Sanghar News

Sanghar News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sanghar News, Karachi.

16/07/2026
ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ ۔  ایس ایس پی شاہنواز  نے ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی اور زخمی کانسٹیبل کی خی...
15/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ ۔
ایس ایس پی شاہنواز نے ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی اور زخمی کانسٹیبل کی خیریت معلوم کرنے سول ہسپتال نوابشاہ پہنچے۔، ڈاکٹروں سے علاج کے حوالے سے تفصیلات لیں اور زخمی اہلکار و اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایچ او سنجھورو اصغر علی اعوان ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ شاہو واہ کے نزدیک 08 مشکوک ملزمان کو روڈ پر کسی واردات کی نیت سے کھڑے دیکھ کر للکارے جانے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد حسین ہنگورو زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہاسپٹل روانہ کیا گیا۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کا پیچھا جاری رکھا اور میرا روڈ، سم نالہ موری کے نزدیک ملزمان سے دوبارہ مقابلہ ہو گیا دوران فائرنگ *رہزن مزمل راجپوت ولد اختر حسین اور حسنین ولد صادق راجپوت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا* گرفتار رہزنوں کے قبضے سے *02 غیر قانونی TT پسٹل برآمد کئے ہیں* اور ان کے زیر استعمال *ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لی ہے۔*فرار ہو جانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،گرفتار ملزمان کا دیگر تھانوں سے کرمنل ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Sanghar fast news
14/07/2026

Sanghar fast news

سانگھڑ: سانگھڑ-نوابشاہ روڈ پر واقع سپر سلاطین ہوٹل کو مبینہ طور پر مردہ جانور  خریدنے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ ش...
14/07/2026

سانگھڑ: سانگھڑ-نوابشاہ روڈ پر واقع سپر سلاطین ہوٹل کو مبینہ طور پر مردہ جانور خریدنے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر سانگھڑ شفیق احمد آریسر نے سیل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کو تین گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے متعلقہ شواہد پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہوٹل انتظامیہ الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی تو سندھ فوڈ اتھارٹی کی شکایت پر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق معاملے کی مزید جانچ جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گھر میں مرغی یا بکرا بیمار ہو جائے تو حلال کر کے کھاتے ہیںاگر ہم نے ہوٹل پہ بیمار جانور عوام کو کھلایا تو کیا ہواہوٹل ما...
13/07/2026

گھر میں مرغی یا بکرا بیمار ہو جائے تو حلال کر کے کھاتے ہیں
اگر ہم نے ہوٹل پہ بیمار جانور عوام کو کھلایا تو کیا ہوا
ہوٹل مالکان کی سچائی
စာတို

ڪافي عرصي کان مختلف ذريعن کان اطلاع ملي رهيا هئا ته مئل ۽ بيمار جانورن جو گوشت ٻورين ۾ بند ڪري عوام کان لڪائي ڪجهه هوٽلن...
13/07/2026

ڪافي عرصي کان مختلف ذريعن کان اطلاع ملي رهيا هئا ته مئل ۽ بيمار جانورن جو گوشت ٻورين ۾ بند ڪري عوام کان لڪائي ڪجهه هوٽلن تي سستي اگهه ۾ وڪرو ڪيو وڃي ٿو.

هاڻي عابد علي نظاماڻي هڪ وڊيو جاري ڪري ثبوت پيش ڪرڻ جي دعويٰ ڪئي آهي، جنهن بعد معاملو انتهائي ڳڻتي جوڳو بڻجي ويو آهي. جيڪڏهن اهي الزام صحيح آهن ته اهو عوام جي صحت سان سنگين رانديڪو آهي.

اسان سانگھڙ جي لاڳاپيل اعليٰ اختيارين کان مطالبو ڪريون ٿا ته هن معاملي جي فوري، شفاف ۽ غيرجانبدار جاچ ڪرائي وڃي، حقيقتون عوام آڏو آنديون وڃن، ۽ جيڪڏهن الزام ثابت ٿين ته ذميوارن خلاف سخت قانوني ڪارروائي ڪئي وڃي، جيئن عوام کي محفوظ ۽ معياري خوراڪ جي فراهمي يقيني بڻائي سگهجي.

سانگھڑ پیرومل کی حد میں پولیس مقابلہ۔ ایک رہزن زخمی حالت میں گرفتار ایس ایچ او پیرومل امداد حسین شر   ماتحت عملے کے ہمرا...
13/07/2026

سانگھڑ
پیرومل کی حد میں پولیس مقابلہ۔ ایک رہزن زخمی حالت میں گرفتار

ایس ایچ او پیرومل امداد حسین شر ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے روڈ پر کھڑے 03 مشکوک ملزمان کو کسی جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر للکارے جانے پر، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی

پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کے بعد ایک رہزن غلام شبیر چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
اور اس کے قبضے سے ایک TT پسٹل برآمد کیا ہے
جبکہ اس کے دو ساتھی ْموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

فرار ہو جانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،گرفتار ملزم کا دیگر تھانوں سے کرمنل ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

سانگھڑ منگلی تھانے کے پولیس اہلکار علی نواز چھڄن کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ شہنواز ...
13/07/2026

سانگھڑ
منگلی تھانے کے پولیس اہلکار علی نواز چھڄن کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ شہنواز چاچڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف اسی منگلی تھانے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا
اس کے بعد منگلی پولیس نے مذکورہ اہلکار کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائیں اور عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

آج ایک بار پھر ایس ایس پی سانگھڑ نے انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس لائن منتقل کرنے کا حکم دیا ہے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanghar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share