Fishermen's cooperative Society - FCS

Fishermen's cooperative Society - FCS Fishermen's Co-operative Society (FCS) is co-operated for fishermen's welfare with Government Of Sindh Community Organization
(1)

فیشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین FCS سلیم دیدگ اور ایم ڈی KFHA زاہد ...
03/09/2026

فیشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین FCS سلیم دیدگ اور ایم ڈی KFHA زاہد کھیمٹیو نے کراچی فش ہاربر کی بہتری اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹرز ایف سی ایس محمد شکیل، حاجی خان میر خان، عبد الرشید، حاجی احمد، عبد الناصر، فیصل خالد، مینیجر FCS ایاز علی سمیت KFHA اور FCS کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کراچی فش ہاربر اور ماہی گیروں کی خوشحالی کے لیے مثبت کاوشیں جاری ہیں۔

فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی (FCS) کی قیادت کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد!ایف سی ایس کے افسران اور اسٹاف کی جانب سے محتر...
01/09/2026

فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی (FCS) کی قیادت کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد!

ایف سی ایس کے افسران اور اسٹاف کی جانب سے محترمہ چیئرپرسن فاطمہ مجید، وائس چیئرمین سلیم دیدگ، تمام ڈائریکٹرز اور مینیجر ایف سی ایس کو ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر مبارکباد۔ اس موقع پر چیئرپرسن ایف سی ایس فاطمہ مجید نے کہا کہ "یہ کامیابی ہماری باہمی کاوشوں کا نتیجہ ہے، اور آپ تمام ملازمین کی محنت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ اپنی لگن کو یوں ہی بلند رکھیں، ہم سب مل کر ماہی گیروں کی فلاح اور ادارے کی ترقی کے لیے مزید آگے بڑھیں گے۔

چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید، ایم پی اے پی ایس 87 محمود عالم جاموٹ، پی پی پی پی ایس 87 کے صدر جا...
01/09/2026

چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید، ایم پی اے پی ایس 87 محمود عالم جاموٹ، پی پی پی پی ایس 87 کے صدر جان عالم جاموٹ اور ڈائریکٹر کے ہمراہ ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں میں FCS ممبرشپ کارڈز تقسیم کر رہی ہیں. ممبرشپ کارڈ کے ذریعے ماہی گیروں کو FCS کی جانب سے مختلف سہولیات اور فلاحی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔

مورخہ: 29 اگست 2026بھارتی جیلوں سے 25 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی پر ماہی گیر برادری کو مبارکبادبھارتی جیلوں میں قید 25...
29/08/2026

مورخہ: 29 اگست 2026
بھارتی جیلوں سے 25 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی پر ماہی گیر برادری کو مبارکباد
بھارتی جیلوں میں قید 25 پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی پر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی (FCS) کی جانب سے ماہی گیر برادری کو دلی مبارکباد۔
چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید، وائس چیئرمین جناب سلیم دیدگ، ڈائریکٹرز ایف سی ایس اور منیجر ایف سی ایس نے رہا ہونے والے ماہی گیروں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی نے امید ظاہر کی کہ رہا ہونے والے ماہی گیر جلد اپنے گھروں اور اہلِ خانہ کے درمیان پہنچ کر معمول کی زندگی کا آغاز کریں گے۔

ہم تمام متعلقہ حکومتی اداروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے تعاون و کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

✨ 12 ربیع الاول، جشنِ ولادتِ نبی کریم ﷺ مبارکتمام اہلِ اسلام کو سرکارِ دو عالم، رحمتُ اللعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی و...
26/08/2026

✨ 12 ربیع الاول، جشنِ ولادتِ نبی کریم ﷺ مبارک

تمام اہلِ اسلام کو سرکارِ دو عالم، رحمتُ اللعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت بے حد مبارک ہو۔ 💚

چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید کی ہدایت پر فشرمینز ککہ پیر کمیٹی کے نمائندگان کو ایف سی ایس کی جان...
25/08/2026

چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید کی ہدایت پر فشرمینز ککہ پیر کمیٹی کے نمائندگان کو ایف سی ایس کی جانب سے جماعت کے قبرستان کے اخراجات کے لئے چیک دیا گیا۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک و فشریز سندھ کاظم جتوئی نے چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید اور وائس چیئرمین سلی...
24/08/2026

سیکریٹری لائیو اسٹاک و فشریز سندھ کاظم جتوئی نے چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید اور وائس چیئرمین سلیم دیدگ کے ہمراہ کراچی فش ہاربر کا دورہ کیا۔ جاری ترقیاتی کاموں اور مجموعی پیش رفت کے حوالے سے مینیجر فشرمینز کوآپریٹوسوسائٹی ایاز علی نے انھیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ، منصور علی وسان، ایم ڈی کے ایف ایچ اے زاہد کھمیٹیو، ڈی جی سندھ فشریز ڈاکٹر محمد عاصم سمیت ایف سی ایس اور کے ایف ایچ اے کے افسران بھی موجود تھے۔

17/08/2026

Fishermen's Cooperative Society, independence Day 🇵🇰

پریس کلپنگ: فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں 79 ویں یوم آزادی کی تقریب اور ماہی گیروں کو ممبرشپ کارڈ کے اجراء کا آغاز۔     ...
16/08/2026

پریس کلپنگ: فشرمینز کوآپریٹیو سوسائٹی میں 79 ویں یوم آزادی کی تقریب اور ماہی گیروں کو ممبرشپ کارڈ کے اجراء کا آغاز۔

15/08/2026

یوم آزادی پاکستان، 14 اگست کے موقع پر مینیجر ایف سی ایس ایل ایاز علی کا فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی جانب سے اہل وطن اور خصوصی طور پر ماہی گیر برادری کو جشن آزادی مبارک کا پیغام۔

Address

Fish Harbor Karachi
Karachi
75660

Telephone

922132311688

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fishermen's cooperative Society - FCS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Fishermen's cooperative Society - FCS:

Shortcuts

Share