01/05/2026
لاڑکانہ (پریس ریلیز)
یکم مئی (عالمی یومِ مزدور) کے موقع پر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن شکاگو کے شہداء سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔
مزدوروں کی جدوجہد اور ثابت قدمی نے سماج کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ دن محنت کش طبقے کی اس تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو ہے مارکیٹ واقعہ کی صورت میں سامنے آئی اور جس نے مزدوروں کے حقوق کے لیے ایک عالمی تحریک کو جنم دیا۔
پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن سندھ اور عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرنے والوں میں شامل تھے:
کامریڈ عبدالغنی کلہوڑو (جنرل سیکریٹری، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن)،
کامر یڈ اثر امام (جنرل سیکریٹری، عوامی ورکرز پارٹی سندھ)،
ساحل گدا حسین بروہی (تعلیم و تربیت سیکریٹری، اے ڈبلیو پی سندھ)،
غلام قادر گاڈاہی (ہاری سیکریٹری، اے ڈبلیو پی سندھ)،
عبدالوحید عباسی (سینئر نائب صدر، پی ٹی یو ایف سندھ)،
محمد راحیل (سینئر جوائنٹ سیکریٹری، پی ٹی یو ایف)،
کامریڈ مٹھل بلوچ (ڈپٹی سیکریٹری، اے ڈبلیو پی سندھ)،
عبدالرزاق بروہی، اعجاز علی گھاگھرو، مختیار جویو، اصغر علی، اکبر علی بروہی، عبدالقادر، عاشق موہل، کامریڈ مختیار کلہوڑو، عبدالستار، لیاقت علی، گلاب خان، شابدین اور نواب علی۔
مقررین نے کہا کہ آج بھی پاکستان سمیت پوری دنیا کے محنت کش شدید مسائل کا شکار ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، ٹھیکیداری نظام اور مزدوروں کے حقوق کی پامالی نے ان کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، جبکہ دولت کا ارتکاز چند ہاتھوں تک محدود ہوتا جا رہا ہے۔
رہنماؤں نے صنعتی مزدوروں، زرعی محنت کشوں، گھریلو ملازمین اور ہر شعبے سے وابستہ مزدوروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی یو ایف ضلع لاڑکانہ کی کال پر مختلف مزدور یونینز کے ساتھ مل کر یکم مئی کو ایک بڑی ریلی اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا، ان کے مسائل کو اجاگر کرنا اور مزدور اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔
فیڈریشن تمام محنت کشوں، طلبہ، کسانوں اور انصاف پسند شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں اور مزدور تحریک کو مزید مضبوط بنائیں۔
فیڈریشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ:
لیبر قوانین اور کم از کم اجرت پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے
استحصالی ٹھیکیداری اور غیر رسمی مزدوری نظام کا خاتمہ کیا جائے
یونین سازی اور اجتماعی سودے بازی کے حق کو یقینی بنایا جائے
محنت کشوں کے لیے سوشل سیکیورٹی، صحت اور پنشن کی سہولیات فراہم کی جائیں
مہنگائی پر قابو پا کر مزدوروں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے
آخر میں مقررین نے کہا کہ محنت کش اپنے حقوق کے لیے متحد ہوں، منظم ہوں اور اپنی اجتماعی طاقت کو مضبوط بنائیں، کیونکہ پائیدار تبدیلی صرف جدوجہد اور اتحاد سے ہی ممکن ہے۔
یکم مئی عزم اور جدوجہد کا دن ہے۔ آئیے مل کر ایک ایسا منصفانہ اور مساوی معاشرہ قائم کریں جہاں محنت کشوں کی
عزت اور حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔
Muzamil hussain Awais
Spokesperson And President Sukkur Division
Pakistan Trade Union Federation