People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi

People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi Empowering students for the world through education, social justice and equality. PSF FUUAST 🇱🇾

مساوات ہمارا عزم۔
قلم ہمارا ہتھیار۔
فتح ہمارا مقدر۔

جئے بھٹو

جئے شاگرد جدوجھد

قائداعظمؒ کا فرمان:"اتحاد، ایمان، تنظیم" 🇵🇰اسی عزم کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر ہمارا مقصد ...
13/08/2026

قائداعظمؒ کا فرمان:
"اتحاد، ایمان، تنظیم" 🇵🇰
اسی عزم کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر ہمارا مقصد ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر – 5 اگست5 اگست وہ سیاہ دن ہے جس نے کشمیر کی تاریخ میں ایک دردناک باب کا اضافہ کیا۔ آج ہم کشمیری عوام...
05/08/2026

یومِ استحصالِ کشمیر – 5 اگست
5 اگست وہ سیاہ دن ہے جس نے کشمیر کی تاریخ میں ایک دردناک باب کا اضافہ کیا۔ آج ہم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت، انصاف اور امن کی جدوجہد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اردو سائنس یونٹ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام کی جائز آواز کے ساتھ کھڑی رہے گی اور انسانی حقوق کے احترام کی حمایت جاری رکھے گی۔
کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔
#کشمیر

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، سالارِ جمہوریت اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری صاحب کو اُن کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیو...
25/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، سالارِ جمہوریت اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری صاحب کو اُن کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔

آصف علی زرداری صاحب نے اپنی سیاسی زندگی میں جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ آمریت کے مشکل ترین دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے بھی اپنے سیاسی نظریے اور جمہوری اصولوں پر ثابت قدم رہے۔

اُن کی ہمت، جرأت، صبر، سیاسی بصیرت اور جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیوں کو پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن سلام پیش کرتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی جدوجہد جمہوریت پسند کارکنوں کے لیے عزم، حوصلے اور استقامت کی مثال ہے۔

اللہ تعالیٰ صدر آصف علی زرداری صاحب کو صحت، سلامتی، درازیِ عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

🎂 سالگرہ مبارک صدر آصف علی زرداری صاحب!
Asif Ali Zardari
‏‪

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن  شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 41 ویں یومِ شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
18/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 41 ویں یومِ شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اعلیٰ تعلیم اب صرف خواب نہیں، ہر مستحق طالب علم کا حق!سندھ حکومت نے سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (SEEF) کے ذریعے ہزاروں با...
11/07/2026

اعلیٰ تعلیم اب صرف خواب نہیں، ہر مستحق طالب علم کا حق!

سندھ حکومت نے سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (SEEF) کے ذریعے ہزاروں باصلاحیت اور مستحق طلبہ کے لیے منتخب جامعات میں کروڑوں روپے کے تعلیمی وظائف کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

میڈیکل، انجینئرنگ، بزنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مکمل اور جزوی فیس معاونت کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

تعلیم میں سرمایہ کاری ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

سندھ حکومت کا وژن:
تعلیم یافتہ نوجوان، ترقی یافتہ سندھ۔

‏‪‬

10/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اردو سائنس یونٹ کا مذمتی بیان

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اردو سائنس یونٹ جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے پرتشدد تصادم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

جامعات علم، تحقیق، برداشت اور جمہوری اقدار کی درسگاہیں ہیں۔ اختلافِ رائے ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے، مگر اس کا اظہار ہمیشہ جمہوری، سیاسی اور آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے ہونا چاہیے، نہ کہ تشدد، تصادم یا طاقت کے استعمال کے ذریعے۔

پی ایس ایف کا واضح مؤقف ہے کہ طلبہ سیاست کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، شعور، خدمتِ خلق اور جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے، نہ کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار بنانا۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، اور جامعہ کراچی میں طلبہ، اساتذہ اور عملے کے لیے پرامن اور محفوظ تعلیمی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ جمہوری سیاست، مکالمے، برداشت اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور تمام طلبہ تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ اختلافات کو تشدد کے بجائے بات چیت، جمہوری روایات اور آئینی طریقۂ کار کے ذریعے حل کریں۔

تعلیم، برداشت اور جمہوری سیاست ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)
اردو سائنس یونٹ

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر مدنی رضا نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیرِ محنت و اف...
09/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر مدنی رضا نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیرِ محنت و افرادی قوت سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران تنظیمی امور، طلبہ تنظیم کی کارکردگی، مستقبل کی حکمتِ عملی اور تنظیم کو مزید فعال بنانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی مشاورت کے ذریعے تنظیمی استحکام اور نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جیے بھٹو!

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ...
09/07/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی بے مثال خدمات، قربانیوں اور قومی ورثے کو سلام پیش کرتی ہے۔
مادرِ ملت کا کردار، فکر اور جدوجہد ہمیشہ پاکستانی قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ جناحؒ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰

🖤 05 جولائی — یومِ سیاہ |  "تخت و تاج چھین لینے سے فکر و فلسفہ ختم نہیں ہوتا!"05 جولائی 1977 پاکستان کی سیاسی و جمہوری ت...
04/07/2026

🖤 05 جولائی — یومِ سیاہ |

"تخت و تاج چھین لینے سے فکر و فلسفہ ختم نہیں ہوتا!"

05 جولائی 1977 پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ کا وہ المناک اور سیاہ ترین دن ہے جب عوام کے ووٹ، آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام پر شب خون مار کر ایک منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ اس اقدام نے نہ صرف آئین کی روح کو مجروح کیا بلکہ ملک کے جمہوری ارتقا، سیاسی استحکام اور عوام کے بنیادی حقِ حکمرانی کو بھی شدید نقصان پہنچایا، جس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

یہ دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ طاقت کے زور پر اقتدار تو حاصل کیا جا سکتا ہے، مگر عوام کے دلوں سے نظریات کو نہیں نکالا جا سکتا۔ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام، خصوصاً نوجوانوں کو سیاسی شعور، آئینی بالادستی، عوامی اختیار اور سماجی انصاف کا پیغام دیا۔ یہی وہ فکر ہے جو آج بھی لاکھوں کارکنان اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ طلبہ اور نوجوان جمہوریت، آئین، انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مضبوط، بااختیار اور باشعور نوجوان ہی ایک مضبوط، جمہوری اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

05 جولائی ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت صرف ایک نظامِ حکومت نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، آئین کی بالادستی اور ریاستی اداروں کے آئینی کردار کا نام ہے۔ جب بھی اس تسلسل کو توڑا گیا، اس کی قیمت پوری قوم نے ادا کی۔

آج ہم اُن تمام شہداء، کارکنان اور رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی، آئین کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے قید و بند، کوڑوں، جلاوطنی اور شہادتوں تک کی قربانیاں دیں۔ ان کی جدوجہد ہماری سیاسی میراث اور ہماری ذمہ داری ہے۔

پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم قائدِ عوام کے نظریات، جمہوری اقدار اور آئین کی سربلندی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، کیونکہ:

"تخت و تاج چھین لینے سے فکر و فلسفہ ختم نہیں ہوتا۔"

جمہوریت زندہ باد!
آئینِ پاکستان پائندہ باد!
پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد!
پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن زندہ باد! ❤️🇱🇾✌️

**پریس ریلیز**وفاقی وزیرِ مملکت برائے تعلیم و تربیت سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بہادر پاکس...
01/07/2026

**پریس ریلیز**

وفاقی وزیرِ مملکت برائے تعلیم و تربیت سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بہادر پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وزارتِ تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سینئر وقار مہدی نے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس اور مولوی عباسی کیمپس کراچی کے طلبہ، اساتذہ اور دیگر ملازمین کے مسائل کے حوالے سے وزیرِ مملکت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کئی عرصے سے اپنی تنخواہوں، پنشن اور دیگر مراعات کے حوالے سے سراپا احتجاج ہیں لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ان مسائل کے حل کے سلسلے میں کوئی پیش رفت کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث اساتذہ اور ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم اس سنگین صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور اہم نوعیت کے تعلیمی درپیش مسائل کو حل کرے۔

وزیرِ مملکت برائے تعلیم سے سینئر وقار مہدی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ممکنہ کوشش کریں گی کہ یونیورسٹی کے ملازمین اور اساتذہ کے مسائل جلد حل ہوں اور ادارہ کا تعلیمی نظام بہتر انداز میں کام کر سکے۔

Address

Federal Urdu University Of Arts, Sciences & Technology, (021) 99244141, Https://maps. App. Goo. Gl/RHPseddnvQG4Hmzu 6
Karachi
74700

Telephone

+923113611978

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to People Students Federation Jamia Urdu Science Karachi:

Shortcuts

Share