06/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو، سینئر نائب صدر عدیل اختر شیخ اور انفارمیشن سیکرٹری شاہجہاں خان نے مہراللہ جوکھیو کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر ورثاء سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہوئے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکنان لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر سابق صدر پی ایس 130 جاوید تاج پیپلز یوتھ کراچی کے رہنما ساجد غلام جوکھیو اور فیصل شیخ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔