01/06/2026
کراچی؛ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت و سیاحت نوادرات کا اجلاس،
اجلاس میں سیکریٹری ثقافت خیر محمد کلوڑ، ڈی جی ثقافت حبیب اللہ میمن، ڈی جی آثار قدیمہ عبدالفتح شیخ، ڈی جی لائبریریز ہدایت اللہ راجڑ، ڈائریکٹر پیتھم نیاز مالکانی، ڈائریکٹر ثقافت محمد سلیم سولنگی سمیت دیگر افسران شریک،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو افسران کی جانب سے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ،
ڈی جی ثقافت نے شاہ عبداللطيف بھٹائی کے عرس کی تیاریوں سمیت فنکاروں کے مسائل پر بریفنگ دی،
ڈی جی آثار قدیمہ نے موہن جو دڑو پر جاری کام سمیت مکلی بھنبھور کی صورتحال پر بریفنگ دی،
ڈی جی لائبریریز نے نو تعمیر شدہ کشمور، کے این شاہ، مورو لائبریری کی صورتحال پر بریفنگ دی،
ڈائریکٹر پیتھم نے پیتھم میں نئے شروع ہونے والے کورسز اور سہولیات پر بریفنگ دی،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا رواں ماہ نو تعمیر شدہ لائبریریز عوام کیلئے کھولنے کا اعلان،
سیاحتی ثقافتی مقامات پر عوام کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت،
صوبائی وزیر کی حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات