Bahadur Yar Jang Academy Karachi

Bahadur Yar Jang Academy Karachi Bahadur Yar Jang Academy foundation laid down on 19th March 1966 is a renowned literary and cultural

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین اور عہدداران کی جانب آپ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک پا...
12/08/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین اور عہدداران کی جانب آپ سب کو یوم آزادی بہت بہت مبارک
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے منتخب عہدیدار برائے سال 2026ء تا 2029 ء مجلس نظماء کے اراکین کے...
18/07/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے منتخب عہدیدار برائے سال 2026ء تا 2029 ء مجلس نظماء کے اراکین کے ساتھ۔
"کرسی پر" حمید الدین خان بوزئ میر مجلس، محمد اقبال احمد فاروقی معتمد اعزازی، پروفیسر ڈاکٹر سید وسیم الدین صدر، پروفیسر خواجہ قطب الدین رکن نظماء، سید صبیح الدین حسینی نائب صدر، معظم خان خازن ۔" کھڑے ہوئے " محمد محی الدین رکن نظماء، حماد حسین سہروردی رکن نظماء، یمین احمد فاروقی رکن انتظامی کمیٹی، انوار احمد فاروقی رکن نظماء، سید عبدلباسط رکن انتظامی کمیٹی، محمد سرفراز عالم خان رکن انتظامی کمیٹی، خواجہ شمس الدین رکن نظماء، شکیل احمد نائب معتمد، عمر شریف رکن نظماء، میر حسین علی رکن انتظامی۔

لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی 82 ویں برسی کے موقع پر بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے "...
04/07/2026

لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی 82 ویں برسی کے موقع پر بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے " احمد علی ہال " میں ایک تقریب بروز جمعہ بتاریخ 03 جولائی 2026ء بوقت رات 08 بجے منعقد کی گئی۔
اس تقریب کی صدارت محترم ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب نے کی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر سید جعفر احمد صاحب تھے۔ تقریب کی ابتداء قاری حافظ ممتاز احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوئ ، محترم غلام مصطفی صاحب نے نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی لکھی ہوئی نعت رسول مقبول پیش کی ، محترم حسین علی امام، محترم محفوظ النبی اور پروفیسر سحر انصاری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروفیسر ڈاکٹر سید وسیم الدین صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سید صبیح الدین حسینی صاحب نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی

28/06/2026
https://www.facebook.com/share/p/1KZLoovQYQ/
25/06/2026

https://www.facebook.com/share/p/1KZLoovQYQ/

25 جون 2026ء کو لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کی 82 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

حضرت قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے پرخلوص ساتھی اور سپاہی لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم(3 فروری 1905ء--- 25 جون 1944ء ) ایک سچے مسلمان، مفسر قرآن، عاشق رسول، مصلح قوم، اقبال کے مرد مومن، شعلہ بیان خطیب ماہر اقبالیات، شاعر تخلص خلد ، تحریک پاکستان کے عظیم رہبر اور مبلغ اعظم کی 82 ویں برسی 25 جون 2026 ء کو منائ جا رہی ہے۔ آپکے وصال پر میاں بشیر احمد صاحب( ایڈیٹر اخبار ہمایوں ) لکھنے ہیں " کے کراچی کل ہند مسلم لیگ کے اجلاس کے موقع پر نواب بہادر یار جنگ نے مسلم نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے پرزور اپیل کی کہ وہ قرآن مجید کی تلاوت کریں اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ فرقان حمید نے کس طرح زندگی کے مسائل کا جدید جمہوری طرز پر بہترین حل پیش کیا ہے آپ نے فرمایا کارل مارکس اور کمیونزم کی کیا ضرورت ہے جبکہ خود آپ کے مکان میں ایک ایسی کتاب ہے جو آپ کے دل و دماغ کو وہ قوت عطا کرتی ہے جس سے آپ انسانیت کو قعرمزلت میں گرنے سے بچا سکتے ہیں، دولتمند سرمایہ داروں کو سیدھی راہ پر لگا سکتے ہیں اور غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں آپ عالم سراسیمگی میں ہر طرف ڈورتے پھرتے ہیں لیکن خود اپنی آواز سننے سے محروم ہیں یہ غلط راہ روی کیوں، یہ مسلسل کرب و بے چینی کس لئے اور یہ بے زاری اور بغاوت کے جذبات کا آخر کیا کام ؟ "
شکریہ
اقبال فاروقی
رکن نظماء بہادر یارجنگ اکادمی۔کراچی

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کی مجلس نظماء کا اجلاس بصدارت میر حسین علی امام نائب صدر بتاریخ 20...
21/06/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کی مجلس نظماء کا اجلاس بصدارت میر حسین علی امام نائب صدر بتاریخ 20 جون 2026ء بروز ہفتہ " سماعت گاہ بابائے ڈرامہ خواجہ معین الدین " میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین نظماء نے شرکت کی ، اجلاس کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سےتمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم...
25/05/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سےتمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کو " عید الاضحٰی " بہت بہت مبارک، اللہ سبحان تعالٰی ہم سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے اکابرین جن کی کوششوں سے اس عظیم ادارے کا قیام ممکن ہوا کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے آمین ثم آمین شکریہ اقبال فاروقی

لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کے غیر مطبوعہ کلام سے ایک مرثیہ کا انتخاب۔شکریہ اقبال فاروقی
01/05/2026

لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کے غیر مطبوعہ کلام سے ایک مرثیہ کا انتخاب۔شکریہ اقبال فاروقی

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی نے  اپنے اراکین اور ان کے اہل و عیال کے لئے " عید ملن عشائیہ " کا ...
05/04/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی نے اپنے اراکین اور ان کے اہل و عیال کے لئے " عید ملن عشائیہ " کا اہتمام بروز جمعہ بتاریخ 03 اپریل 2026ء بوقت رات 09 بجے اکادمی کے احمد علی ہال میں منعقد کیا گیا، تقریب میں اراکین کے اہل و عیال کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عشائیہ کے بعد " قوالی " کا اہتمام کیا گیا جسے حاضرین محفل نے بہت پسند کیا، اس موقع کی چند تصاویر پیش ہیں شکریہ اقبال فاروقی

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سے تمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحو...
20/03/2026

بہادر یار جنگ اکادمی سراج الدولہ روڈ بہادر آباد کراچی کے اراکین کی جانب سے تمام محبان لسان الامت نواب بہادر یار جنگ مرحوم کو عید الفطر بہت بہت مبارک، اللہ سبحان تعالٰی آپ سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

Address

Karachi
74800

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 17:00
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

+923002290479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahadur Yar Jang Academy Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category