Haq do Baldia Tehreek حق دو بلدیہ تحریک

Haq do Baldia Tehreek حق دو بلدیہ تحریک This Movement will play its role in ensuring the provision of basic facilities to Baldia Town.

02/09/2026

3 ستمبر بروز جمعرات جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی تاجر برادری کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان




07/08/2026

حافظ نعیم نے مولانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، آپ نکلیں گے تو انقلاب برپا ہوگا. آج بروز جمعہ 7 اگست کو پاکستان بند کرنے کی کال! روک سکو تو روک لو! نئے ویڈیو بیان میں بڑا چیلنج

06/08/2026

یہ ویڈیو ہر پاکستانی تک پہنچائیں... خاموشی اب مہنگی پڑ رہی ہے!"
یہ صرف احتجاج نہیں، مہنگائی سے پریشان ہر گھر کی آواز ہے۔
اگر آپ بھی بڑھتی قیمتوں اور ظالمانہ لیویز کے خلاف ہیں تو آج ضرور شریک ہوں، اور اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
#کراچی

مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ لیویز اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ اب خاموشی نہیں، عوام ک...
06/08/2026

مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ لیویز اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ اب خاموشی نہیں، عوام کی آواز بنیں۔ کل 7 اگست کو حق دو بلدیہ تحریک اور جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں۔





04/08/2026

یہ صرف مہنگائی نہیں، ہر گھر کی آزمائش ہے۔ 7 اگست کو جماعتِ اسلامی کے ملک گیر احتجاج میں شامل ہوں اور عوام کی آواز بنیں۔

اسپین ( فلسطین) اور ارجنٹائن ( اسرائیل) آمنے سامنے ۔ ولولہ جوش اور جوان جذبوں کو مہمیز دینے کے لئے جماعت اسلامی یوتھ ضلع...
19/07/2026

اسپین ( فلسطین) اور ارجنٹائن ( اسرائیل) آمنے سامنے ۔ ولولہ جوش اور جوان جذبوں کو مہمیز دینے کے لئے جماعت اسلامی یوتھ ضلع کیماڑی نے آپ کے لئے فیفا ورلڈ کپ فائنل براہ راست بڑی اسکرین پر دکھانے کا انتظام کیا ہے۔
مہمان خصوصی فضل احمد حنیف صاحب
نورانی گراؤنڈ اقبال روڈ بلدیہ ٹاؤن ♥️
All Parties Baldia Town Action Committee

17/07/2026

بلدیہ ٹاؤن کی عوام پیپلز پارٹی سے سوال کرتی ہے وہ 15 سڑکیں کہاں ہیں جن کا افتتاح ٹاؤن چئیرمین نے کیا تھا … 🔎
اعلان تو بڑے زور و شور سے ہوا تھا، مگر سڑکیں شاید فائلوں میں ہی بن گئیں۔
ایک چھوٹا سا سوال…
خدشہ یہ ہے کہ کہیں آخری مہینوں میں ترقیاتی کاموں سے زیادہ کرپشن کی رفتار نہ بڑھ گئی ہو۔

11/07/2026

بلدیہ ٹاؤن کے عوام کے لیے ایک اہم پیغام

کل منعقد ہونے والے فری آئی میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کو خوش آمدید۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اسے عوام کے لیے باعثِ خیر بنائے۔

ساتھ ہی یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں کہ پبلک ایڈ کمیٹی، جماعت اسلامی کے تحت گزشتہ پانچ سال سے ہر اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مستقل بنیادوں پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

صرف آنکھوں کا معائنہ ہی نہیں، بلکہ ضرورت پڑنے پر موتیے کے مفت آپریشن، پردۂ چشم سمیت دیگر امراضِ چشم کا باقاعدہ علاج، ماہر ڈاکٹروں سے رہنمائی اور مکمل فالو اَپ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

ہماری کوشش صرف ایک دن کی خدمت نہیں، بلکہ عوام کو مسلسل اور باعزت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

17/01/2026

Address

0000
Karachi
75760

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haq do Baldia Tehreek حق دو بلدیہ تحریک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share