Mehmoodabad no 6

Mehmoodabad no 6 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mehmoodabad no 6, Palace, Mehmoodabad No 06, Karachi.

محمودآباد کی آواز 🗣️ | کراچی
محمودآباد کے مسائل، خبریں اور عوامی آواز اجاگر کرنا ہمارا مقصد ہے۔
آپ کا مسئلہ، ہماری آواز۔ 📢
صاف ستھرا محمودآباد — ہماری پہچان، ہماری ذمہ داری۔

🏠 گھر، دکان یا پارکنگ کے لیے مضبوط اور خوبصورت شیڈ کی ضرورت ہے؟محمودآباد اور کراچی کے رہائشیوں کے لیے Ideal Shade & Mult...
26/08/2026

🏠 گھر، دکان یا پارکنگ کے لیے مضبوط اور خوبصورت شیڈ کی ضرورت ہے؟

محمودآباد اور کراچی کے رہائشیوں کے لیے Ideal Shade & Multiple Service کی معیاری فائبر گلاس اور شیڈ سلوشنز دستیاب ہیں۔

🔹 فائبر گلاس شیٹس اور دروازے
🔹 PVC ٹینسل شیٹس اور شیڈز
🔹 فائبر گلاس ٹینسل شیڈز
🔹 سولر پینل فریمز
🔹 فائبر گلاس پلے اسٹیشنز
🔹 اسٹیل ورک، گیٹ اور سیفٹی گرلز
🔹 UPVC لوکل و امپورٹڈ شیڈز

گھر ہو، اسکول، دکان، کمرشل ایریا یا پارکنگ—مضبوطی، خوبصورتی اور پائیداری کے لیے ماہر کاریگر کی خدمات حاصل کریں۔ 💯

📍 Address: Block 05, KACHS, Karachi
📞 Contact: 0308-2821205

👉 محمودآباد کے رہائشی اس پوسٹ کو اپنے دوستوں اور ضرورت مند افراد تک ضرور پہنچائیں۔

🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌙حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، رحم، صبر، عدل اور حسنِ اخلاق کا بہترین ...
25/08/2026

🌙 جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک 🌙

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، رحم، صبر، عدل اور حسنِ اخلاق کا بہترین نمونہ ہے۔ ❤️

آئیں اس مبارک موقع پر عہد کریں کہ ہم آپ ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے، دوسروں کے ساتھ محبت و احترام سے پیش آئیں گے اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں گے۔

💚 تمام عاشقینِ رسول ﷺ اور اہلیانِ محمود آباد کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔

#عیدمیلادالنبیﷺ #محمودآباد

مارک شیٹ کے نام پر فیس — عوامی توجہ ضروری!📢 والدین اور طلبہ کے لیے اہم اطلاعمارک شیٹ حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری فیس، اضا...
21/08/2026

مارک شیٹ کے نام پر فیس — عوامی توجہ ضروری!

📢 والدین اور طلبہ کے لیے اہم اطلاع

مارک شیٹ حاصل کرنے کے لیے غیر ضروری فیس، اضافی چارجز یا کسی بھی قسم کی غیر منظور شدہ رقم وصول کرنا قابلِ تشویش معاملہ ہے۔
ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے معاملات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر خلاف ورزی ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

آپ کے علاقے میں بھی ایسا کوئی مسئلہ پیش آیا ہے؟ اپنی رائے اور معلومات کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

#محمودآباد #کراچی #تعلیم #والدین

20/08/2026

محمود آباد گلی نمبر 35 بی میں چوری کی وارداتیں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں

علاقے میں آئے روز موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

محمودآباد کے شہریوں کی اپیل ہے کہ متعلقہ حکام اس مسئلے پر فوری توجہ دیں اور چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

محمودآباد نمبر 6، کراچی

اگر موٹر سائیکل نو پارکنگ سے اٹھائی جا سکتی ہے تو کچرا کیوں   نہیں اٹھایا جا سکتا؟نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائ...
19/08/2026

اگر موٹر سائیکل نو پارکنگ سے اٹھائی جا سکتی ہے تو کچرا کیوں
نہیں اٹھایا جا سکتا؟

نو پارکنگ کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوتی ہے، تو پھر سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی دنوں سے پڑے کچرے کے ڈھیر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں؟۔

#محمودآباد #کراچی #صفائی #کچرا

16/08/2026

محمود آباد نمبر 06 — گلی نمبر 07 میں موٹر سائیکل چوری کی واردات

محمود آباد نمبر 06 کی گلی نمبر 07 میں موٹر سائیکل چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص باآسانی موٹر سائیکل لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق محمود آباد میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں کے واقعات تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اور گشت کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ کے پاس اس واقعے یا ملزم کے حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو متعلقہ پولیس کو ضرور اطلاع دیں۔

#محمودآباد #محمودآباد06 #گلی07 #موٹرسائیکلچوری #کراچی

کیا اس مافیا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟جواب دیجئے:🙏 - جی بالکل👍 - جی نہیں
16/08/2026

کیا اس مافیا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے؟
جواب دیجئے:

🙏 - جی بالکل
👍 - جی نہیں

02/08/2026

محمود آباد نمبر 6، گلی نمبر 35 بی میں ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ یہ وارداتیں دن کے اوقات میں ہو رہی ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد باآسانی شہریوں سے موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے مکین شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

ہم سندھ پولیس، متعلقہ ایس ایچ او، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس علاقے میں فوری طور پر پولیس گشت بڑھائی جائے، مؤثر کارروائی کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ہمیں محفوظ محمود آباد چاہیے۔

#محمودآباد

31/07/2026

ان لوگوں کی غنڈہ گردی دیکھو! 😡👊
​کراچی کے علاقے منظور کالونی میں یہ شخص پتہ نہیں کیا غنڈہ بنا ہوا ہے! سرِعام عورتوں اور شہریوں کو انتہائی غلیظ گالیاں دے رہا ہے اور پسٹل لہراتے ہوئے سیدھی ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔
​یہ ویڈیو دیکھ کر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے ہم کراچی جیسے عروس البلاد شہر میں نہیں بلکہ کسی قانون سے محروم علاقے یا جنگل میں رہ رہے ہوں۔ عورتوں کو غلیظ گالیاں دینے اور ہاتھ میں پسٹل اٹھا کر بدتمیزی کرنے والا شخص بہادر نہیں بلکہ سب سے بڑا بزدل اور نامرد ہے۔
​کیا ہمارے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی؟ کیا سرِعام ہتھیار لہرانے اور خوف و ہراس پھیلانے والے یونہی آزاد گھومتے رہیں گے؟
​ہم اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں! اس شخص کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غنڈہ گردی کرنے کی ہمت نہ کر سکے ۔

28/07/2026

تھانہ بلوچ کلونی کی حدود میں محمود اباد 6 نمبر گلی نمبر 33c
شہری سے اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائل فونز اور نقدی محروم کر دیا گیا!

شہری سے واردات کی CCTV فوٹیج میں بھی مسلحہ3 ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اور باسانی فرار ہوتا دیکھا جا سکتا ہے

Address

Mehmoodabad No 06
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehmoodabad no 6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category