JI UC-1, Malir

JI UC-1, Malir A Sub Chapter of JIP Karachi. Our objective is the transformation of Pakistan into an Islamic state.

ملیر کے شہری اور دیہی علاقوں کے پانی پر اشرافیہ کا ڈاکہ کیا ڈملوٹی کے کنوؤں سے KMC کی جیورسڈیکشن میں آنے والے کراچی کے س...
13/09/2026

ملیر کے شہری اور دیہی علاقوں کے پانی پر اشرافیہ کا ڈاکہ
کیا ڈملوٹی کے کنوؤں سے KMC کی جیورسڈیکشن میں آنے والے کراچی کے سول علاقوں میں جہاں سے KMC ٹیکس وصول کرتی ہے وہاں پانی تواتر سے بلاناغہ پہنچ رہا ہے؟
کیا ڈملوٹی سے پانی سپلائی کی لائنیں جن سے مستقل رساؤ ہوتا ہے وہ آپ گریڈ کردی گئی ہیں
کیا کلفٹن اور ڈیفینس سے ٹیکس KMC وصول کرنا شروع ہو گئی
کیا DHA اور CBC اتنے نالائق ہیں کہ وہ اپنے برابر میں موجود سمندری پانی کو میٹھا بنا کر استعمال نہیں کرسکتے۔
کرپشن کا ایک اور گورکھ دھندہ

گزشتہ چند روز سے کھوکھراپار 5 نمبر و اطراف میں سیورج لائن کی بندش کے باعث گٹر کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا تھا جس کے باعث ...
08/09/2026

گزشتہ چند روز سے کھوکھراپار 5 نمبر و اطراف میں سیورج لائن کی بندش کے باعث گٹر کا گندا پانی سڑکوں پر آگیا تھا جس کے باعث اہل محلہ شدید پریشانی کا شکار تھے جس پر جماعت اسلامی کے کونسلرز مسلسل متعلقہ حکام سے رابطے میں تھے اور بالاآخر واٹر بورڈ حکام اور یو سی چیئرمین کے تعاون سے آج راڈنگ اور سکشن مشین کے ذریعے بند گٹر لائن کو کھلوا دیا جس سے نکاسی آب کا انتظام بہتر ہونے اور عوام کی مشکلات میں کم ہونے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب اور مقامی ذمہ دار عبدالجبار پٹنی صاحب بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی (یو سی ۱) غریب آباد

ایلیان یو سی غریب آباد اس دھرنا مارچ میں بھرپور تعداد میں شرکت فرما کر اسے تاریخی بنائیں گے۔ انشاءاللہ
21/08/2026

ایلیان یو سی غریب آباد اس دھرنا مارچ میں بھرپور تعداد میں شرکت فرما کر اسے تاریخی بنائیں گے۔ انشاءاللہ

لیوی بھتہ ختم کرو۔جلسہ عام خصوصی خطاب: حافظ نعیم الرحمن (امیر جماعت اسلامی پاکستان)جمعہ 21 اگست 2026 - شام 7 بجے بمقام د...
21/08/2026

لیوی بھتہ ختم کرو۔
جلسہ عام
خصوصی خطاب: حافظ نعیم الرحمن (امیر جماعت اسلامی پاکستان)

جمعہ 21 اگست 2026 - شام 7 بجے
بمقام دھرنا - گورنر ہاؤس سندھ
فیملی کے ساتھ شرکت کریں۔
جماعتِ اسلامی کراچی

بند مطلب بند✊
07/08/2026

بند مطلب بند✊

یوسی میں سیوریج کے درینہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب کی جانب سے اور یو سی چیئرمین کے تعاون...
29/07/2026

یوسی میں سیوریج کے درینہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے کونسلر رضوان احمد صاحب کی جانب سے اور یو سی چیئرمین کے تعاون سے راڈنگ و سکشن مشین کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر کے سیوریج کے درینہ مسئلے کو حل کر دیا۔

جماعت اسلامی (یو سی ۱) غریب آباد ⚖️🇸🇱⚖️

06/07/2026

*واٹر بورڈ کا ماہِ محرم میں یزیدی کردار - ورڈ 2 سی ایریا میں فراہمی آب معطل*

گزشتہ کئی روز سے وارڈ 2 سی ایریا کے علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی پر علاقے کی خواتین نے یو سی آفس پر واٹر بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے وارڈ کونسلر رضوان احمد نے مظاہرین خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

رضوان احمد نے مذید کہا کہ "واٹر بورڈ میں قبضہ مئیر مرتضیٰ وہاب کے آنے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولت پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی اور اپنی حتی الوالامکان کوشش کرے گی کہ جلد از جلد پانی کی فراہمی بحال ہو۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "کچھ عرصہ قبل واٹر بورڈ کی جانب سے پرانی لائنز کو منقطع کر کے نئی لائن جوڑنے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن اس منصوبے کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور واٹر بورڈ کی نااہلی اور کرپشن کے باعث یہ پروجیکٹ ناکام ہو گیا اور اس کی سزا آج عوام بھگت رہی ہے۔"

منجانب:
میڈیا سیل، جماعت اسلامی علاقہ غریب آباد

کیا سندھ پولیس جیالوں کی جاگیر بن چکی ہے؟ ایک ہی وقت میں کونسلر بھی اور  سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (ASI) بھی!ملی...
23/06/2026

کیا سندھ پولیس جیالوں کی جاگیر بن چکی ہے؟ ایک ہی وقت میں کونسلر بھی اور سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (ASI) بھی!
ملیر ٹاؤن کے عوام اور اعلیٰ حکام کے لیے ایک بڑا انکشاف!

یہ صاحب عدنان ہیں، جو یوسی 1 (ملیر ٹاؤن) کے یوتھ کونسلر ہیں۔ یہ کوئی عام کارکن نہیں، بلکہ پیپلز پارٹی کےMPA سلیم بلوچ اور MNA حکیم بلوچ کے انتہائی خاص آدمی ہیں۔

انہی سیاسی تعلقات اور اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، انہیں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) بھرتی کروا دیا گیا ہے۔

عوام کے ٹیکس کے پیسے پر ڈبل ڈاکہ:

* ایک طرف یہ موصوف یونین کونسل سے بطور کونسلر ماہانہ 15,000 روپے کا اعزازیہ/بھتہ وصول کر رہے ہیں۔

* دوسری طرف سندھ پولیس سے بطور سب انسپکٹر سرکاری تنخواہ اور مراعات بھی بٹور رہے ہیں۔

یہی وہ سیاسی بھرتیاں ہیں جن کی وجہ سے آج سندھ پولیس کی کارکردگی تباہ ہو چکی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ یہی جیا لے الیکشن کے وقت اپنے سیاسی آقاوں کو جتوانے کے لیے پولیس کی وردی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دھاندلی کرواتے ہیں۔

ہمارا قانون اور آئین کیا کہتا ہے؟
سندھ پولیس میں بھرتی ہوتے وقت ہر فرد یہ بیانِ حلفی (Affidavit) جمع کرواتا ہے کہ وہ کسی دوسرے سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز نہیں ہے۔ تو پھر عدنان صاحب نے یہ نوکری کیسے حاصل کی؟ کیا یہ صریحاً قانون کا مذاق اور فراڈ نہیں ہے؟

اعلیٰ حکام سے فوری مطالبہ:
ہم حکومتِ سندھ، آئی جی سندھ پولیس، اینٹی کرپشن سندھ، سندھ پبلک سروس کمیشن اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) سے پرزور گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں اور اس سنگین معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں۔

اب یہ آئی جی سندھ پولیس اور ایس ایس پی ملیر کا کڑا امتحان ہے کہ:
کیا وہ ایسے کرپٹ اور ناجائز طریقے سے نوکری حاصل کرنے والے شخص کو برقرار رکھ کر سندھ پولیس کے لیے مزید شرمندگی کا باعث بنیں گے، یا اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی (Dismissal from service) کر کے محکمہ پولیس میں بہتری اور غیر جانبداری کا ثبوت دیں گے؟

Sindh Police Karachi Police - KPO SSU Sindh Police Election Commission Of Pakistan - ECP

05/06/2026

Address

Office Jamaat E Islami UC-1 Masjid E Tauheed Chaman Colony Malir
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI UC-1, Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JI UC-1, Malir:

Shortcuts

Share