29/06/2026
ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایک بار پھر کراچی کے امن او امان کو خراب کرنے کی ناکام کوشیش کی جاری ہے۔
گلستانِ جوہر اور صفورا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میی مذمت کرتے ہیں۔ دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہیں، مگر ہمارے بہادر سیکیورٹی ادارے کے جوان ہماوقت وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔
ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جبکہ زخمی غازیوں کو جلد صحت و تندرستی عطاء فرمائے، آمین۔
دہشت گرد عناصر سن لیں، پاکستان کی بہادر افواج،پاکستان رینجرز،سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔تحریک تحفظ دفاع پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے محافظوں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وطن کی حرمت پر جان بھی نثار ہے،
امن و سلامتی ہمارا شعار ہے۔
پاکستان زندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان رینجرز سندھ زندہ باد
سندھ پولیس زندہ باد ۔۔ جاری کردہ۔ چیئرمین/بانی طارق نظامی تحریک تحفظ دفاع پاکستان