انبیاء کی بعثت کا مقصد منزل کی تلاش میں بھٹکتی انسانیت کو معبود سے جوڑنا ہے۔ انبیاء عظام علیہم السلام نے ہر دور اور ہر خطے میں کاروان انسانیت کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے وہ راستہ اختیار کیا جو اس زمانے ، ماحول اور سر زمین میں زیادہ موثر تھا۔ آج بھی انسان کو ہدایت اور تربیت کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی ماضی کے ادوار میں تھی ۔ لہٰذا آج کے عصری تقاضے اور انسانی معاشروں میں تجربہ شدہ روشوں کو سامنے رک
ھتے ہوئے بہتر اور مفید تر راستے کا انتخاب کر کے انبیاؑء کے اس فریضے کو احسن انداز میں نبھانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ دوسری طرف یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ افکار و نظریات کا تصادم ، قومیت ، رنگ و نسل اور زبان کی تقسیم، غیروں کی ریشہ دوانیوں کے نتیجے میں امت مسلمہ کی تقسیم کے اسباب پوری طرح فراہم ہیں ۔مذہب ، فرقہ اور عقائد و نظریات کے نام پر ہر گروہ اپنی بات کو مکمل حق اور دوسروں کو مکمل باطل سمجھتا ہے ۔ پوری امت مسلمہ ،انسانیت کا درد رکھنے والے ہر انسان اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہر فرد کو اخوت ، بھائی چارے اور مشترکات کی بنیاد پر ایک لڑی میں پرونا اور اللہ کے دشمنوں کے مقابلے میں انہیں متحد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ہے اور حکم قرآنی بھی ۔ لیکن ایسی اجتماعی جدوجہد کے لیے کچھ قوائد و ضوابط اور طریقہ ہائے کار کا وضع کرنا ضروری ہے ۔ ’’ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ‘‘ کا پلیٹ فارم انبیاء عظام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی اس اجتماعی جدوجہد کو زندہ کرنے ، دین و امت اور ملک و قوم کو درپیش مشکلات اور داخلی و خارجی چیلنجز کے مقابلے کی غرض سے ہر پیر وجواں اور مرد و زن کو میدان عمل میں اتارنے کے لیے تشکیل پایا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا نصب العین قرآن وسنت کی روشنی میں معاشرے میں الہی اقدار کا احیاء ہے۔
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Mwm Sho'ba Khawateen Karachi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.