل کے چاروں وارڈز کے لیے خصوصی صفائی ٹیمیں مختلف پوائنٹس پر روانہ کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ قربانی کے بعد آلائشوں کو فوری طور پر مقررہ مقامات سے اٹھایا جائے اور تمام علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی یقینی بنایا جائے تاکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم کیمپوں اور کلیکشن پوائنٹس کا معائنہ کیا اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ چئیرمین طارق ش