PTI - Gulberg Town - District Central

PTI - Gulberg Town - District Central Never give up, no matter how hard life gets no matter how much pain you feel. Pain will eventually

10/08/2026

جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان خالد کا پیغام ۔۔

10/08/2026

پاکستان تحریکِ انصاف گلبرگ ٹاؤن میں نوجوانوں کی بڑی شمولیت 🇵🇰

مورخہ 10 اگست 2026 کو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے مختلف سیاسی جماعتوں کو خیرباد کہتے ہوئے چیئرمین عمران خان کی قیادت اور نظریے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیتی پروگرام میں جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن ارسلان خالد، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل جاوید صدیقی، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل ایڈووکیٹ اسجد حسین، انفارمیشن سیکریٹری محمد اریب صدیقی اور صدر گلبرگ ٹاؤن نادر خان سمیت دیگر ذمہ داران نے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔

نوجوانوں کا عزم: عمران خان کی قیادت، نظریۂ انصاف اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ✊🇵🇰

جاری کردہ:
میڈیا سیل
پی۔ٹی۔آئی گلبرگ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی

02/08/2026

📍 پاکستان تحریکِ انصاف گلبرگ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی

5 اگست یومِ سیاہ — اسٹریٹ موبلائزیشن و عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں 2 اگست 2026 کو حسین آباد، گلبرگ ٹاؤن میں ایک شاندار اور پُرجوش ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں صدر پاکستان تحریکِ انصاف سندھ حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی قیادت اور کابینہ سمیت گلبرگ ٹاؤن کے صدر نادر خان، جنرل سیکریٹری سمیر میمن اور تمام عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

گلبرگ ٹاؤن کی کابینہ، وومن ونگ، یوتھ ونگ، تمام ونگز اور کارکنان کی محنت، جذبے اور اتحاد نے اس عوامی آگاہی مہم کو کامیاب بنایا۔

5 اگست — یومِ سیاہ
عوامی آگاہی، اتحاد اور جدوجہد کا پیغام ✌️🇵🇰

02/08/2026

05 اگست کے احتجاج کے لیۓ صدر سندھ حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان خالد ، سینیئر نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل فرخ سلام ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل ایڈوکیٹ اسجد حسین اور صدر گلبرگ ٹاؤن نادر خان کا خصوصی پیغام۔۔

01/08/2026

📍 گلبرگ ٹاؤن | ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی

5 اگست یومِ سیاہ کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے عزیزآباد میں عوامی آگاہی مہم اور اسٹریٹ موبلائزیشن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہی۔

مہم کے دوران شہریوں اور دکانداروں کو 5 اگست 2026 کو کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔

شہریوں نے عمران خان کی جلد رہائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

عمران خان کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی!

27/07/2026

📍 گلبرگ ٹاؤن | یوسی 04

5 اگست یومِ سیاہ کے سلسلے میں چیئرمین عمران خان کی ناحق قید کے تین سال مکمل ہونے پر گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے عوامی آگاہی مہم اور اسٹریٹ موبلائزیشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری اریب صدیقی اور جوائنٹ سیکریٹری ندیم خان نے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔

ان شاء اللہ 5 اگست تک عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

26/07/2026

📍5 اگست یومِ سیاہ | گلبرگ ٹاؤن یوسی 01 | شفیق کالونی

پی ٹی آئی گلبرگ ٹاؤن کی عوامی آگاہی مہم یوسی 01 میں کامیابی سے جاری رہی۔ شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی۔

ان شاء اللہ، کراچی 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے اپنی بھرپور آواز بلند کرے گا۔

25/07/2026

📍 میمن فاؤنڈیشن، گلبرگ ٹاؤن | 25 جولائی 2026

کہیں بھولے تو نہیں؟

5 اگست یومِ سیاہ کے سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف وومن وِنگ کی عوامی آگاہی مہم کے دوران خواتین میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور 5 اگست، شام 4:00 بجے، کراچی پریس کلب پر ہونے والے پرامن احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

آئیں، 5 اگست کو کراچی پریس کلب پہنچیں اور حق و انصاف کی آواز بنیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI - Gulberg Town - District Central posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share