Karachi Development Authority

Karachi Development Authority Welcome to the official page of KDA. Get all the latest updates here regarding KDA's work. The Body functions under the Government of Sindh.

Established in 1957, the Karachi Development Authority looks after the developmental affairs of the largest city of Pakistan. From developing the underdeveloped lands to maintaining the official records of the precious land, KDA works diligently to ensure that encroachments are done away with.

*جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر ادارہ ترقیات کراچی سوک سینٹر بلڈنگ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جو ...
23/08/2026

*جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر ادارہ ترقیات کراچی سوک سینٹر بلڈنگ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، جو رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کی خوشی، محبت اور عقیدت کی دلکش ترجمانی کر رہے ہیں۔*

Director General of the Karachi Development Authority (KDA), Asif Jan Siddiqui, met with a representative delegation com...
20/08/2026

Director General of the Karachi Development Authority (KDA), Asif Jan Siddiqui, met with a representative delegation comprising the Officers Club, Officers Association, and Employees Union (CBA), led by Imran Hussain Jafri, Chief Patron of the KDA Officers Club.

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا اور ملازمین کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ ادارے کے افسران و ملازمین کے درمیان باہمی رابطے، ٹیم ورک اور خوشگوار ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈی اے آفیسرز کلب کے چیف پیٹرن عمران حسین جعفری کی سربراہی میں آفیسرز کلب، آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین سی بی اے کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ممبر فنانس و سیکریٹری کے ڈی اے آفیسرز کلب نوید انور صدیقی، نائب صدر یاور مہدی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر خرم عارف رضوی، ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمعروف، سیکریٹری قمر عباس، شاہد سلیم، کے ڈی اے آفیسرز کلب کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین کاشف صدیقی، فضیل بخاری، محمد مدنی، ایم نسیم سمیت دیگر افسران و نمائندگان موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ماضی میں ادارے میں کھیلوں کے مختلف مقابلے اور سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد ہوتی رہی ہیں، جنہوں نے افسران و ملازمین میں صحت مند مسابقت اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آفیسرز کلب، آفیسرز ایسوسی ایشن اور سی بی اے یونین کے باہمی مشورے سے مستقبل میں بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین ان سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔اس موقع پر چیف پیٹرن کے ڈی اے آفیسرز کلب عمران حسین جعفری نے بتایا کہ کلب میں انڈور کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد کلب کے ممبران کو کھیلوں اور تفریح کی مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ممبر فنانس و سیکریٹری کے ڈی اے آفیسرز کلب نوید انور صدیقی نے کہا کہ کلب کے ممبران کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے عنقریب سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں کلب کے ممبران کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔اس موقع پر پر کے ڈی اے آفیسرز کلب کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور چیف پیٹرن عمران حسین جعفری کو یادگاری سووینئر پیش کیے گئے۔

19/08/2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشنز کے سلسلے میں قصبہ کالونی یوسی 9 مومن آباد ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کی جانب سے پیڑول پمپ اور اس کے اطراف غیر قانونی تعمیرات جاری تھی، اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سید زین شاہ کے زیر نگرانی غیر قانونی تعمیرات کو افرادی قوت سے مسمار کردیا گیا، اس موقع پر جنرل کونسلر مومن آباد ٹاؤن سید عسکری حیدر نقوی بھی موجود تھے۔آپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کرکے کے ڈی اے کی اراضی واگزار کرالی گئی۔ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شہر میں غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسلسل متحرک ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کے غیر قانونی قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کے ڈی اے کی اراضی ہر صورت واگزار کرائی جائے۔ مزید برآں، آپریشن کو مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے مشینری اور افرادی قوت میں اضافے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سید زین شاہ کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کو اصل حالت میں بحال کرنے کا عمل جاری ہے، آپریشن کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے متعلقہ افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

16/08/2026

*On the occasion of Pakistan’s 79th Independence Day, Independence's celebrations were held at Karachi Development Authority, where Director General KDA, Asif Jan Siddiqui, hoisted the National Flag...* 🇵🇰

Dignified Independence Day ceremony at the Karachi Development Authority; KDA Director General Asif Jan Siddiqui perform...
14/08/2026

Dignified Independence Day ceremony at the Karachi Development Authority; KDA Director General Asif Jan Siddiqui performs the flag-hoisting.


‎ پاکستان کے79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ادارہ ترقیات کراچی کے زیرِ اہتمام سوک سینٹر بلڈنگ میں ایک باوقار اور ملی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران، ملازمین اور کے ڈی اے اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے موقع پر قومی یکجہتی، حب الوطنی اور وطن سے محبت کے جذبات نمایاں رہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے تمام پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی اور قیامِ پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد وطن میں زندگی بسر کرنا ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور خوش قسمتی ہے۔ ہر سال یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور قومی ہیروز کی جدوجہد، قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی محض ایک قومی تہوار نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور خلوصِ نیت کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیتا رہے گا۔تقریب کے دوران کے ڈی اے اسکول کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور قومی ترانہ پیش کیا، طلبہ کی پُرجوش اور خوبصورت پیشکش کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر کے ڈی اے کے عنقریب ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کے ڈی اے انتظامیہ اور پیپلز لیبر یونین کے زیرِ اہتمام محمد اشرف کی جانب سے شرکاء کے لئے الگ الگ وسیع و عریض حلیم کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی جی کے ڈی اے سمیت افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کے ہمراہ ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، چیف انجینئر عبدالصمد جملانی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، سی بی اے چیئرمین عبد المعروف اور کمیٹی ممبران سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران، ملازمین اور دیگر متعلقہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یومِ آزادی کی اس تقریب نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ پاکستان کی ترقی، قومی اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے ہر سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

14/08/2026

Director General KDA, Asif Jan Siddiqui, shares his message on Pakistan’s Independence Day, reaffirming the spirit of freedom, national unity and our collective commitment to building a stronger, prosperous and developed Pakistan.
14 August 2026 🇵🇰

13/08/2026
The KDA has organized dignified ceremonies to mark Independence Day; a national musical show and a spectacular fireworks...
12/08/2026

The KDA has organized dignified ceremonies to mark Independence Day; a national musical show and a spectacular fireworks display will take place on the night of August 13, and a flag-hoisting ceremony will be held on the morning of August 14.


‎کراچی: ادارہ ترقیات کراچی میں ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں جشنِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں 13 اگست 2026ء کی شب سوک سینٹر بلڈنگ سبزہ زار میں عوام، بالخصوص بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں قومی نغموں پر مشتمل میوزیکل شو، بچوں کے لیے مفت جمپنگ کیسل اور مفت فیس پینٹنگ کا اہتمام ہوگا۔تقریبات کے دوران وطنِ عزیز سے محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے، جبکہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ٹھیک 11:59 بجے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس سے جشنِ آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوں گی۔دریں اثناء 14 اگست 2026ء بروز جمعہ صبح 9:00 بجے سوک سینٹر بلڈنگ کے سبزہ زار میں یومِ آزادی کی مرکزی اور پروقار تقریب منعقد ہوگی۔تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کریں گے۔قومی پرچم کشائی کے موقع پر قومی ترانہ پیش کیا جائے گا، جبکہ ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ یومِ آزادی ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منا رہا ہے، تاکہ بالخصوص نئی نسل میں وطن سے محبت، قومی ذمہ داری اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور "پاکستان زندہ باد" کے قومی جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔

Address

Block 14 Gulshan-e-Iqbal
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Development Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Karachi Development Authority:

Shortcuts

Share