Allabout North Nazimabad

Allabout North Nazimabad The Party Aims to Represent the Human Rights of Pakistan and Specially Muhajirs Through Peaceful and Democratic Struggle.

05/09/2026


🌹 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن — یوسی 19 🌹نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 19 میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جوائنٹ ٹاؤن آ...
03/09/2026

🌹 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن — یوسی 19 🌹

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 19 میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھائی، یوسی آرگنائزر سمیر بھائی، جوائنٹ یوسی آرگنائزر اور اراکینِ یوسی کمیٹی نے شرکت کی۔

میٹنگ میں یوسی 19 میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی کاموں، علاقے میں مزید بہتری، عوامی مسائل کے حل اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

24/08/2026
23/08/2026

*مورخہ 22 اگست 2026 بروز ہفتہ*

میر رضا کے افسوسناک قتل کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکنِ قومی اسمبلی فرحان چشتی بھائی اور اُنکے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے جوائنٹ انچارج فیضان اقبال بھائی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر فرحان چشتی بھائی نے احتجاجی مظاہرین سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے میر رضا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، کراچی کے شہریوں کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا جا سکتا۔

میر رضا کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انصاف کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

*نارتھ ناظم آباد ٹاؤن*
*متحدہ قومی موومنٹ پاکستان*

17/08/2026

مورخہ 16 اگست بروز اتوار

ٹاؤن آرگنائزر شہزور ابراہیم بھائی نے جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال بھائی، یو سی آرگنائزر عمر بھائی، خرم قاسم بھائی اور کارکنان کے ہمراہ بفر زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں MNA فنڈ سے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر روڈ کارپٹنگ، سیوریج لائن، ٹف پَیور سمیت دیگر جاری ترقیاتی کاموں کی معیار اور کام کی رفتار کا معائنہ کیا گیا۔

شہزور ابراہیم بھائی نے انجینئر عباس صاحب کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allabout North Nazimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allabout North Nazimabad:

Shortcuts

Share