Pakistan Tehreek-e-Insaf Malir Town

Directions

Pakistan Tehreek-e-Insaf Malir Town Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Tehreek-e-Insaf Malir Town, Political Party, Jaffar e Tayyar Society, Karachi.

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی کی سربراہی میں ملیر ٹاؤن کی کابینہ اور ٹاؤن کے زیر اثر تمام یوسیز کا اجلاس...
13/08/2025

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی کی سربراہی میں ملیر ٹاؤن کی کابینہ اور ٹاؤن کے زیر اثر تمام یوسیز کا اجلاس گزشتہ شب مرکزی ضلعی سیکریٹریٹ قائد آباد پر منعقد ہوا.

اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج میں ملیر ٹاؤن کے اراکین کی کارکردگی پر مکمل جائزہ لیا گیا اور چیئرمین پی ٹی آئی مرشد عمران خان صاحب کی ہدایت پر 13 اور 14 اگست پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے اجتماعات کو بھرپور انداز سے منعقد کرنے پر زور دیا گیا.

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی و دیگر ٹاؤن کابینہ کی مشاورت سے جنرل سیکریٹر...
09/08/2025

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی و دیگر ٹاؤن کابینہ کی مشاورت سے جنرل سیکریٹری ملیر ٹاؤن کمیل عسکری کی جانب سے یوسی 06 داؤد چورنگی کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا.

جنرل سیکریٹری کمیل عسکری کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری.

اختر علی کو صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی 06 جبکہ راؤ محمد ندیم کو جنرل سیکریٹری تعینات کردیا گیا.

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی و دیگر ٹاؤن کابینہ کی مشاورت سے جنرل سیکریٹر...
21/07/2025

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی و دیگر ٹاؤن کابینہ کی مشاورت سے جنرل سیکریٹری ملیر ٹاؤن کمیل عسکری کی جانب سے یوسی 05 قائدآباد کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا.

جنرل سیکریٹری کمیل عسکری کی جانب سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری.

محمد شعیب سواتی کو صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی 05 جبکہ عبداللہ صاحب کو جنرل سیکریٹری تعینات کردیا گیا.

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے زیر اہتمام فیوچر موڑ تا قائدآباد رلیز عمران خان ریلی کی چند تصویری جھلکیاں.
17/07/2025

پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے زیر اہتمام فیوچر موڑ تا قائدآباد رلیز عمران خان ریلی کی چند تصویری جھلکیاں.

16/07/2025

پی ٹی آئی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کنونشن میں انتظامیہ کی بدمعاشی پر فنانس سیکرٹری ضلع ملیر شاہد علی خان اظہار خیال کرتے ہوئے۔

16/07/2025

سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی جناب جعفرالحسن صاحب یوسی 03 جعفرطیار میں عوامی رابطہ مہم کے دوران اہل علاقہ سے اہم خطاب کرتے ہوئے.

پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار ملیر ٹاؤن اپڈیٹعمران خان صاحب کی رہائی کیلئے عوامی رابطہ مہم 5 اگست، پیٹرن ان چیف ا...
15/07/2025

پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار ملیر ٹاؤن اپڈیٹ
عمران خان صاحب کی رہائی کیلئے عوامی رابطہ مہم

5 اگست، پیٹرن ان چیف اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مرشد عمران خان صاحب اور ان کے ساتھ دیگر بے گناہ قید سیاسی اسیران کی جلد رہائی کے لیے دی گئی احتجاجی کال کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار کی کابینہ کی جانب مین مرکزی روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں یوسی کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ علاقے کی معزز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

رابطہ مہم میں شرکت کرنے والی خصوصی قیادت میں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی: جناب جعفرالحسن، ضلعی قائم مقام صدر: جناب راؤ محمد اعظم خان، ضلعی جنرل سیکریٹری اور حقیقی ایم این اے بمطابق فارم 45: جناب خالد محمود علی ایڈووکیٹ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری: عطا محمد تارن، ضلعی سیکریٹری مالیات: جناب شاہد علی خان شامل تھے.

جناب جعفرالحسن، جناب راؤ اعظم، جناب خالد محمود علی ایڈووکیٹ، اور جناب عطا تارن نے مرشد عمران خان صاحب کا خصوصی پیغام تمام اہل علاقہ تک پہنچایا۔

اس موقع پر نے احتجاجی لائحہ عمل، تنظیمی نظم و ضبط اور علاقے کے دیرینہ مسائل جیسے بلدیاتی مسائل، میٹھے پانی کی قلت، اور گیس کی بندش پر تفصیل سے گفتگو کی۔ قیادت نے ان مسائل کے حل اور ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی، جنرل سیکریٹری کمیل عسکری، سینئر نائب صدر وقار حسین، سیکریٹری اطلاعات حیدر عباس رضوی، سعید خان، عزیز بلوچ، یوسی 02 سے جبران خان تنولی، یوسی 03 کے سینئر رہنما محمد بھائی یوسی 03 کے صدر محمد رضا، جنرل سیکریٹری سجاد مرزا، سمیت تمام اراکین کابینہ بشمول فیض اقبال ،مظفر علی، مدثر عباس، حسنین علی، نادر علی، شمشیر علی، علی رضا، وارڈ کونسلر محمد عامر اور دیگر متعدد کارکنان نے شرکت کی۔

رابطہ مہم کے اختتام پر تمام شرکاء نے احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور تیز کرنے، آئندہ تنظیمی پروگراموں میں بھرپور شرکت یقینی بنانے، اور عوامی رابطہ مہم کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار ملیر ٹاؤن اپڈیٹکارنر میٹنگ برائے رہائی عمران خان و سیاسی اسیران5 اگست، پیٹرن ان چیف...
14/07/2025

پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار ملیر ٹاؤن اپڈیٹ
کارنر میٹنگ برائے رہائی عمران خان و سیاسی اسیران

5 اگست، پیٹرن ان چیف اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مرشد عمران خان صاحب اور ان کے ساتھ دیگر بے گناہ قید سیاسی اسیران کی جلد رہائی کے لیے دی گئی احتجاجی کال کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف یوسی 03 جعفرطیار کی کابینہ کی جانب سے ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں یوسی کے تنظیمی عہدیداران کے ساتھ ساتھ علاقے کی معزز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

کارنر میٹنگ میں شرکت کرنے والی خصوصی قیادت میں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی: جناب جعفرالحسن، ضلعی قائم مقام صدر: جناب راؤ محمد اعظم خان، ضلعی جنرل سیکریٹری اور حقیقی ایم این اے بمطابق فارم 45: جناب خالد محمود علی ایڈووکیٹ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری: عطا محمد تارن، ضلعی سیکریٹری مالیات: جناب شاہد علی خان شامل تھے.

اجلاس کا باقاعدہ آغاز عطا محمد تارن صاحب کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد جناب خالد محمود علی ایڈووکیٹ نے مرشد عمران خان صاحب کا خصوصی پیغام تمام شرکاء تک پہنچایا۔

تقریب سے جناب جعفرالحسن، جناب راؤ اعظم، اور جناب عطا تارن نے کارکنان اور علاقے کی معزز شخصیات سے خصوصی خطاب کیا، اور پارٹی کی جدوجہد، عمران خان کی رہائی اور عوامی حقوق کے لیے متحد رہنے پر زور دیا۔

بعد ازاں ملیر ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری کمیل عسکری نے یوسی 03 کی کابینہ کا تعارف نو منتخب ٹاؤن صدر ارشد علی سے کروایا اور کارکنان سے تنظیمی مضبوطی اور احتجاجی حکمت عملی پر تجاویز طلب کیں۔

اس موقع پر یوسی 03 کے صدر محمد رضا، جنرل سیکریٹری سجاد مرزا، اور سینئر نائب صدر فیض اقبال نے احتجاجی لائحہ عمل، تنظیمی نظم و ضبط اور علاقے کے دیرینہ مسائل جیسے بلدیاتی مسائل، میٹھے پانی کی قلت، اور گیس کی بندش پر تفصیل سے گفتگو کی۔ قیادت نے ان مسائل کے حل اور ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی، جنرل سیکریٹری کمیل عسکری، سینئر نائب صدر وقار حسین، سیکریٹری اطلاعات حیدر عباس رضوی، سعید خان، عزیز بلوچ، یوسی 02 سے جبران خان تنولی، یوسی 03 کے سینئر رہنما محمد بھائی یوسی 03 کے تمام کابینہ اراکین جس میں مظفر علی، مدثر عباس، حسنین علی، نادر علی، شمشیر علی، علی رضا اور دیگر متعدد کارکنان نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں یوسی 03 کے جنرل کونسلر محمد عامر نے بھی شرکت کی اور پارٹی کی سینئر قیادت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے، جن پر فوری غور اور حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور تیز کرنے، آئندہ تنظیمی پروگراموں میں بھرپور شرکت یقینی بنانے، اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

آخر میں عطا محمد تارن صاحب کی دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب کی کال پر 5 اگست کو تحریک کے آغاز کی آگاہی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک ...
13/07/2025

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب کی کال پر 5 اگست کو تحریک کے آغاز کی آگاہی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کی یوسی 1 غریب آباد میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مطالبہ صرف ایک امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کو فلفور رہا کرو ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی ملیر کے قائم مقام صدر راؤ محمد اعظم ، جنرل سیکریٹری و حقیقی ایم این اے فارم 45 خالد محمود علی ایڈووکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عطا محمد، ملیر ٹاؤن کے صدر ارشد علی، جنرل سیکرٹری کمیل عسکری، سینئیر نائب صدر وقار حسین، حمید سواتی،سجاد خٹک، عبدالعزیز، ارشد منیر، سعید خان، عرفان بلوچ سابقہ یوتھ ونگ کراچی کے صدر حسان خٹک،ملیر ٹاؤن کے یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکرٹری عرفان لاشاری، یو سی غریب اباد کے صدر احسن اور یو سی غریب اباد کی کیبنٹ کے ممبران و دیگر ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

عوام کی طرف سے عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے لئے دعائیں اور محبت کا اظہار۔

جاری کردہ:
سید حیدر عباس رضوی
سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن

Address

Jaffar E Tayyar Society
Karachi
75050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tehreek-e-Insaf Malir Town posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share