03/09/2026
03 ستمبر 2026
کراچی:سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کو خط لکھ دیا
سیکریٹری ماحولیات فیصل کی ہدایت پرٹریفک پولیس کوویہیکولرایمیشن کنٹرول مہم کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیاگیا
ویہیکولرایمیشن کنٹرول مہم کے تحت یکم سے 30 ستمبر تک کراچی کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی ماحولیاتی انسپیکشن ہوگی،سیکریٹری فیصل عقیلی
ٹریفک پولیس کے تعاون سےدھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کووارننگز،چالان جاری کریں گے، ڈی جی سیپا عاشق لانگا
مہم کے دوران 20سے زائد مقامات پر گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی،ماحول آلودہ کرنے والی گاڑیوں پر لال اسٹیکر چسپاں ہونگی، ڈی جی سیپاعاشق لانگا
15 دن میں گاڑی کی خرابی دور نہ کرنے کی صورت میں گاڑی بند ہوگی، ڈی جی سیپاعاشق لانگا
سیکریٹری ماحولیات فیصل عقیلی کا ویہیکولر ایمیشن کنٹرول مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمدکا حکم
خبردار! ہوشیار! جو گاڑی دھواں چھوڑ کر فضا کو آلودہ کرے گی اب سڑک پر نہیں چلے،سیکریٹری ماحولیات فیصل عقیلی کا دوٹوک پیغام
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت، سفارش یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،سیکریٹری ماحولیات فیصل عقیلی
سیکریٹری فیصل عقیلی کی شہریوں سے گاڑیوں کی فٹنس اور مرمت یقینی بنانے کی اپیل