Sindh Information Department

Sindh Information Department To provide policy guidelines, media access to public information and purposeful coverage
(3)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب اعلیٰ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈاکٹر سہیل راجپوت نے وزیر...
01/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب اعلیٰ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈاکٹر سہیل راجپوت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ محتسب کو 2025 میں 25,217 عوامی شکایات موصول ہوئیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 236 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ محتسب سندھ نے 2025 میں 8,789 کیسز میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جبکہ شہریوں کو ادارے کے ذریعے 4.29 ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شکایات میں اضافہ عوام کے ادارے پر اعتماد کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ والدین پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین کی محبت، قربانی اور تربیت مضبوط ...
01/06/2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ والدین پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ والدین کی محبت، قربانی اور تربیت مضبوط سماج کی بنیاد ہے۔ بچوں کی بہتر پرورش اور روشن مستقبل میں والدین کا کردار سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں باپ بچوں کے لیے اپنی خوشیاں قربان کرکے ان کی کامیابی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ سندھ حکومت بچوں، والدین اور خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاجسینئر صوبائی وزیر شر...
31/05/2026

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاج

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ کے تحت سندھ کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی صوبے کو دوسرے صوبے کے حصے پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب سندھ کے زرعی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے، دوسری جانب چشمہ جہلم اور تونسہ پنجند لنک کینالز کے ذریعے بڑی مقدار میں پانی منتقل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ارسا کے فیصلوں کا فوری نوٹس لے۔

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاجسینئر صوبائی وزیر شر...
31/05/2026

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاج

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق سندھ کو اس کا مکمل اور جائز حصہ فراہم کرنے کے لیے وفاق عملی اقدامات کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سندھ کے عوام کے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر سندھ کے حقِ آب کا بھرپور دفاع جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حصے کے پانی پر کسی قسم کی کٹوتی یا غیر منصفانہ تقسیم پورے صوبے کے مفادات کے خلاف ہے۔ سندھ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ارسا کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاجسینئر صوبائی وزیر شر...
31/05/2026

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاج

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کا انحصار دریائے سندھ پر ہے اور سندھ کے حصے میں مسلسل کمی کا براہِ راست اثر کراچی پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پہلے ہی پانی کی طلب اور رسد کے درمیان بڑے فرق کا سامنا کر رہا ہے۔ ارسا سندھ کے جائز اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے نام نہاد "شارٹیج ایکولائزیشن" کے نام پر صوبے کا حصہ مزید کم کر رہا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاجسینئر صوبائی وزیر شر...
31/05/2026

سندھ میں پانی کی مسلسل قلت اور ارسا کی جانب سے سندھ کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر سندھ حکومت کا احتجاج

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارسا کا حالیہ طرزِ عمل 1991 کے آبی معاہدے کی خلاف ورزی اور سندھ کے عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ گزشتہ کئی روز سے 22 فیصد پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ گڈو بیراج پر 42 فیصد اور کوٹری بیراج پر 29 فیصد تک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے حصے کے پانی میں غیر منصفانہ کمی کراچی جیسے معاشی مرکز شہر کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو...
31/05/2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بے بنیاد الزامات اور پرانی فرسودہ کہانیوں کے سہارے اپنی سیاست زندہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ نعروں، الزامات اور بحران پیدا کرنے کے گرد گھومتی رہی ہے، آج بھی وہی پرانا طرزِ عمل دہرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی خودمختاری، آئینی اختیارات اور بلدیاتی نظام کو سب سے زیادہ ایم کیو ایم نے متنازع بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے زمینی حقائق ہیں جنہیں کسی بھی پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حک...
31/05/2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو نہ صرف اختیارات دیے ہیں بلکہ مالی وسائل اور قانونی معاونت بھی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو عناصر ترقی کے ہر قدم پر تنقید کو اپنا سیاسی ہتھیار بناتے ہیں، وہ دراصل خود اپنے سیاسی زوال کا اعتراف کر رہے ہوتے ہیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Information Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sindh Information Department:

Share