29/11/2025
پاکستان پیپلز پارٹی PS-102 کی صدر اور ترجمان سندھ حکومت سیدہ اقرابہ فاطمہ کی قیادت میں گورومندر چورنگی پر یومِ تاسیس کے حوالے سے ایک عظیم و شان کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کیا، جن کے ہمراہ ضلع شرقی کے قائم مقام صدر سرور خان غازی, سیکریٹری اطلاعات ضلع شرقی فرخ نیاز تنولی, نائب صدر ضلع شرقی مزمل قریشی, ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ارتضا بلوچ , صدر PS-102 سیدہ اقرابہ فاطمہ, جنرل سیکریٹری PS-102 سید نعیم شاہ, سیکریٹری اطلاعات PS-102 عبدالرحمن صدر, سینئر نائب صدر محمد شریف بلوچ, اور نائب صدر گلباز خان موجود تھے۔
کیمپ کی رونق کارکنان کے بھرپور جوش و جذبے سے دوبالا ہوئی، اور اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا، جس نے تقریب کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔
تقریب میں لیڈیز ونگ ضلع شرقی کی صدر یاسمین بٹ, پیپلز لیبر بیورو ضلع شرقی کے جنرل سیکریٹری جمیل شاہ, پیپلز یوتھ آرگنائزیشن PS-102 کے صدر ایاز باران, جنرل سیکرٹری عقیل تنولی اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے یومِ تاسیس کے اس موقع پر اپنی جماعت سے محبت، عزم اور یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا
جاری کردو :عبدالرحمن صدر
سیکرٹری اطلاعات
PS-102
پاکستان پیپلز پارٹی
ضلع شرقی کراچی