PTI Hong Kong Official

PTI Hong Kong Official My leader is Imran Khan # IMRAN KHAN Zindabad❤️

07/09/2026
01/09/2026
31/08/2026

🚨 رمیز راجہ کا تہلکہ خیز بیان 🚨
"عمران خان سے ہم صرف متاثر نہیں تھے، بلکہ ایک خاص سا رعب بھی محسوس کرتے تھے… کیونکہ وہ فضول باتوں کے آدمی نہیں تھے۔ لیکن جب بات کرکٹ کی آتی تو یہی شخص ایک دس سالہ بچے کی طرح کرکٹ کا دیوانہ بن جاتا تھا۔ 🏏❤️
ہم اوپننگ کے لیے میدان میں اترتے اور وہ خود ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کے باوجود پہلے ہی پیڈز پہن کر تیار بیٹھے ہوتے۔ ہر وقت کھیل کی تکنیک، مخالف باؤلر کی کمزوری اور اسے قابو کرنے کے طریقے سمجھاتے رہتے۔
مجھے آج بھی نیوزی لینڈ کے خلاف وہ میچ یاد ہے… سر رچرڈ ہیڈلی انتہائی تیز باؤلنگ کر رہے تھے اور میں اوپننگ کر رہا تھا۔ عمران خان نے مجھے ایک طرف بلایا اور کہا:
'ہیڈلی کو اپنے اوور میں باؤنڈری کھانا بالکل پسند نہیں، اور وہ زیادہ باؤنسر بھی نہیں کراتا۔ اگر وہ تمہیں باؤنسر کرے تو فوراً پل شاٹ کھیلنا، پھر وہ دوبارہ تمہیں باؤنسر کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔'
میں نے ویسا ہی کیا۔ ہیڈلی نے باؤنسر کرایا اور میں نے اس پر چوکا لگا دیا۔ اس کے بعد پورے میچ میں اس نے مجھے کوئی شارٹ پچ گیند نہیں کرائی۔ میں نے 70 سے زائد رنز بنائے۔
مخالف کو پڑھنا، اس کی کمزوری کو سمجھنا اور اپنے کھلاڑی کو بے خوف ہو کر کھیلنے کا حوصلہ دینا… یہی عمران خان تھا۔ یہی اس کی سوچ تھی۔ یہی اس کی عظمت تھی۔ 🇵🇰🏏

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Hong Kong Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share