Insaf Student Federation Abdul Haq Campus - ISF AHC

Insaf Student Federation Abdul Haq Campus - ISF AHC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Student Federation Abdul Haq Campus - ISF AHC, Political organisation, Karachi.

یہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن عبد الحق کیمپس کا آفیشل پیج ہے، اس پیج سے آئی ایس ایف عبد الحق کیمپس کے تمام اپڈیٹس اور سرگرمیاں شیئر کی جائیں گی۔
اگر آپ بھی آئی ایس ایف جوائن کرنے کے خواہشمند ہو تو پیج میں مسج کریں ہم آپ کو جلدہی جواب دیں گے۔شکریہ

تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی (کراچی اور اسلام آباد کیمپس) میں مورخہ 26 اگست 2026ء بروز بدھ، بمط...
25/08/2026

تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی (کراچی اور اسلام آباد کیمپس) میں مورخہ 26 اگست 2026ء بروز بدھ، بمطابق 12 ربیع الاول 1448ھ کو "عید میلاد النبی ﷺ" کے سلسلے میں تعطیل رہے گی۔

🚨 اہم اطلاع | سمسٹر فیس شیڈول (2026ء) 🚨​وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (عبدالحق کیمپس) کے تمام طلبا ...
21/08/2026

🚨 اہم اطلاع | سمسٹر فیس شیڈول (2026ء) 🚨
​وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (عبدالحق کیمپس) کے تمام طلبا و طالبات (صبح/شام) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سمسٹر فیس جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
​🗓 فیس جمع کروانے کی تاریخیں:
1️⃣ بغیر لیٹ فیس: 21 اگست 2026ء تا 07 ستمبر 2026ء
2️⃣ 5% لیٹ فیس کے ساتھ: 08 ستمبر 2026ء تا 17 ستمبر 2026ء
3️⃣ 10% لیٹ فیس کے ساتھ: 18 ستمبر 2026ء تا 28 ستمبر 2026ء
​📌 ضروری ہدایت: تمام طلبہ وقت پر فیس جمع کروائیں تاکہ کلاسز میں شرکت ممکن ہو سکے۔
​کیمپس کی کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سے رابطہ کریں۔

اعلامیهوفاقی اردو یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ کے اجلاس منعقدہ 15 جولائی 2026 میں کیے گئے فیصلے کے مطابق وفاقی جامعہ اردو ...
13/08/2026

اعلامیه

وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ کے اجلاس منعقدہ 15 جولائی 2026 میں کیے گئے فیصلے کے مطابق وفاقی جامعہ اردو میں صبح اور شام کے پروگرام ( گلشن اقبال و عبد الحق کیمپسر ) میں جفت سمسٹرز کی کلاسز کا آغاز 17 اگست 2026 سے کیا جائے گا..

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن فیڈرل اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سندھ کے کنوینئر عدیل احمد کی جانب سے کراچی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ہم تمام نو منتخ...
18/07/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سندھ کے کنوینئر عدیل احمد کی جانب سے کراچی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ہم تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
​انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کی طرف سے نو منتخب ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ حقیقی آزادی کی اس تحریک میں نوجوانوں کو متحرک کر کے اپنا اہم اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ✌️🇵🇰

عزمِ عمران، ہمارا نشان! 🖤❤️💚تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے!​وفاقی اردو یونیورس...
27/06/2026

عزمِ عمران، ہمارا نشان! 🖤❤️💚

تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے!

​وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے مخلص اور باوفا بھائیوں کے ساتھ ایک یادگار لمحہ کپتان کے یہ ٹائیگرز کل بھی نظریے کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی حق کی آواز بن کر میدان میں موجود ہیں
ISF FUUAST AHC 💪✌️✌️

جامعہ اردو یونیورسٹی کے واٹس ایپ گروپس میں ہونے والی ووٹنگ میں، قیام کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی آئی ایس ایف (ISF) کا...
17/05/2026

جامعہ اردو یونیورسٹی کے واٹس ایپ گروپس میں ہونے والی ووٹنگ میں، قیام کے ایک سال مکمل ہونے سے قبل ہی آئی ایس ایف (ISF) کا 90٪ طلبہ کا اعتماد جیتنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہم ان تمام طلبہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے آئی ایس ایف پر بھروسہ کر کے ہمیں دوسری پوزیشن تک پہنچایا۔
​انشاء اللہ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں آئی ایس ایف طلبہ کا اعتماد مزید مضبوط کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایم ایس او (MSO) کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی طلبہ کی بہتری اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ شکریہ!

12/05/2026

پریس ریلیز

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد مروت کا عبدالحق یونٹ کا دورہ، ذمہ داران و عہدیداران سے ملاقات

کراچی: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر شہزاد مروت نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن عبدالحق یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونٹ صدر رضی اللہ سمیت تنظیم کے ذمہ داران و عہدیداران سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران تنظیمی امور، طلبہ کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تمام ذمہ داران و عہدیداران نے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تنظیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہزاد مروت کا کہنا تھا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن نوجوانوں کی مؤثر آواز ہے اور آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے بڑے بڑے سرپرائزز اور اہم پروگرامز سامنے لائے جائیں گے۔

آخر میں تمام شرکاء نے اتحاد، نظم و ضبط اور تنظیمی استحکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن

Razi Ullah Diameri Shahzad Khan Marwat

22/04/2026

کب تک ایک ریاست کو ڈنڈے کے زور پر چلاؤ گے انشاءاللہ ایک دن تو انکو حقیت تسلیم کرنی پڑیگی ✌️

Imran Khan

18/04/2026

پریس ریلیز

کراچی — انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر شہزاد مروت اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن فیڈرل یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے صدر رضی اللہ کے درمیان ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات منعقد ہوئی۔

ملاقات کے دوران طلباء کو درپیش مختلف مسائل، تعلیمی سہولیات کی بہتری، اور تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا فوری حل تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔

خصوصی طور پر فیڈرل یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے طلباء کو درپیش مسائل جیسے تعلیمی سہولیات کی کمی، بنیادی انفراسٹرکچر کے مسائل اور دیگر انتظامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ حکام تک طلباء کی آواز مؤثر انداز میں پہنچائی جائے گی۔

شہزاد مروت اور رضی اللہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور تنظیمی سطح پر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات کے اختتام پر طلباء کے بہتر مستقبل، معیاری تعلیم اور مثبت تبدیلی کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ: انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Student Federation Abdul Haq Campus - ISF AHC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share