Sindh Technical Education & Vocational Training Authority

Sindh Technical Education & Vocational Training Authority STEVTA provides technical and vocational education across Sindh, equipping students with skills for better careers.

Find an institute near you and start learning today!

10/09/2026

کراچی:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور جاری رینوویشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی و مرمتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور ذمہ داران سے کام کی پیش رفت اور معیار کے حوالے سے بریفنگ لی۔

چیئرمین اسٹیوٹا نے کام کے معیار اور مقررہ مدت کے مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ رینوویشن کے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ناقص یا غیر معیاری کام کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جنید بلند نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری رینوویشن کے کام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ہر مرحلہ اعلیٰ معیار اور مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔

09/09/2026

゚viralシfypシ゚viralシalシ

04/09/2026

کراچی:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹرز کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران و ملازمین کی حاضری، وقت کی پابندی اور دفتری امور کا جائزہ لیا اور غیر حاضری، تاخیر اور فرائض میں غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

چیئرمین اسٹیوٹا نے متعلقہ افسران کو غیر حاضر اور فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و ملازمین سے فوری طور پر وضاحت طلب کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جنید بلند نے واضح کیا کہ تمام افسران و ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں، مقررہ دفتری اوقات کی مکمل پابندی کریں اور اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی، غیر حاضری یا وقت کی پابندی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی-part 2

04/09/2026

کراچی:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے اسٹیوٹا ہیڈکوارٹرز کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران و ملازمین کی حاضری، وقت کی پابندی اور دفتری امور کا جائزہ لیا اور غیر حاضری، تاخیر اور فرائض میں غفلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

چیئرمین اسٹیوٹا نے متعلقہ افسران کو غیر حاضر اور فرائض میں غفلت کے مرتکب افسران و ملازمین سے فوری طور پر وضاحت طلب کرنے اور قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جنید بلند نے واضح کیا کہ تمام افسران و ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں، مقررہ دفتری اوقات کی مکمل پابندی کریں اور اپنی ذمہ داریاں نظم و ضبط، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی، غیر حاضری یا وقت کی پابندی کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔Part 1 ゚viralシfypシ゚viralシalシ

03/09/2026

゚viralシfypシ゚viralシalシ

02/09/2026

کراچی:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، جس میں اسٹیوٹا کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں مستقبل کے امکانات، باہمی تعاون اور جاری و آئندہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق مستقبل کے مواقع کو کس طرح بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے اور نوجوانوں کے لیے معیاری فنی تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کیے جائیں۔

دونوں جانب سے TVET سیکٹر میں مشترکہ طور پر مزید کام کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مستقبل کے منصوبوں میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یہ تعاون چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انہیں معیاری تعلیم و ہنر فراہم کرنے اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے وژن کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

31/08/2026

゚viralシfypシ゚viralシalシ

24/08/2026

کراچی:
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیوٹا و چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے آر ڈی ایف کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز عبدالحفیظ عباسی اور ڈائریکٹر HR میہوش جیلانی بھی موجود تھے۔
آر ڈی ایف کی جانب سے آفتاب حسین سومرو، پروگرام کوآرڈینیٹر (TEVT–WHH پروجیکٹس) نے شرکت کی۔

ملاقات میں سندھ میں آر ڈی ایف اور ڈبلیو ایچ ایچ پروجیکٹ پر جاری کام کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے جاری منصوبوں کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کے لیے معیاری فنی تربیت اور بہتر مواقع کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا #۔

Address

Gulshan-e-Iqbal, Block 6
Karachi
75300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Technical Education & Vocational Training Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sindh Technical Education & Vocational Training Authority:

Shortcuts

Share