16/08/2026
جونیجو ٹاؤن یوسی 5، جامع مسجد رحیمیہ کے قریب کسی ضروری ترقیاتی کام کے سلسلے میں سرکاری اداروں کی جانب سے ایک خوبصورت اور بڑے نیم کے درخت کو اکھاڑ کر پھینکنے کے عمل پر ہم شدید احتجاج اور مذمت کرتے ہیں۔
درخت صرف چند دنوں یا چند مہینوں میں بڑے نہیں ہوتے۔ ایک پودا کئی سال کی محنت، دیکھ بھال اور قدرتی نشوونما کے بعد تناور درخت بنتا ہے۔ ایسے قیمتی درخت کو کسی بھی ترقیاتی کام کی وجہ سے بغیر مناسب متبادل انتظام کے ختم کر دینا قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کسی ترقیاتی کام کی مجبوری کے باعث اس درخت کو ہٹانا ناگزیر تھا تو متعلقہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس کے بدلے فوری طور پر نئے پودے اور درخت لگائے جائیں اور علاقے میں شجرکاری کو یقینی بنایا جائے۔
جونیجو ٹاؤن کے رہائشی درختوں کی کٹائی اور انہیں بلاوجہ اکھاڑنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماحول دوست اقدامات کو ترجیح دی جائے اور اس درخت کے بدلے نئے درخت لگانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔
عوام کا مطالبہ — درخت بچائیں، ماحول بچائیں، کراچی بچائیں۔
#شجرکاری #کراچی