Minister for Home and Law Sindh

Minister for Home and Law Sindh Official Account of Minister for Home, Law & Parliamentary Affairs, Government of Sindh

سنڌ ڌرتي ماء آھيھمیشہ قائم ۽ دائم رھندي۔ضیا الحسن لنجار
03/09/2026

سنڌ ڌرتي ماء آھي
ھمیشہ قائم ۽ دائم رھندي۔
ضیا الحسن لنجار

03/09/2026

ہمارا واضح مؤقف ہے کہ سندھ ہماری دھرتی ہے، ماں ہے، ہمیشہ ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔وزیر داخلہ سندھ

کراچی,03 ستمبر 2026:

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں تحریک التواء پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، سندھ کی موجودہ جغرافیائی وحدت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق باتوں نے عوام میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، ایک طرف سندھ کی تقسیم سے انکار کیا جارہا ہے اور دوسری جانب نئے انتظامی یونٹس کی بات کی جارہی ہے، جس سے عوام میں مختلف تاثر پیدا ہورہا ہے۔پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر اپنا واضح اور دوٹوک مؤقف عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ کی جغرافیائی حدود اور وحدت ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، جب بھی سندھ کی حدود سے متعلق کوئی مسئلہ اٹھایا گیا، سندھ کے عوام نے اپنے تاریخی حق کے تحفظ کے لیے متحد ہوکر آواز اٹھائی۔ اگر کسی محدود علاقے کے معاملے پر بھی عوام کے جذبات اتنے شدید ہوسکتے ہیں تو سندھ کی تقسیم یا جغرافیائی حدود میں تبدیلی کی بات کس قدر حساس ہوگی، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو انتظامی یونٹس کے نام پر تقسیم کرنے کی کوئی تجویز قابل قبول نہیں۔ اگر کسی علاقے کا انتظامی طور پر انتظام سنبھالنے یا کسی انتظامی تبدیلی کی ضرورت ہے تو اس کے لیے آئینی اور قانونی راستہ موجود ہے، متعلقہ صوبائی اسمبلی سے قرارداد یا قانون کے ذریعے معاملہ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ کسی علاقے پر محض انتظامی بنیاد پر اختیار قائم نہیں کیا جاسکتا۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ آج موبائل فون اور سوشل میڈیا کا دور ہے، عوام سیاسی جماعتوں کے بیانات اور عملی اقدامات دونوں پر نظر رکھتی ہے۔ اس لیے سیاسی رہنماؤں کو اپنے مؤقف میں ابہام کے بجائے وضاحت اختیار کرنی چاہیے تاکہ عوام میں پیدا ہونے والے تاثر کو دور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی جغرافیائی حدود سے متعلق حساس معاملات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ایسے معاملات کو چھیڑنے سے عوامی ردعمل اور امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ملک اور بالخصوص بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے اور ایسے حساس معاملات سے گریز کرنا چاہیے جو کسی بھی طور پر امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنی دھرتی، تاریخی حدود اور جغرافیائی وحدت سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارا مقصد پاکستان کی وحدت کے اندر ایک بہتر، پرامن،مستحکم اور خوشحال سندھ ہے اور سندھ کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور امن کا برقرار رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد ایوان میں آئے تو اسے سپورٹ کیا جانا چاہیے۔ جو سیاسی جماعتیں سندھ کی تقسیم کی مخالفت کا مؤقف رکھتی ہیں، انہیں انتظامی یونٹس سے متعلق اپنی تجاویز اور مؤقف بھی واضح کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

کراچی کے ٹریفک مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے کے پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 9 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ سیف سٹی منصوبے کا مقصد شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک نظام کو بھی بہتر بنانا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی ایک بین الاقوامی شہر ہے، اس کے لیے جدید اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ کراچی کے بعد حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جبکہ لاڑکانہ میں بھی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

Sindh Minister for Home and Law, Honourable Zia-ul-Hassan Lanjar, speaking on a point of order during session of the Sin...
02/09/2026

Sindh Minister for Home and Law, Honourable Zia-ul-Hassan Lanjar, speaking on a point of order during session of the Sindh Assembly.

01/09/2026

وزیر داخلہ و قانون سندھ

کراچی,

شہر کے مختلف علاقوں بشمول صدر,گلشن اقبال و گکستان جوہر میں ٹریفک جام۔۔

وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات طلب کرلیں۔۔

وزیر داخلہ سندھ کی ٹریفک جام کی وجوہات اور متاثرہ شاہراہوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔۔۔

شہریوں کو ٹریفک جام سے درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں، وزیر داخلہ سندھ

ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے متعلقہ افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود رہیں، وزیر داخلہ سندھ

اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والے عوامل کی نشاندہی کی جائے،وزیر داخلہ سندھ

ٹریفک پولیس افسران متاثرہ مقامات پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیں،وزیر داخلہ سندھ

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متبادل راستوں اور اضافی نفری کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے،وزیر داخلہ سندھ

شہریوں کو بلاوجہ ٹریفک جام میں پھنسنے سے بچانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے، وزیر داخلہ سندھ

ٹریفک پولیس حکام صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور فوری رسپانس یقینی بنائیں،وزیر داخلہ سندھ

شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر داخلہ سندھ

کراچی,یکم ستمبر 2026:کراچی ٹاسک فورس کی بڑی کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان ...
01/09/2026

کراچی,یکم ستمبر 2026:

کراچی ٹاسک فورس کی بڑی کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اور ان کی ٹیم کو شاباش۔

منشیات کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے، وزیر داخلہ سندھ۔

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے، ضیاء الحسن لنجار۔

بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری اہم کامیابی ہے، وزیر داخلہ سندھ۔

پولیس اور حساس ادارے کے باہمی تعاون سے منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں، ضیاء الحسن لنجار۔

منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،وزیر داخلہ سندھ۔

نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ضیاء الحسن لنجار۔

کراچی ٹاسک فورس کی کارروائی نے منشیات فروشوں کے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا، وزیر داخلہ سندھ۔

کارروائی میں ملوث تمام کرداروں تک پہنچ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ضیاء الحسن لنجار۔

پولیس اہلکار کے منشیات نیٹ ورک میں ملوث ہونے پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، وزیر داخلہ سندھ۔

منشیات کی تیاری، ترسیل اور بیرون ملک اسمگلنگ میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی،ضیاء الحسن لنجار۔

تفصیلات کے مطابق
کراچی ٹاسک فورس نے حساس ادارے کے تعاون سے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں۔

ملزمان سے تقریباً 50 کلوگرام آئس، ایک گاڑی اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 80 سے 90 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ پاکستان سے منشیات فلپائن اور ملائیشیا بھیجتا تھا۔
ملزمان قانونی تجارت، بالخصوص ٹائلز کی آڑ میں منشیات چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرتے تھے۔

تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان میں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، جو ضلع ملیر میں تعینات ہے۔

پولیس کانسٹیبل پر منشیات کی ترسیل کے ساتھ ساتھ سپلائی میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ نیٹ ورک کے بعض ملزمان فارما سیوٹیکل شعبے سے وابستہ رہے اور آئس کی تیاری کے طریقہ کار سے واقف تھے۔

پولیس کے مطابق نیٹ ورک کے بعض ارکان بلوچستان سے منشیات حاصل کرتے تھے جبکہ دیگر ملزمان بیرون ملک نیٹ ورکس سے رابطے اور ترسیل کی ذمہ داریاں انجام دیتے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق نیٹ ورک نے اس سے قبل بھی 50 سے 60 کلوگرام آئس بیرون ملک اسمگل کی۔

ملزمان کو مزید 200 سے 250 کلوگرام منشیات بیرون ملک بھجوانے کا آرڈر ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

حوالہ ہنڈی سے وابستہ افراد سمیت مزید سہولت کاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق تفتیش آگے بڑھنے کے ساتھ نیٹ ورک اور اس کے دیگر کرداروں سے متعلق مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ترجمان وزیر داخلہ و قانون سندھ

30/08/2026

Sindh Home Minister Zia-ul-Hassan Lanjar has taken notice of the killing of seven people over an old enmity. He directed the police to arrest all those responsible without delay, ensure strict legal action, and submit a detailed report on the incident. anjar has taken notice of the killing of seven people over an old enmity. He directed the police to arrest all those responsible without delay, ensure strict legal action, and submit a detailed report on the incident.

30/08/2026

کراچی,30 اگست 2026:

دادو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا دادو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کا نوٹس

وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ کی پولیس کو علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کشیدگی پر قابو پانے کی ہدایت

واقعے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے، ضیاء الحسن لنجار

زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی اور جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کی ہدایت

کراچی,26 اگست 2026:-   بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات قابلِ تحسین رہے۔ ضیاء الحسن لن...
26/08/2026

کراچی,26 اگست 2026:-

بارہ ربیع الاول کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات قابلِ تحسین رہے۔ ضیاء الحسن لنجار

عیدمیلادالنبی ﷺ کے اجتماعات، جلوسوں اور اہم مقامات پر سندھ پولیس نے بہترین سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔وزیر داخلہ سندھ

بارہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے پر سندھ پولیس کو شاباش پیش کرتا ہوں۔ضیاء الحسن لنجار

سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے جانفشانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وزیر داخلہ سندھ

سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کی محنت قابلِ تعریف ہے۔ضیاء الحسن لنجار

رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی سیکیورٹی انتظامات میں بھرپور تعاون کیا۔وزیر داخلہ سندھ

رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مثالی کوآرڈینیشن دیکھنے میں آئی۔ ضیاء الحسن لنجار

عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ وزیر داخلہ سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے جامع اقدامات کیے گئے۔ ضیاء الحسن لنجار

ٹریفک پولیس نے بھی بارہ ربیع الاول کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بہترین انتظامات کیے۔ وزیر داخلہ سندھ

اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے لیے مؤثر ٹریفک پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔ضیاء الحسن لنجار

پولیس،ٹریفک پولیس،رینجرز اور دیگر اداروں نے باہمی رابطے کے ذریعے سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔وزیر داخلہ سندھ

شہریوں کے تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین حکمت عملی سے عیدمیلادالنبی ﷺ پُرامن ماحول میں منایا گیا۔ضیاء الحسن لنجار

بارہ ربیع الاول کے موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والے تمام افسران و جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔وزیر داخلہ سندھ

حکومت سندھ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار

عید میلاد النبی ﷺ ہمیں امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ

حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے امن، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا بہترین عملی نمونہ ہے۔ ضیاء الحسن لنجار

25/08/2026

کراچی,26 اگست 2026:

بارہ ربیع الاول، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا قوم و اہل سندھ کے نام خصوصی پیغام۔۔۔

حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت، ہدایت، امن اور محبت کا پیغام ہے۔ضیاء الحسن لنجار

سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔وزیر داخلہ سندھ

نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو اخوت، مساوات، عدل، برداشت، رواداری اور حقوق العباد کا درس دیا۔ضیاء الحسن لنجار

بارہ ربیع الاول ہمیں سیرتِ رسول ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کا درس دیتا ہے، وزیر داخلہ سندھ

معاشرے میں محبت، بھائی چارے، برداشت اور امن کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ضیاء الحسن لنجار

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ

پولیس افسران و اہلکار عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، اجتماعات اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے الرٹ رہیں۔ضیاء الحسن لنجار

جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ

سیکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنایا جائے۔ ضیاء الحسن لنجار

پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں۔وزیر داخلہ سندھ

کسی بھی ممکنہ ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس نفری اور ریزرو فورس کو مکمل طور پر تیار رکھا جائے۔ضیاء الحسن لنجار

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور جلوسوں کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ

عوام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ امن، نظم و ضبط اور سیکیورٹی ہدایات کی مکمل پابندی کریں۔ضیاء الحسن لنجار

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔وزیر داخلہ سندھ

حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی پُرامن، متحد اور مستحکم معاشرے کی بنیاد ہے۔ضیاء الحسن لنجار

اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، خوشحالی اور سلامتی عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار

Address

Karachi
95500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minister for Home and Law Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minister for Home and Law Sindh:

Shortcuts

Share