01/02/2024
انجمن اتحاد صادربرلین کے صدر زوہیب فرید بلوچ اور اہل محلہ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-239 لیاری کراچی سردار نبیل احمد گبول صاحب اور نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-107 محمد یوسف بلوچ صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ نامزد امیدواروں اور ڈسٹرکٹ صدر خلیل ہوت کا شاندار استقبال پھولوں کا ہار اور سندھی اجرک پیش کیے اور جنرل انتخابات میں مکمل حمایت اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم صادربرلین نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر مشروط حمایت کیا اور پارٹی کے امیدوار خواہ بلدیاتی الیکشن ہو یا جنرل الیکشن کثیر تعداد میں نوجوان ،خواتین اور برزگوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعہ کامیاب کروائے گزشتہ ادوارپارٹی کے نامزد کردہ امیدوار برائے جنرل کونسلر پورے پاکستان سب سے زیادہ ووٹوں سے منتخب کروایہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو صادربرلین کے تینوں پولنگ اسٹیشنوں سے بھاری اکثریت سے دوسرے امیدواروں سے فوقیت دلوائی ابھی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم صاحب اور رشید ہارون صاحب کو یو سی 06 وارڈ 02 میں فتح دلوائی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی و مرکزی قیادت صادربرلین کے مسائلوں پس پشت ڈالا جس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ، تعلیم ، صحت، صاف پانی ، بجلی، گیس و دیگر سہولیات عدم توجہہ کا شکار ہوئے جس کا عوام میں شدید غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے مزیدصادربر لین کو میت بس کی فراہمی اور قبرستا کی زمین دینے میں بھی ناکام رہیں اور خاص طور پر لیاری میٹرنٹی ہوم المعروف صادربر ہسپتال بنیادی صحت مرکز نو آبادیاتی دور کا 1855 سنگ بنیاد جو سردار نبیل گبول کے دادا سردار اللہ بخش گبول کے نام سے منسلک ہے جس کو بانی پاکستان پیپلز پارٹی جناب ذوالفقار علی بھٹو مزید آپریشن تھیٹر اور محدود وارڈ و ڈسپنسری ،ایمرجنسی سہولیات سے آراستہ کرکے لیاری کے عوام کو تحفہ دیا لیکن اب ذبو حالی کا شکار یہ بلڈنگ کسی بھوت بنگلے سے کم نہیں اب چونکہ لیاری کا مسیحا سردار نبیل احمد گبول صاحب اور سینٹر یوسف بلوچ صاحب ڈسٹرکٹ صدر خلیل ہوت صاحب اور ٹاؤن چیئرمین ناصرکریم صاحب سے صدر انجمن اتحاد صادربرلین زوہیب فرید بلوچ اپیل ہیں کہ خصوصی طور پر لیاری میٹرنٹی ہوم کا مکمل فحال کیا جائیں اہل محلہ صادربرلین سے 08 فروری کے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی نامزد کے امیدواران سردار نبیل گبول اور محمد یوسف بلوچ ووٹ دینے کی اپیل اور لیاری کو سنوارنے کا ایک موقع دوپروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدیداران اور لیڈیز ونگ کے ناہید شعیب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
شکریہ
جاری کردہ:
زوہیب فریدبلوچ
صدر انجمن اتحاد صادربرلین