26/07/2026
پشتون قومی موومنٹ کراچی کے چھ اضلاع میں اہم تنظیمی اجلاس
الحمدللہ، آج بروز اتوار مورخہ 26-07-2026 پشتون قومی موومنٹ کراچی کے مختلف اضلاع ملیر، ویسٹ، ایسٹ، کیماڑی، سینٹرل اور کورنگی میں اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوئے۔
ضلع ملیر کا اجلاس ضلعی صدر محترم جلالی بابا کی زیرِ صدارت حسینی چورنگی میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
ضلع ویسٹ کا اجلاس ضلعی صدر محترم فتح خان کی زیرِ صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جہاں تنظیمی امور اور موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ضلع ایسٹ میں ضلعی صدر محترم حیات اللہ صدیقی صاحب کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
ضلع کیماڑی میں ضلعی صدر محترم ایوب صاحب کی زیرِ صدارت، سیکٹر 4D نیاآبادی میں ضلعی نگران عبدالرزاق کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبران، کارکنان اور ہمدردوں نے بھرپور شرکت کی۔
ضلع سینٹرل کا اجلاس رات 9:00 بجے ضلعی صدر محترم جانباز خان کی زیرِ صدارت ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ان کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا، جس میں تمام یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے۔
اسی طرح ضلع کورنگی کا اجلاس بھی ضلعی صدر محترم حنیف دورانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع کے ذمہ داران، یونٹس اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
تمام اضلاع کے ان اجلاسوں میں پشتون قومی موومنٹ کے ممبرشپ کارڈ کے اجراء، ممبر سازی کی مہم، تنظیم کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے، کارکنان کے درمیان اتحاد و نظم و ضبط کو فروغ دینے اور آئندہ کے تنظیمی لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاسوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ممبرشپ مہم کو تیز کیا جائے تاکہ تنظیم ہر سطح پر مزید مستحکم اور مؤثر بن سکے۔
شرکاء نے پشتون قومی موومنٹ کے اغراض و مقاصد کے حصول، تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جاری کردہ:
مرکزی اطلاعاتی شعبہ، پشتون قومی موومنٹ
جبار عابد
پشتون قومي مومنټ میډیا