Pakistan Railways Police Karachi Division

Pakistan Railways Police Karachi Division دوران سفرآپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ?

02/08/2026

ریلوے مٹیریل چوری کرنے والے 6 ملزمان گرفتار تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج

02/08/2026

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی مؤثر کارروائی کروڑوں روپے مالیت کا چوری شدہ ریلوے مٹیریل برآمد ملزمان گرفتار

02/08/2026

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن

ریلوے پولیس کراچی کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں برآمد

کراچی میں 32 ٹن (31,800 کلو) چوری شدہ ریلوے میٹریل قبضے میں لے لیا گیا

ریلوے میٹریل چوری کیس میں 6 ملزمان گرفتار، منظم نیٹ ورک بے نقاب

کراچی KCR کلوز سیکشن میں کارروائی، ریلوے پٹریوں کے ٹکڑے اور کٹنگ ٹولز برآمد

ملزمان کی نشاندہی پر ہارون آباد کے گودام پر چھاپہ،
بھاری مقدار میں چوری شدہ میٹریل برآمد

گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا ریلوے سامان مشینری کے نیچے چھپایا گیا تھا

ریلوے میٹریل چوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز، تفتیش جاری

آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ویژن کے تحت بڑی کامیابی۔

قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، آئی جی ریلوے پولیس

ریلوے میٹریل چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی ریلویز پولیس

14/06/2026

ریلوے پولیس اسپیشل برانچ کراچی ڈویژن کی کارروائی




All Pakistan Railway Police
Pakistan Railways Police
Pakistan Railways Updates

کیا آپکو معلوم ہے ؟
06/06/2026

کیا آپکو معلوم ہے ؟

Pakistan Railways Police Act 1890
06/06/2026

Pakistan Railways Police Act 1890

پاکستان ریلویز پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے پیغام عوام الناس کے لیے
06/06/2026

پاکستان ریلویز پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے پیغام عوام الناس کے لیے

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا کوئٹہ کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت، علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ی...
25/05/2026

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان کا کوئٹہ کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت، علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے تناظر میں کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے ریلویز پولیس اہلکاروں ان کے لواحقین اور دیگر زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی منیر احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے شدید زخمی ریلویز پولیس اہلکار عبدالصمد، گلریز اور طیب کی خصوصی تیمارداری کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو جدید دور کے بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ علاج کے تمام اخراجات ریلویز پولیس کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

موجودہ حالات کے تناظر میں آئی جی ریلویز پولیس نے ریلویز پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، ریلوے ٹریکس، مسافر و مال گاڑیوں، اہم ریلوے تنصیبات، ریلوے یارڈز، اسٹورز، ورکشاپس اور دفاتر کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ ریلوے اسٹیشنز، ریلوے پلوں، ٹریکس اور حساس مقامات پر باقاعدہ سرچ، سویپ اور گشت کا انعقاد کیا جائے

بعد ازاں آئی جی ریلویز پولیس نے دھماکے کے مقام اور ریلویز اسٹیشن کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریلویز پولیس دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر ریلوے تنصیبات، مسافروں اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار اور متحرک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر اور شرپسند گروہوں کو ان کے مذموم عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ریلویز پولیس ملک میں ریلوے نظام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن* *نیوز رپورٹ*  *ریلوے پولیس کوٹری کی مؤثر کارروائی، ریلوے مٹیریل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار*  ...
28/03/2026

*ریلوے پولیس کراچی ڈویژن*

*نیوز رپورٹ*

*ریلوے پولیس کوٹری کی مؤثر کارروائی، ریلوے مٹیریل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار*

ریلوے پولیس کوٹری نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریلوے سگنل مٹیریل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 10/2026 بجرم دفعہ 380/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری تھی کہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے ریلوے ٹریک نزد فلاحی اوور برج کوٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم رئیس گل ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا، جو سابقہ سگنل مٹیریل چوکیدار بھی رہ چکا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی صدام حسین کے ہمراہ 15 مارچ 2026 کو ریلوے ہٹ نمبر 01 نزد کراچی نہر کوٹری سے سگنل مٹیریل چوری کیا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بستی قبرستان نزد جمالی بنگلہ کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے دوسرے ملزم صدام حسین ولد سلطان حسین سکنہ مسکین کالونی پاور ہاؤس کوٹری ضلع جامشورو کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ ریلوے سگنل مٹیریل قبرستان کی جھاڑیوں سے برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ ریلوے پولیس کوٹری منتقل کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

*ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کا موقف*
ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے املاک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس قسم کی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ریلوے پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
PRO PRP KARACHI DIVISION

Address

I. I Chundrigarh Road Near MCB Tower, Saddar
Karachi
74000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Railways Police Karachi Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Railways Police Karachi Division:

Shortcuts

Share